یونس عارف — جون 26، 2010 1:01 صبح
السلام علیکم
ابو ثمامہ صاحب!
اردو محفل پر بہت بہت خوش آمدید
عظیم اللہ قریشی — اکتوبر 6، 2010 5:11 شام
ابو ثمامہ صاحب جناب آپ کس شہر کے باسی ہیں اور عمر عزیز کی کونسی بہار ملاحظہ فرمارہے ہیں۔
علی فاروقی — اکتوبر 8، 2010 12:58 صبح
خوش آمدید ابو ثمامہ،
"یہ ایک ایسی محفل ہے جہاں"دل کا لگانا"سب کو آتاہے"
اُمید ہے آپکا وقت یہاں اچھا گزرے گا۔ اورآپ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع بھی ملے گا ہمیں
ابو ثمامہ — نومبر 2، 2010 1:40 شام
ابو ثمامہ صاحب جناب آپ کس شہر کے باسی ہیں اور عمر عزیز کی کونسی بہار ملاحظہ فرمارہے ہیں۔
بابا صاحب، کوئی دم درود کریں یہاں خزاں کی آمد آمد ہے۔
عظیم اللہ قریشی — نومبر 2، 2010 5:28 شام
ثمامہ جی
اب بھی چاہیں تو بیاباں کو گلستاں کر دیں
کم از کم اتنا تو اعجاز نظر باقی ہے
ابو ثمامہ — نومبر 2، 2010 5:37 شام
بابا جی! میرے "خزاں" کے استعارے کو آپ نے "بیاباں" کردیا!!!!!!!
ذرا "اعجاز نظر" كى روحانی پھونک تو ماریں۔۔۔۔۔ شاید کہ چمن میں بہار آجائے!؟!
ایم اسلم اوڈ — نومبر 27، 2010 4:38 شام
اردو محفل پر خوش آمدید!