مجھے شرمندگی بھی ہے اور افسوس بھی کہ اپنا تعارف درمیان میں چھوڑ کر غائب ہوگئی اس کی بہت ساری وجوہات تھیں جو اس وقت یہاں ذکر کرنا مناسب نہیں ہیں اب کوشش کروں گی کہ روزانہ یہاں حاضری لگتی رہے۔
فردا فردا سب کے نام لینا تو ممکن نہیں لیکن جن بھائیوں بہنوں اور بزرگوں نے مجھے خوش آمدید کہہ کر میری حوصلہ افزائی کی ہے ان کی میں دل کی گہرائیوں سے ممنون ہوں۔
کچھ بھائیوں اور بہنوں نے مزید تعارف دریافت کیا ہے تو آپ سوال کیجئے میں کوشش کروں گی کہ جواب دے سکوں۔ یہ الفاظ لکھتے ہوئے ڈر بھی لگ رہا ہے کیونکہ مجھے اپنا مافی الضمیر بیان کرنے کا طریقہ نہیں آتا اور اکثر اوقات کچھ اچھا کرنے کی کوشش میں غلط ہی کر بیٹھتی ہوں۔ اگر ایسی صورت حال یہاں بھی سرزد ہوجائے تو اسے کمزوری سمجھ کر نظر انداز کردیجئے گا دوسرے یہ کہ سوالات آسان کیجئے گا کہ کم از کم پاس تو ہوہی جاوں۔ ایک تو ویسے ہی ہمیشہ امتحان میں نروس ہوجاتی ہوں اوپر سے سب کو سوالات کی دعوت دے کر اپنے پیروں پر گویا۔۔۔۔ جل تو جلال تو
عثمان — مارچ 18، 2011 5:19 صبح
خوش آمدید نازنین ناز صاحبہ
آپ خود سے کچھ اپنے بارے میں بتانا چاہیں تو بتائیے۔ ورنہ شرارتی لوگ نہ جانے کیا کیا پوچھنے بیٹھ جائیں۔
محمداحمد — مارچ 18، 2011 6:18 صبح
وعلیکم السلام، محفل میں آپ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ اُمید ہے آپ سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
مجھے شرمندگی بھی ہے اور افسوس بھی کہ اپنا تعارف درمیان میں چھوڑ کر غائب ہوگئی اس کی بہت ساری وجوہات تھیں جو اس وقت یہاں ذکر کرنا مناسب نہیں ہیں اب کوشش کروں گی کہ روزانہ یہاں حاضری لگتی رہے۔
فردا فردا سب کے نام لینا تو ممکن نہیں لیکن جن بھائیوں بہنوں اور بزرگوں نے مجھے خوش آمدید کہہ کر میری حوصلہ افزائی کی ہے ان کی میں دل کی گہرائیوں سے ممنون ہوں۔
کچھ بھائیوں اور بہنوں نے مزید تعارف دریافت کیا ہے تو آپ سوال کیجئے میں کوشش کروں گی کہ جواب دے سکوں۔ یہ الفاظ لکھتے ہوئے ڈر بھی لگ رہا ہے کیونکہ مجھے اپنا مافی الضمیر بیان کرنے کا طریقہ نہیں آتا اور اکثر اوقات کچھ اچھا کرنے کی کوشش میں غلط ہی کر بیٹھتی ہوں۔ اگر ایسی صورت حال یہاں بھی سرزد ہوجائے تو اسے کمزوری سمجھ کر نظر انداز کردیجئے گا دوسرے یہ کہ سوالات آسان کیجئے گا کہ کم از کم پاس تو ہوہی جاوں۔ ایک تو ویسے ہی ہمیشہ امتحان میں نروس ہوجاتی ہوں اوپر سے سب کو سوالات کی دعوت دے کر اپنے پیروں پر گویا۔۔۔۔ جل تو جلال تو
گھبرانے اور نروس ہونے کی ضرورت نہیں، بس سو دو سو سوال کریں گے جن کے آپ نے جواب دینے ہیں۔
نازنین ناز — جولائی 14، 2011 8:11 شام
سو دو سو سواااااااااال؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
شمشاد بھائی آپ بھی ناں بس بھگانے کے چکر میں ہیں لیکن میں اتنی آسانی سے نہیں بھاگنے والی
شمشاد — جولائی 14، 2011 9:04 شام
یہاں سے بھاگنے کا کیا فائدہ، بھاگنا ہی ہے تو اولمپکس میں بھاگیں، سارک گیمز میں بھاگیں، کچھ نام بھی ہو۔ سو دو سو سوالوں کے جواب دینا لڑکیوں کے لیے کیا مشکل ہے۔
نازنین ناز — جولائی 14، 2011 9:20 شام
یعنی بھگانا ہر صورت میں ہے چاہے کھیلوں میں ہی کیوں نہ ہو مگر میں نے لکھا تھا کہ آپ بھگانے کے چکر میں ہیں (جس کا آپ نے ثبوت بھی فراہم کردیا) جبکہ میں نے پہلے ہی لکھا ہے میں نہیں بھاگنے والی۔ اس لئے یہ لکھنا کہ ’’بھاگنا ہی ہے‘‘ اس جگہ لا حاصل ہے۔
جہاں تک سو دو سو سوالوں کے جواب کی بات ہے تو یہ انکشاف مجھ پر ابھی ہوا ہے کہ لڑکیوں کے لئے یہ کیا مشکل ہے حالانکہ میں اب تک یہی سمجھتی آرہی تھی کہ شمشاد بھائی کے لئے مشکل نہیں ہے۔ سب سے زیادہ پوسٹیں کس کی ہیں؟
شمشاد — جولائی 14، 2011 11:38 شام
میری پوسٹس کو چھوڑیں، وہ تو میں نے اپنے کمپیوٹر کو کہا ہوا ہے کہ خود بخود جواب دیتے رہا کرو۔
نازنین ناز — جولائی 15، 2011 2:11 شام
ایسا ایک کمپیوٹر ہمیں بھی دلا دیں پلیزززززز
پھر جتنے چاہے مرضی سوالات پوچھتے رہیں
شمشاد — جولائی 15، 2011 2:16 شام
ایسے ہی دلا دیں، یہ تو خاص حکم دے کر بنوانا پڑتا ہے۔
طارق راحیل — اکتوبر 17، 2011 3:36 شام
خوش آمدید ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عین عین — اکتوبر 20، 2011 7:06 صبح
یہ کیسا تعارف تھا؟ شمشاد بھائی سو دو چھوڑ آپ نے ایک بھی سوال نہیں پوچھا، بس ادھر ادھر کی الاپتے رہے۔ میں نے خیر سے آج دیکھا یہ دھاگا ۔۔۔۔۔۔۔ اب میں کیا پوچھوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سب بولیں گے اسے اب خیال آیا ہے۔
مجھے شرمندگی بھی ہے اور افسوس بھی کہ اپنا تعارف درمیان میں چھوڑ کر غائب ہوگئی اس کی بہت ساری وجوہات تھیں جو اس وقت یہاں ذکر کرنا مناسب نہیں ہیں اب کوشش کروں گی کہ روزانہ یہاں حاضری لگتی رہے۔فردا فردا سب کے نام لینا تو ممکن نہیں لیکن جن بھائیوں بہنوں اور بزرگوں نے مجھے خوش آمدید کہہ کر میری حوصلہ افزائی کی ہے ان کی میں دل کی گہرائیوں سے ممنون ہوں۔
کچھ بھائیوں اور بہنوں نے مزید تعارف دریافت کیا ہے تو آپ سوال کیجئے میں کوشش کروں گی کہ جواب دے سکوں۔ یہ الفاظ لکھتے ہوئے ڈر بھی لگ رہا ہے کیونکہ مجھے اپنا مافی الضمیر بیان کرنے کا طریقہ نہیں آتا اور اکثر اوقات کچھ اچھا کرنے کی کوشش میں غلط ہی کر بیٹھتی ہوں۔ اگر ایسی صورت حال یہاں بھی سرزد ہوجائے تو اسے کمزوری سمجھ کر نظر انداز کردیجئے گا دوسرے یہ کہ سوالات آسان کیجئے گا کہ کم از کم پاس تو ہوہی جاوں۔ ایک تو ویسے ہی ہمیشہ امتحان میں نروس ہوجاتی ہوں اوپر سے سب کو سوالات کی دعوت دے کر اپنے پیروں پر گویا۔۔۔۔ جل تو جلال تو
لو جی اپنی پیاری سی بہنا کی یہ لڑی تو ہم نے اب دیکھی یعنی گفتگو پہلے اور تعارف بعد میں ۔۔ بھئی واہ سبحان اللہ ،، اسے کہتے ہیں الٹی گنگا بہنا، گڑیا تمھاری اتنی پیاری نثر پڑھ کر روح سرشار ہوگئی ، اب باضابطہ اردو محفل میں خوش آمدید ، اگر سمیع بھیا نے بتا یا نہ ہوتا کہ چھوٹی سی بہن ہیں تو میں کم از کم اسی نوے سال کی بڑھیا تصور کرتا ، ہاہاہ، جیتی رہو محفل میں شاد کامران آتی رہو اللہ ہر مشکل وقت آفات بلیّات اور پریشانیوں سے محفوظ رہے ۔ اور ہاں میری فرمائش یاد ہے ناں ۔۔ مضمون لکھنے کی سو فٹافٹ ٹھیک ہوجاؤ۔۔ شاباش۔۔ (لا باسَ طہور انشا اللہ)۔۔ فکر ناٹ آپ کے بھیا ہیں ناں انشا اللہ ہر امتحان میں سرخرو ہوں گی ۔ جیتی رہیں آباد رہیں شاد رہیں ۔ آمین
یہ کیسا تعارف تھا؟ شمشاد بھائی سو دو چھوڑ آپ نے ایک بھی سوال نہیں پوچھا، بس ادھر ادھر کی الاپتے رہے۔ میں نے خیر سے آج دیکھا یہ دھاگا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ اب میں کیا پوچھوں۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ سب بولیں گے اسے اب خیال آیا ہے۔