شیرافضل خان

شیرافضل خان — جنوری 29، 2007 10:25 صبح
شمشاد نے کہا:
شیرافضل خان نے کہا:
جتنا بتا چکا ہوں وہ کافی نہیں کیا ؟

وہ بھی کافی ہے لیکن یہ تو بات چیت کرنے کا ایک بہانہ ہے۔

جناب بات چیت چلتی رہے گی۔ میرے بارے میں تو آپ سب کو آگاہ کر چکا ہوں اور مزید معلومات کا تبادلہ بھی ہوتا رہے گا لیکن آپ سب کے بارے میں کیسے معلومات حاصل کر سکتا ہوں ، یہ تو ناممکن ہے کہ سولہ یا چودہ ہزار پیغامات پڑھ سکوں ۔
شمشاد — جنوری 29، 2007 10:55 صبح
جس رکن کے متعلق جو بھی معلومات چاہیں، بلا تکلف اسی رکن سے پوچھیں، کوئی مضائقہ نہیں ہے۔
گاہے بگاہے بھی مستفید ہوتے رہیں گے۔
الف عین — جنوری 29، 2007 6:06 شام
خوش آمدید شیر افضل۔ محفل کو آپ جیسے ارکان کی ضرورت ہے۔
شیرافضل خان — جنوری 29، 2007 6:35 شام
آپ کا بہت شکریہ اعجاز اختر صاحب ۔
پاکستانی — جنوری 29، 2007 7:22 شام
خوش آمدید شیرافضل خان صاحب
بدتمیز — جنوری 29، 2007 8:15 شام
شیرافضل خان نے کہا:
آپ جیسے دوستوں سے دولت بڑھ کر تو نہیں ۔ میں تو اپنی معلومات کے لئے پوچھ رہا تھا ۔ہاں اگر ان باکس میں بچوں کی تعداد کے حساب سے سٹوریج ملتی ہو تو پھر کچھ جھوٹ سچ ملا کر بولا جائے کیونکہ جنک میل سے بہت تنگ ہوں ہر روز بہت سی میل آتی ہے کہ ملین ڈالر یا پؤنڈ جیت چکا ہوں ۔ سو ان سب کو اردو محفل کے ان باکس پر منتقل کرنے کا طریقہ معلوم کیا جائے ۔

میرے جیسے دوست :twisted: یقین مانیے مجھ جیسوں سے دولت ہی اچھی ہے :twisted:
بچوں کے بارے میں جھوٹ سچ ملانے سے پرہیز کریں پاکستان کا ویزہ ملنا مشکل ہو جاے گا۔ وہاں آگے آبادی بڑھی رہی ہے۔
محفل کا باکس آگے بہت چھوٹا ہے ایک میل کرو تو بھر جاتا ہے۔
ماوراء — جنوری 30، 2007 2:19 صبح
خوش آمدید شیر افضل خان۔۔۔!!!
ویسے تو شمیل آپ کو پوری محفل کا تعارف کروا ہی دیں گے۔ لیکن کیا آپ نے محفل کی لائبریری دیکھی؟
شمشاد — فروری 23، 2007 10:11 شام
ہیلو، شیر افضل صاحب، کہاں ہیں آپ؟
دھند کے پیچھے — فروری 24، 2007 7:40 صبح
میں ہوں تو آپ سے جونیئر لیکن پھر بھی خوش آمدید :)
امید ہے آپ کے ساتھ وقت اچھا گزرے گا :p
شیرافضل خان — فروری 24، 2007 1:08 شام
شمشاد نے کہا:
ہیلو، شیر افضل صاحب، کہاں ہیں آپ؟
شمشاد صاحب یاد آوری کا شکریہ ۔ آجکل تھوڑی سی مصروفیت ہے اس لیے بس “ چہاتی “ مار کر چلا جاتا ہوں ۔
شیرافضل خان — فروری 24، 2007 1:12 شام
بابر نے کہا:
میں ہوں تو آپ سے جونیئر لیکن پھر بھی خوش آمدید :)
امید ہے آپ کے ساتھ وقت اچھا گزرے گا :p
بہت شکریہ بابر صاحب !! آپ کی سنیارٹی پکی ہو چکی ہے ، میرے خیال میں سنیارٹی کا معیار پیغامات کی تعداد اور کوالٹی پر ہونا چاہیے ورنہ تاریخ شمولیت کے مطابق تو اردو محفل کے سینکڑوں صارفین کافی سنئیر ہونے کے باوجود ایک بھی پیغام بھیجنے سے قاصر رہے ہیں ۔
دھند کے پیچھے — فروری 24، 2007 2:12 شام
شیرافضل خان نے کہا:
بابر نے کہا:
میں ہوں تو آپ سے جونیئر لیکن پھر بھی خوش آمدید :)
امید ہے آپ کے ساتھ وقت اچھا گزرے گا :p
بہت شکریہ بابر صاحب !! آپ کی سنیارٹی پکی ہو چکی ہے ، میرے خیال میں سنیارٹی کا معیار پیغامات کی تعداد اور کوالٹی پر ہونا چاہیے ورنہ تاریخ شمولیت کے مطابق تو اردو محفل کے سینکڑوں صارفین کافی سنئیر ہونے کے باوجود ایک بھی پیغام بھیجنے سے قاصر رہے ہیں ۔

بس جی یہ تو آپ کا بڑا پن ہے اور محبت ہے :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B4%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%81%D8%B6%D9%84-%D8%AE%D8%A7%D9%86.5412/page-2