برادرم آپ فی الحال زیادہ سے زیادہ محفل کا مطالعہ کریں اس سے آہستہ آہستہ آپ کو خود سب سمجھ آنے لگ جائے گا
جب میں شروع میں یہاں آیا تھا میرا بھی کچھ ایسا ہی حال تھا جو ابھی آپ کا ہے
مقدس — مارچ 23، 2012 3:01 شام
ویلکم عبدلعزیز بھائی
زیک — مارچ 23، 2012 5:01 شام
خوش آمدید عبدالعزیز
عائشہ عزیز — مارچ 23، 2012 6:13 شام
اردو محفل پر خوش آمدید لالہ !
مہ جبین — مارچ 23، 2012 8:39 شام
السلام علیکم عبدالعزیز افضل بھائی
محفل میں خوش آمدید
عبدالعزيز افضل — مارچ 23، 2012 9:09 شام
السلام علیکم اہلیان اردو محفل کو خوش آمدید آج اپنے ایک عزیز دوست جو محفل پر سویدا کے نام سے ہیں ان کے ذریعے اردو محفل سے واقفیت ہوئی ، اردو محفل اور یہاں کے باسیوں کی انہوں نے بہت تعریف کی چنانچہ میں نے سوچا کہ کیوں نہ میں بھی اس میں شمولیت اختیار کروں تاکہ کچھ سیکھنے کا مجھے بھی موقع مل جائے ۔
میرا نام عبد العزیز افضل ہے ، میرا تعلق پاکستان سے ہے ، نصیب مجھے سعودی عرب کھینچ لائی ، سعودی عرب میں مکہ مکرمہ میں ہوتا ہوں میں
اور ان شاء اللہ مجھے امید ہے کہ اردو محفل کے ذریعے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا
الف عین — مارچ 23، 2012 9:46 شام
خوش آمدید عبد العزیز۔ میں لکھنے والا تھا کہ یہاںونڈوز کے عربی کے کی بورڈ کی ضرورت نہیں، اردو محفل کا ہی صوتی کی بورڈ استعمال کریں، ورنہ عربی کے کچھ حروف بطور خاص ہ اردو میں بہت پرابلم کرتی ہے۔
اپنے بارے میں مزید کچھ بتائیں۔
عبدالعزيز افضل — مارچ 23، 2012 10:36 شام
مجھے فونیٹیک کی بورڈ کی عادت نہیں ہے ، عربی کی بورڈ استعمال کرنے کا عادی ہوں اس لیے مجھے تھوڑی مشکل پیش آرہی ہے اور آپ سب کو پڑھنے میں دقت ہورہی ہے اس پر معذرت خواہ ہوں
عبدالعزيز افضل — مارچ 23، 2012 10:42 شام
آپ حضرات اس بارے ميں ميري رهنمائي فرمائيں تو ممنون هوگا ۔۔
عبدالعزيز افضل — مارچ 23، 2012 10:51 شام
آپ حضرات كي حوصله افزائي كا بے حد شكريه ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شكراً على مساعدتكم على جهدي ۔۔۔۔
عبدالعزيز افضل — مارچ 23، 2012 11:13 شام
سعودي عرب اور پاكستان كے ٹائم كي فرق كي وجه سے مجهے بهت سارے دوستوں سے استفاده نهيں كر پاتا هو ۔۔۔۔۔۔ ميں اس ٹائم آتا هو ۔۔۔ اور اس ٹائم پورا پاكستان سو چكا هوتا هے ۔۔۔۔
ميں مكة المكرمه ميں أم القرى يونيورسٹي ميں صبح كو پڑهتا هو اور تين بجے كے بعد ايك حجاج كمپني ميں كمپيوٹر آپريٹر كا جوب كرتا هو ۔۔۔۔ اور ميرا تعلق كراچي سے ۔۔
شمشاد — مارچ 24، 2012 2:29 شام
ماشاء اللہ ام القری یونیورسٹی میں کس حیثیت سے طالبعلم ہیں؟