سلام عرض کرتاہوں،جناب

Rehmat_Bangash — اگست 15، 2012 9:13 شام
ماشاء اللہ
اللہ سے دعا ہے کہ کراچی پھر وہی عالم میں انتخاب شہر بن جائے۔
کپڑے کی صنعت سے کس لحاظ سے وابستہ ہیں؟
آمین، شمشاد صاحب
یوں ہے بس مشینیں خراب کرتے رہتے ہیں،
شمشاد — اگست 15، 2012 9:21 شام
چلیں یہ بھی روزی کا ایک وسیلہ ہے کہ مشنیں خراب ہوں پھر ان کو درست کیا جائے پھر خراب ہوں اور پھر درست کیا جائے اور یہ چکر ایسے ہی چلتا رہے۔
یہ بتائیں کہ شادی شہداؤں میں شامل ہیں کہ ابھی تک آزادی کے مزے لوٹ رہے ہیں۔
Rehmat_Bangash — اگست 15، 2012 9:36 شام
چلیں یہ بھی روزی کا ایک وسیلہ ہے کہ مشنیں خراب ہوں پھر ان کو درست کیا جائے پھر خراب ہوں اور پھر درست کیا جائے اور یہ چکر ایسے ہی چلتا رہے۔
یہ بتائیں کہ شادی شہداؤں میں شامل ہیں کہ ابھی تک آزادی کے مزے لوٹ رہے ہیں۔
ہائے ہائے کیا دن یا د کروادیئے شمشاد بھائی
"آزادیاں کہا اب وہ اپنے گھو نسلے کی
اپنی خوشی سے آنا،اپنی خوشی سے جان"
بھیا ہم تو شادی شہداوں میں بھی شہدے ہیں
شمشاد — اگست 15، 2012 9:43 شام
اس کا مطلب ہوا قید بامشقت ہوئے خاصہ زمانہ گزر گیا۔ اب تو سزا کاٹنے کے عادی ہو چکے ہوں گے۔
آل اولاد میں کون کون شامل ہے؟
عثمان — اگست 15، 2012 9:45 شام
محفل میں خوش آمدید!
اور اس کے علاوہ جو آپ پوچھنا چاہیں یہ بندہ ناچیز حاضر ہوگا۔
مثلاً کیا کیا پوچھ سکتے ہیں ؟ :)
Rehmat_Bangash — اگست 15، 2012 9:50 شام
اس کا مطلب ہوا قید بامشقت ہوئے خاصہ زمانہ گزر گیا۔ اب تو سزا کاٹنے کے عادی ہو چکے ہوں گے۔
آل اولاد میں کون کون شامل ہے؟
جی ابھی تک تو دعا ،اُمید اور حسرت ہی ہیں
Rehmat_Bangash — اگست 15، 2012 9:51 شام
محفل میں خوش آمدید!
مثلاً کیا کیا پوچھ سکتے ہیں ؟ :)
شمشا د بھا ئی سے رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے
شمشاد — اگست 15، 2012 9:54 شام
جی ابھی تک تو دعا ،اُمید اور حسرت ہی ہیں
اللہ برکت دینے والا ہے۔
کیا شروع سے ہی کراچی میں ہیں اور یہ کہ پاکستان کے کن کن علاقوں کی سیاحت کر چکے ہیں؟
عثمان — اگست 15، 2012 10:10 شام
شمشا د بھا ئی سے رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے
لیجیے۔ پہلے سوال کا جواب ہی ٹرخا دیا گیا۔ :)
شمشاد — اگست 15، 2012 10:13 شام
اب سوال بدل کر دیکھیں کیا جواب ملتا ہے؟
عثمان — اگست 15، 2012 10:21 شام
اب سوال بدل کر دیکھیں کیا جواب ملتا ہے؟
چلئے یہ کوشش بھی کر لیتے ہیں۔ ویسے بھی انہوں نے آپ کو راہنما ٹھہرایا ہے۔ :)
جی تو بنگش صاحب ، ہمارا دوسرا سوال یہ ہے کہ کیا ہم اپنا پہلا سوال دوبارہ پوچھ سکتے ہیں ؟ :)
شمشاد — اگست 15، 2012 10:26 شام
نجانے انہوں نے کس خوش فہمی میں مجھے راہنما ٹھہرا دیا؟
عثمان — اگست 15، 2012 10:27 شام
یہ تیسرا سوال آپ ہی پوچھیے۔ :grin:
شمشاد — اگست 15، 2012 10:29 شام
وہ تو لگتا ہے سحری کرنے چلے گئے۔
Rehmat_Bangash — اگست 17، 2012 10:17 صبح
وہ تو لگتا ہے سحری کرنے چلے گئے۔
حضرت اب تو افظا ری بھیی ہو چکی بلکہ دوسری افطاری قریب ہے۔
Rehmat_Bangash — اگست 17، 2012 10:19 صبح
چلئے یہ کوشش بھی کر لیتے ہیں۔ ویسے بھی انہوں نے آپ کو راہنما ٹھہرایا ہے۔ :)
جی تو بنگش صاحب ، ہمارا دوسرا سوال یہ ہے کہ کیا ہم اپنا پہلا سوال دوبارہ پوچھ سکتے ہیں ؟ :)
بھئی وہ سوال جن کے جواب مجھے آتے ہیں وہ تو جتنے چاہے پوچھیے البتہ جن سوالوں کے جواب مجھے نہیں آتے ان کے لیے "رہنما وں " سے ربطہ کیجیے۔
مزمل شیخ بسمل — اگست 17، 2012 10:43 صبح
خوش آمدید حضرت. اردوبمحفل پر روز بروز نئے پروانے آتے جا رہے ہیں ماشا اللہ.
اللہ برکت دے.
رحمت بھائی امید ہے کہ آپ آتے رہینگے یہاں.
ناچیز کو بسمل کرکے یاد کیا جاتا ہے. مدد کے لئے ہر وقت حاضر.
اچھا ٹائم گزرے گا آپ کے ساتھ.
Rehmat_Bangash — اگست 17، 2012 10:46 صبح
خوش آمدید حضرت. اردوبمحفل پر روز بروز نئے پروانے آتے جا رہے ہیں ماشا اللہ.
اللہ برکت دے.
رحمت بھائی امید ہے کہ آپ آتے رہینگے یہاں.
ناچیز کو بسمل کرکے یاد کیا جاتا ہے. مدد کے لئے ہر وقت حاضر.
اچھا ٹائم گزرے گا آپ کے ساتھ.
شکریہ بسمل بھائی،
شمشاد — اگست 17، 2012 11:03 صبح
حضرت اب تو افظا ری بھیی ہو چکی بلکہ دوسری افطاری قریب ہے۔
یعنی کہ آپ ایک ہی روزے کی دو دو افطاریاں کرتے ہیں :eek:
علی چوہدری — اگست 20، 2012 8:50 شام
خوش آمدید ویسے میں بھی نیا آیا ہوں
میری حالت بھی آپ جیسی ھی ھے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85-%D8%B9%D8%B1%D8%B6-%DA%A9%D8%B1%D8%AA%D8%A7%DB%81%D9%88%DA%BA%D8%8C%D8%AC%D9%86%D8%A7%D8%A8.53536/page-2