اجتماعی انٹرویوسوال نمبر 5

damsel — اپریل 1، 2008 12:07 شام
7 صدی مین ہی جاتی لیکن چونکہ ایسا ممکن نہیں تو ۔۔۔۔۔
اپنی زندگی 10 سال یا 17 سال پیچھے لے جانا چاہوں گی وہ غلطیاں نہ کرنے کے لیے جو کر چکی ہوں
باسم — اپریل 1، 2008 5:12 شام
ہم تو کہیں نہیں جائیں گے کیونکہ گئے تو واپس آنے کا طریقہ کون بتائے گا؟
شمشاد — اپریل 1، 2008 7:30 شام
یہ تو زیک ہی بتا سکتے ہیں کہ واپسی کا بھی کوئی راستہ ہو گا کہ نہیں؟
محمد وارث — اپریل 2، 2008 8:42 صبح
بہت اچھا سوال ہے۔
میں 1857ء سے 1947ء تک کے ہندوستان میں جانا چاہونگا، کیسے کیسے ادباء، شعراء، علماء، فضلاء، اور راہنماؤں سے ملاقات ہوگی، واہ واہ، اے کاش اے کاش۔
ایک "ذاتی" سا واقعہ یاد آ گیا، کچھ ماہ پہلے غالب پر کچھ پڑھ رہا تھا، میری بیوی نے دیکھا تو حسبِ معمول طنزیہ جملہ کسا لیکن میری روح تک سرشار ہو گئی، کہنے لگی، "اچھا ہوتا تم بھی غالب کے ساتھ ہوتے اور لا لا کر اس کافر کو شراب دیا کرتے، میرے پلے تو نہ پڑتے"۔ واہ واہ، سبحان اللہ، سبحان اللہ۔ مکرر ارشاد :)
فہیم — اپریل 2، 2008 11:32 صبح
کچھ جوابات غلط ہیں
جیسے شمشاد صاحب اور زونی وغیرہ کے
زیک کے سوال کا مطلب یہ ہے کہ آپ جس دور میں بھی جائیں گے وہاں اپنی موجودہ عمر میں ہی جائیں گے
نہ کے ساتھ ساتھ آپ کی عمر بھی اسی کی مناسبت سے کم ہوجائے گی
اگر ایسا ہوتا تو زیک خود 15ویں صدی عیسویں میں نہ جاپاتے
کیوں کے تب تو زیک کا کچھ عطا پتہ ہی نہ ہوگا:)
اسی طرح وارث صاحب اور سخنور صاحب وغیرہ نے بھی جہاں جانے کی بات کی ہے وہ موجودہ عمر میں ہی جانے کی بات کی ہے
زونی — اپریل 2، 2008 11:38 صبح

ہاں نا تو میں موجودہ عمر میں ہی اپنے بچپن میں جاؤں گی نا ، اب بونی بن کے تو جانے سے رہی;):grin:
شمشاد — اپریل 2، 2008 11:40 صبح
شکریہ فہیم یہ بات بتانے کا، ہم سب تو یہی سمجھ رہے تھے کہ عمر کم ہو گی۔
موجودہ عمر کے ساتھ تو پھر 1857 میں چلتے ہیں۔
فہیم — اپریل 2، 2008 11:44 صبح
ہاں نا تو میں موجودہ عمر میں ہی اپنے بچپن میں جاؤں گی نا ، اب بونی بن کے تو جانے سے رہی;):grin:

لیکن آپ نے ہی لکھا تھا کہ بچپن کی کچھ شرارتیں دوبارہ کرنی ہیں:rolleyes:
فہیم — اپریل 2، 2008 11:45 صبح
شکریہ فہیم یہ بات بتانے کا، ہم سب تو یہی سمجھ رہے تھے کہ عمر کم ہو گی۔
موجودہ عمر کے ساتھ تو پھر 1857 میں چلتے ہیں۔

1857 میں جاکر کیا کریں گے:rolleyes:
زونی — اپریل 2، 2008 11:48 صبح
1857 میں جاکر کیا کریں گے:rolleyes:

جنگ آزادی میں شمولیت اختیار کریں گے :grin:، بچپن والا چانس تو آپ نے ختم ہی کروا دیا:(
زونی — اپریل 2، 2008 11:52 صبح
لیکن آپ نے ہی لکھا تھا کہ بچپن کی کچھ شرارتیں دوبارہ کرنی ہیں:rolleyes:

اف اللہ ایک تو لوگوں نے میرے بچپن کا راستہ بھی روک دیا ھے اب کیا کروں :(
اب چنگیز خان کے دور میں جانا چاہوں گی کہ کھوپڑیوں کے مینار کیسے بناتا تھا;):grin:
فہیم — اپریل 2، 2008 11:53 صبح
جنگ آزادی میں شمولیت اختیار کریں گے :grin:، بچپن والا چانس تو آپ نے ختم ہی کروا دیا:(

آپ کو بچپن میں جانے کی کیا ضرورت
وہ تو ابھی تک موجود ہے;)
فہیم — اپریل 2، 2008 11:54 صبح
اب چنگیز خان کے دور میں جانا چاہوں گی کہ کھوپڑیوں کے مینار کیسے بناتا تھا;):grin:

ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا
یہ پڑھ کر ایسا ہی قہقہ بے اختیار میرے منہ سے نکلا:grin:
زونی — اپریل 2، 2008 12:00 شام
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا
یہ پڑھ کر ایسا ہی قہقہ بے اختیار میرے منہ سے نکلا:grin:

پھر تو محلے والے باہر نکل آئے ہوں گے کہ کیا افتاد آن پڑی;) اور قہقہہ کس خوشی میں نکلا اپنے اپنے انٹرسٹ کی بات ھے:cool:
حسن علوی — اپریل 2، 2008 12:04 شام
آٹھویں صدی میں جانا پسند کرتا کہ محمد بن قاسم کو دیکھ سکتا، اسکے بعد ٹیپو سلطان کے دور میں کہ ان سے ملنے کی بھی بڑی خواہش تھی۔
فہیم — اپریل 2، 2008 12:08 شام
پھر تو محلے والے باہر نکل آئے ہوں گے کہ کیا افتاد آن پڑی;) اور قہقہہ کس خوشی میں نکلا اپنے اپنے انٹرسٹ کی بات ھے:cool:

اچھا انٹرسٹ ہے
لیکن خیال رکھیے گا کہیں واپسی بنا گردن کے نہ ہو;)
زونی — اپریل 2، 2008 12:13 شام
اچھا انٹرسٹ ہے
لیکن خیال رکھیے گا کہیں واپسی بنا گردن کے نہ ہو;)

چنگیز خان کو ابھی لاہوریوں سے وا نہیں پڑا ;) سلامتی بخیرو عافیت ہو گی ڈونٹ وری:grin:
شمشاد — اپریل 2، 2008 7:43 شام
آجکل بھی کئی چنگیز خان دھندھناتے پھرتے ہیں۔
امن ایمان — اپریل 9، 2008 5:42 شام
میں پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مبارک زمانے میں جانا جی جان سے پسند کرتی۔
زیک — اپریل 9، 2008 5:56 شام
ویلکم بیک امن۔
میں پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مبارک زمانے میں جانا جی جان سے پسند کرتی۔

چونکہ شاید سب لوگ ہی اس زمانے میں جانا پسند کریں گے اس لئے سوال میں اس چوائس کو منع کر دیا گیا ہے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%D9%88%D8%A7%D9%84-%D9%86%D9%85%D8%A8%D8%B1-5.11460/page-2