عبدالرزاق قادری تعارف

کاشفی — فروری 16، 2012 10:41 شام
محترم کاشفی معذرت! فی الحال ایک ہی ہے۔ ادارہ ترقی کر رہا ہے۔ انشاءاللہ جلد ہی بڑھ جائیں گے۔
محترم عبدالرزاق قادری صاحب۔۔ معذرت کی ضرورت نہیں۔۔ خوش رہیں۔۔
اللہ رب العزت آپ کو آپ کے ادارے کو ترقی عطا فرمائے۔۔آمین
عبدالرزاق قادری — فروری 16، 2012 10:50 شام
نیک دعاؤں کا آپ کو اچھا صلہ ملے گا
حسیب نذیر گِل — فروری 17، 2012 2:04 صبح
خوش آمدید عبدالرزاق قادری بھائی
محمد وارث — فروری 17، 2012 6:22 صبح
خوش آمدید عبدالرزاق صاحب۔
آپ سب کو مفت مشورے دے رہے ہیں تو ایک مفت مشورہ قبول بھی فرمائیے۔ یہ جو آپ نے اپنا نام لکھا ہے ABDUL RAZZAQ تو کیا خیال ہے اس کو ABDUR RAZZAQ نہیں ہونا چاہیے۔ آپ تو ماشاءاللہ قرآن کی تعلیم دیتے ہیں تو یہ رے شمسی پر لام کی آواز کیسی؟
الف عین — فروری 17، 2012 4:19 شام
خوش آمدید عبد الرزاق، وارث کے بعد میرا بھی ایک مشورہ قبول کر لیں۔ یہاں اس دھاگے کے عنوان میں اللہ کے نام رزاق کو غلط لکھا گیا ہے۔ جو اللہ کے ساتھ کھلواڑ مانا جا سکتا ہے، حالانکہ یہ غلطی ہی ہے، لیکن سدھارنا ضروری ہے۔ تدوین میں جا کر اضافی اختیارات استعمال کر کے دیکھیں تو عنوان بھی درست کر سکتے ہیں خود ہی۔ ورنہ منتظمین سے درخواست ہے۔
عبدالرزاق قادری — فروری 17، 2012 6:09 شام
حسیب نذیر گل صاحب ! شکریہ
عبدالرزاق قادری — فروری 17، 2012 6:39 شام
محترمان۔۔ محمد وارث اور الف عین۔۔۔۔!
درستگی کی نوازش۔۔۔
میں اردو میں لکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ اگر ممکن ہوا تو۔ لیکن اگر نہ ہو سکا تو معذرت
عبدالرزاق قادری — فروری 17، 2012 6:46 شام
محمد وارث اور الف عین محترم۔۔!
یہ دست خط اس طرح سے تبدیل ہو پایا ہے۔ بس۔ مزید مجھے ابھی طریقہ نہیں آتا۔ کیونکہ نیا استعمال کنندہ ہوں۔
عائشہ عزیز — فروری 17، 2012 6:48 شام
اردو محفل میں خوش آمدید لالہ !
عبدالرزاق قادری — فروری 17، 2012 6:52 شام
مہربانی۔ عائشہ عزیز
الف عین — فروری 18، 2012 6:19 شام
دستخط میں تو نام درست ہے۔ اور عنوان میں بھی اب درست ہو گیا ہے۔ ہاں، اگر یوزر نیم میں بھی تبدیلی چاہتے ہیں تو منتظمین سے درخواست کر سکتے ہیں، تو اردو میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ محفل کو ’اپنا ہی گھر‘ سمجھیں۔ یہ سب باتیں یہاں ممکن ہیں۔بلکہ پسندیدہ ہیں کہ اردو میں ہی نام ہو اور اصل نام ہو تو کیا کہنا!!
میر انیس — فروری 18، 2012 6:37 شام
میری طرف سے بھی آپ کو اردو محفل میں خوش آمدید قادری صاحب۔ میں امید کرتا ہوں کے اپ سے ہم کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ جیسا کہ آپ کے تعارف سے ظاہر ہوا کہ آپ مدرسہ بھی چلا رہے ہیں اور چونکہ ایک رسالہ بھی نکالتے ہیں تو ظاہر ہے ایک ادبی شخصیت بھی ہوئے
عبدالرزاق قادری — فروری 20، 2012 4:23 شام
میر انیس ! میری طرف سے بھی آپ کو اردو محفل میں خوش آمدید قادری صاحب۔ میں امید کرتا ہوں کے اپ سے ہم کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ جیسا کہ آپ کے تعارف سے ظاہر ہوا کہ آپ مدرسہ بھی چلا رہے ہیں اور چونکہ ایک رسالہ بھی نکالتے ہیں تو ظاہر ہے ایک ادبی شخصیت بھی ہوئے
عزیزی نیک خواہشات آپ کی ذرہ نوازی ہے۔ بندہ تو ابھی طفل مکتب بننے کے اطوار سیکھ رہا ہے۔ میگزین میں ایک مبتدی لکھاری ہوں۔ میگزین کے ایڈیٹر ایک دوست ہیں۔ اور پڑھانے میں بھی ایک ادارے کا ملازم ہوں۔ اور اسی طرح بات چیت کر کے باہم کچھ سیکھ لیا کریں گے۔ آپ چونکہ پرانے ہیں (پرانا سو دن اور میں نیا نو دن والی بات ہے) اور مجھے تو ابھی اردو ویب کی سمجھ ہی نہیں آسکی۔ پھر بھی مجھے قابل اعتنا سمجھنے پر ایک بار پھر شکریہ۔ اللہ آپ کو نیک ہدایت دے اور آپ کے مقدر اچھے کرے۔ آمین
عبدالرزاق قادری — فروری 20، 2012 4:25 شام
محمد وارث صاحب ! پسندیدگی کی مہربانی جی
شمشاد — فروری 20، 2012 4:34 شام
یہاں پر اگر اللہ کے نام کے ساتھ کوئی نام لکھیں گے تو عبد الرزاق لکھیں گے۔ یعنی عبد اور الرزاق کے درمیان وقفہ ہو گا۔ عبد کا مطلب بندہ اور الرزاق اللہ تعالٰی کا صفاتی نام ہے۔
یہاں پر زیادہ تر ایسے ہی نام رکھے جاتے ہیں کہ عبد کے ساتھ اللہ تعالٰی کا کوئی صفاتی نام لگا لیتے ہیں۔
عبدالرزاق قادری — فروری 20، 2012 4:42 شام
شمشاد جی "دھنے واد"
عبدالرزاق قادری — فروری 20، 2012 4:53 شام
دستخط میں تو نام درست ہے۔ اور عنوان میں بھی اب درست ہو گیا ہے۔ ہاں، اگر یوزر نیم میں بھی تبدیلی چاہتے ہیں تو منتظمین سے درخواست کر سکتے ہیں، تو اردو میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ محفل کو ’اپنا ہی گھر‘ سمجھیں۔ یہ سب باتیں یہاں ممکن ہیں۔بلکہ پسندیدہ ہیں کہ اردو میں ہی نام ہو اور اصل نام ہو تو کیا کہنا!!
مھترم الف عین ! میں منتظمین سے بات چیت کی کوشش کروں گا۔ ویسے یہ "الف عین" کیا نام ہے جی؟
شمشاد — فروری 20، 2012 4:58 شام
قادری بھائی ان کا نام اعجاز عبید ہے، الف عین اسی کا مخفف ہے۔
عبدالرزاق قادری — فروری 20، 2012 5:01 شام
قادری بھائی ان کا نام اعجاز عبید ہے، الف عین اسی کا مخفف ہے۔
شمشاد جی ! شکریہ۔ مجھ پر بڑے فتوے لگائے ہیں محترم نے۔ لیکن "عالم او چیست؟"
شمشاد — فروری 20، 2012 5:04 شام
میں نہیں سمجھتا کہ اعجاز بھائی نے کوئی غلط قسم کی بات کی ہو گی۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B9%D8%A8%D8%AF%D8%A7%D9%84%D8%B1%D8%B2%D8%A7%D9%82-%D9%82%D8%A7%D8%AF%D8%B1%DB%8C-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.49845/page-2