اجتماعی انٹرویوسوال نمبر 9

احمد کمال فریدی — نومبر 9، 2008 7:22 صبح
اس سوال کا جواب دینے کے لئے مجھے ایک عمر گذارنی ہوگی ۔۔
ابھی تو میری شادی بھی نہیں‌ ہوئی ;-)
شمشاد — نومبر 9، 2008 7:25 صبح
لیکن سوال کا جواب دینے کے لیے شادی شدہ ہونا ضروری تو نہیں۔
احمد کمال فریدی — نومبر 9، 2008 7:52 صبح
لیکن سوال کا جواب دینے کے لیے شادی شدہ ہونا ضروری تو نہیں۔

پر مجھے کوئی اس بات کی ضمانت دے کہ ۔ کیا شادی ہوجانے کے بعد بھی اس قسم کا نادر موقع نصیب ہوگا؟ اگر نہیں‌ تو پھر میں‌ اس نادر موقع کو محفوظ کرلینا چاہونگا۔۔:hatoff:
شمشاد — نومبر 9، 2008 7:54 صبح
شادی ہونے کے بعد ایسے موقع کی تو ہوا بھی نہیں لگے گی۔ ضمانت کوئی کیا دے گا۔
احمد کمال فریدی — نومبر 9، 2008 8:10 صبح
شادی ہونے کے بعد ایسے موقع کی تو ہوا بھی نہیں لگے گی۔ ضمانت کوئی کیا دے گا۔

یعنی عمر قید۔۔؟ :music:
امکانات — نومبر 21، 2008 7:56 شام
جوانی تمام عمروں میں سےبھترین ہوتی ہے ساری عمر اس کی یادیں باقی رہتی ہیں انسان بچپن بھول سکتا ہے جوانی نہیں‌ بھول سکتا ۔18سے 25سال بھترین عمر ہورتی ہم دوچار سال پیچھے جانا پسند کریں گے
شکاری — نومبر 22، 2008 6:50 شام
میں 22 کا رہنا پسند کروں گا یہ بہترین عمر ہے۔
حمنہ — جنوری 31، 2010 6:01 شام
میں چاہوں گی کہ میرا بچپن کا زمانہ لوٹ آئے لیکن ایسا سوچنا بےوقوفی ھے کیونکہ ایسا ہونا ناممکن ھے
طارق راحیل — جولائی 1، 2011 5:34 شام
15 سے 25 سال کی زنندگی دوبارہ پسند کروں گا
گل بکاؤلی — اگست 30، 2014 7:07 شام
اابھی تو صرف بچپن اور نوجوانی گزاری ہے ایک دفعہ عمر کے سارے ادوار کا زائقہ چکھ لوں پھر فیصلہ کروں گی
اے خان — دسمبر 25، 2016 5:30 صبح
جب آدمی ریٹائر ہوتا ہے وہ عمر جب ہر طرف آرام وسکون ہوگا
آوازِ دوست — دسمبر 25، 2016 6:00 صبح
خود غرضی سے سوچا جائے تو بچپن سے بہتر کچھ نہیں لگتا کہ اپنا بچپن بڑا حیران کن سا تجربہ رہا. بچپن گندم کے خمار سے بے نیاز زمانہ ہے. لیکن اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ جوانی اپنے اور دوسروں کے کام آنے کا دور ہے اور یہ وقت ٹھیک سے گزارا جائے تو زندگی کا مقصد پورا ہو جاتا ہے. چوبیس کے آس پاس کا وقت بہتر ہے شائد جب آپ زندگی کو بڑے کینوس پر دیکھنا شروع کرتے ہیں اور آپ کی توانائیاں عروج پر ہوتی ہیں.
فہد اشرف — دسمبر 25، 2016 6:59 صبح
جذبات کہہ رہے ہیں دو سال پیچھے اسکول کے زمانے میں چلا جاؤں عقل کہہ رہی ہے 24، 25 میں ٹھیک رہو گے
طاہر راجپوت ملتان — جنوری 2، 2017 11:18 شام
لاجوااب اگر ایسی کچھ ٹیکنالوجی ایجاد ہوتی ہے تو میں کالج کا اسٹوڈنٹ بن کر تا عمر پرھتا رہنا چاھوں گا ہر زبان کے بارے میں مزھب جو بھی میری ذاتی شوقیہ تعلیمی مشغلے رہے میں ان کے بارے میں جاننا چاھوں گے کالج لایف از بیسٹ لایف ☺
ربیع م — جنوری 3، 2017 5:28 صبح
بچپن میں.
طاہر راجپوت ملتان — جنوری 3، 2017 5:05 شام
نہیں جی جوانی اور لڑکپن کے درمیاں رھنا چاھوں گا
انشا ء مہجور — جنوری 9، 2017 8:43 صبح
میں سترہ سے بیس سال میں رہنا پسند کروں گا

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%D9%88%D8%A7%D9%84-%D9%86%D9%85%D8%A8%D8%B1-9.11981/page-2