سیدہ سمبل زہرا نقوی

سمبل — مئی 25، 2016 3:28 شام
کراچی جیسے بڑے شہر میں رہنے والی ایک عام لڑکی جس کے خواب بھی عام۔ اپنی زندگی میں میں نے بہت سی بیواقوفیاں کیں جو درحقیقت نہیں کرنی تھیں :) بہرحال ہماری زندگی کا کارواں وہیں سے شروع ہوا۔
کراچی شہر نمائش نامی علاقے میں ہمارا اسکول موجود ہے جہاں سے ہم نے اپنی پڑھائی کا آغاز کیا۔ پڑھائی کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں خوب بڑھ چڑھ کے حصہ لیا۔ یوں کہیے کے کچھ عرصے بعد اسپورٹس ہمارا ذوق بن گیا تھا۔ اسکول کی زندگی میں ہم نے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بےشمار تمغات حاصل کیے۔ وقت یوں ہی گزرتا رہا ااور نہ جانے کب اس حسین زندگی کا سورج غروب ہوگیا کہ ایک لہذا آہٹ بھی نہ ملی۔ حسین زندگی کے اختتام کے ساتھ ہمارا ذوق بھی ادھورا رہ گیا جو آج تک ادھورا ہے مگر اسے پورا کرنے کا جزبہ آج بھی ہمارے اندر سراہیت کر رہا ہے۔
زندگی کی اس دوڑ میں بھاگتے بھاگتے آج اس محفل میں آ پہنچے جو بیشک لطف بھری ہے۔ یہاں تمامحفلین کو اپنا سلام پیش کرتی ہوں اور اس محفل کا حصہ بننے کے ساتھ ساتھ آپ لوگوں کو اپنا استاد تسلیم کرتے ہوئے گزارش کرتی ہوں کے آپ لوگ اس لڑی میں ہماری غلطیاں نمایاں کر کہ ہمیں اس بات کا احساس ضرور دلایئں کہ اب ہم اس محفل کا حصہ بن چکے ہیں۔ آپ سب کی رہنمائی کی طلب گار رہوں گی۔
زیک — مئی 25، 2016 3:34 شام
خوش آمدید سمبل۔
زیک — مئی 25، 2016 3:36 شام










لاریب مرزا
محمد تابش صدیقی — مئی 25، 2016 3:40 شام
اردو محفل فورم پر خوش آمدید
مہدی نقوی حجاز — مئی 25، 2016 3:42 شام
علیک السلام!
غلطیاں وغیرہ تو خیر وقت کے ساتھ ساتھ سدھر ہی جائیں گی۔ لیکن ہماری طرف سے آپ کو محفل میں خوش آمدید، اور اس خوبصورت تعارف پر مبارک باد :)
مجھے امید ہے کہ محفل میں اچھی گزرے گی اور محفلین سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع بھی ملے گا۔
آتی جاتی رہیے گا :)
مہدی نقوی حجاز — مئی 25، 2016 3:45 شام
سامنے کی بات جڑتی ہے بہت پیچھے کہیں
سب عقب سے آ رہا ہے آگے جتنا شور ہے!
:ROFLMAO:
محمد تابش صدیقی — مئی 25، 2016 3:46 شام
آپ کی خواہش پر۔ ورنہ غلطیاں تو سب سے ہوتی ہیں۔ وقت کے ساتھ ٹھیک ہو ہی جاتی ہیں۔ :)
بیوقوفیاں
لحظہ
جذبہ
سرایت
تمام محفلین
دلائیں
نور وجدان — مئی 25، 2016 3:46 شام
خوش آمدید...
عباد اللہ — مئی 25، 2016 3:52 شام
خوش آمدید
قرۃالعین اعوان — مئی 25، 2016 3:52 شام
خوش آمدید سمبل!
دعا ہے کہ محفل میں آپ کا اچھا وقت گزرے! ☺
یوسف سلطان — مئی 25، 2016 3:57 شام
وعلیکم السلام
خوش آمدید
نبیل — مئی 25، 2016 3:59 شام
خوش آمدید۔
کیا آپ کا نام واقعی سمبل لکھا جاتا ہے؟
زیک — مئی 25، 2016 4:09 شام
کیا آپ کا نام واقعی سمبل لکھا جاتا ہے؟
Symbol؟
مہدی نقوی حجاز — مئی 25، 2016 4:22 شام
خوش آمدید۔
کیا آپ کا نام واقعی سمبل لکھا جاتا ہے؟
پوچھنا تو میں بھی یہی چاہتا تھا!!
محمد وارث — مئی 25، 2016 4:30 شام
خوش آمدید سیدہ صاحبہ!
رحیم ساگر بلوچ — مئی 25، 2016 4:30 شام
خوش آمدید . پخیر راغلے . جی آیاں نوں . وش آتکئے. بھلی کرے آیا
لاریب مرزا — مئی 25، 2016 4:30 شام
سیدہ سمبل بہنا!! اردو محفل میں خوش آمدید :) ہمیں امید ہے کہ یہاں آپ کا وقت بہت اچھا گزرے گا اور بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا، نیز ہمیں بھی آپ کے شوق سے فیض یاب ہونے کے مواقع فراہم ہوں گے۔
بہنا!! غلطیوں کی چنداں فکر نہ کریں، جتنی غلطیاں ہم کرتے ہیں آپ کی سوچ ہو گی۔ باقی ہمیں بے حد افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ہم آپ کے استاد نہیں بن سکتے۔۔ اب ہم ساری باتیں تھوڑی نا بتائیں گے کہ کیوں نہیں بن سکتے۔ :D
بہرحال محفل میں آ گئی ہیں تو آتی جاتی رہیے گا۔ :)
محمد ریحان قریشی — مئی 25، 2016 4:32 شام
خوش آمدید۔
حمیرا عدنان — مئی 25، 2016 6:39 شام
خوش آمدید سیدہ سمبل زہرا نقوی
اردو محفل میں خوش آمدید
حسن ترمذی — مئی 25، 2016 6:42 شام
سلام
خوش آمدید سیدہ..
جی یقیناً بہت کچھ سیکھنے ک ملے گا
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%DB%8C%D8%AF%DB%81-%D8%B3%D9%85%D8%A8%D9%84-%D8%B2%DB%81%D8%B1%D8%A7-%D9%86%D9%82%D9%88%DB%8C.90091/