پیارے دوستو، یہاں ہمارے ہردلعزیز اور من بھاتے ساتھی، جناب محترم ضبط (ض ب ط) صاحب “ضبط“ فرما کر اپنا تعارف بکی بورڈ خود درج فرمائیں گے ویسے تو ان کے تعارف کی ضرورت نہ پڑتی، لیکن چونکہ اس وقت وہ ہمارے ٹاپ ٹین ایکٹو ممبران میں شامل ہیں، اس لیے یہ ضرورت ہوئی۔ دوسرا اسی بہانے ہمیں ان کے بارے میں کچھ نہ کچھ جاننے کا موقع مل جائے گا
شاہد احمد خان — اکتوبر 21، 2006 9:42 شام
ہاںقیصرانی یہ ضبط غائب کہاںہے ،، اس کی ضمانت ضبط ہو گئی ہے کیا
قیصرانی — اکتوبر 21، 2006 10:01 شام
شاہد احمد خان نے کہا:
ہاںقیصرانی یہ ضبط غائب کہاںہے ،، اس کی ضمانت ضبط ہو گئی ہے کیا
مجھے لگتا ہے کہ وہ پرانے جاننے والے ہیں، شناسائی سے بچنے کے لیے ایسا کر رہے ہیں بےبی ہاتھی
شاہد احمد خان — اکتوبر 23، 2006 10:41 شام
جو نہیںآنا چاہتا اس کا اختیار ہے
دوست — اکتوبر 24، 2006 1:02 صبح
چلو جی خوش رہیں۔
بس محفل پر آتے رہیں ہمیں ایسا ہی ساتھ منظور ہے۔
شاہد احمد خان — اکتوبر 24، 2006 2:15 صبح
ہاںجی خوش رہیںاپنے خرچے پے
عمر سیف — نومبر 5، 2006 7:35 شام
اچھا تو یہاں تعاف کروانا تھا میں نے۔ پہلے تو معذرت کہ میں یہاں تھا نہیں۔ کام میں مصروفیت کافی ہے اور پھر سفر بھی کافی لمبا کرنا پڑتا ہے۔ قیصرانی دوست اور شاہد معذرتخواہ ہوں۔
قیصرانی ایسی بات تو نہیں۔ پوچھیں آپ کیا پوچھنا چاہ رہے ہیں۔
قیصرانی — نومبر 5، 2006 8:28 شام
اپنا مختصر سا تعارف اور کیا
دوست — نومبر 6، 2006 3:26 صبح
جی جی۔
وہی عام سی باتیں۔ کہ نام کیا ہے، کیا کرتے ہیں۔ حاضر مقام، کس چیز سے چڑ ہے۔ کیا اچھا لگتا ہے۔
بڑے ہوکر کیا بننا چاہتے ہیں، گھر والے پیار سے کیا کہتےہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
عمر سیف — نومبر 6، 2006 7:39 صبح
نام کو رہنے دیں۔ ضبط ہی کافی ہے۔ حاضر مقام لاہور ہے، ویسے روشنی کے شہر کراچی سے میرا تعلق ہے۔ تعلیم بی ایس سی تک اس کے بعد کمپیوٹر کے متعدد کورسز کرئے ہیں۔ آج کل ملازمت کر رہا ہوں ایک پرائیوٹ فرم میں۔
میرے خیال سے اتنا کافی ہے۔