علی ہمایوں

علی ہمایون — دسمبر 24، 2016 8:35 شام
السلام علیکم احباب۔
میرا نام محمد علی ہمایوں ہے۔ عمر 31 سال۔ 2008 مین ٹیلیکام انجنیرنگ مکمل کی تھی۔ تب سے یعنی گزشتہ 7 سال سے چھوٹی بڑی ٹیلیکام سروسز کمپنیوں میں ملازمت درپیش ہے :)۔ البتہ وقت ملنے پر میر غالب اور فیض کو ازبر کرنے کی کوشش جاری رہتی ہے۔
بخت کی گرانی اور وقت کی روانی میں کبھی کبھار چھوٹی موٹی نثر لھنے کی کوشش بھی کر بیٹھتے ہیں :)
اک دن ہوا یہ فورم جوائن کئے۔ کافی ہمخیال احباب دکھائ دے رہے ہیں۔ ورنہ غالب گمان یہی تھا کہ اس افرا تفری کے دور مین کون کسی کے تعارف کا مشتاق ہے۔
ہم راہرون راہ فنا ہیں برنگ عمر
جاویں گے ایسے کھوج بھی پایا نہ جائے گا
زیک — دسمبر 24، 2016 8:37 شام
خوش آمدید علی
زیک — دسمبر 24، 2016 8:38 شام
البتہ وقت ملنے پر میر غالب اور فیض کو ازبر کرنے کی کوشش جاری رہتی ہے۔
افسوس!
عبدالقیوم چوہدری — دسمبر 24، 2016 8:47 شام
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں
کافی ہمخیال احباب دکھائ دے رہے ہیں
اچھاااااا۔ کدھر دِکھے ہیں بھائی جی ؟
یوسف سلطان — دسمبر 24، 2016 8:57 شام
وعلیکم السلام
خوش آمديد۔
راحیل فاروق — دسمبر 24، 2016 9:22 شام
وعلیکم السلام۔
خوش آمدید، علی بھائی۔ میرؔ، غالبؔ اور فیضؔ کا انتخاب اعلیٰ ہے۔ اردو شاعری کا عطر ہیں یہ تینوں۔
آپ کی طبیعت میں جو یاسیت ہمیں ابتداً نظر آئی ہے، امید ہے کہ وہ تا دیر قائم نہیں رہے گی۔ :):):)
خالد محمود چوہدری — دسمبر 24، 2016 9:25 شام
خوش آمديد۔​
محمد تابش صدیقی — دسمبر 24، 2016 10:01 شام
و علیکم السلام
اردو محفل میں خوش آمدید.
اے خان — دسمبر 24، 2016 10:06 شام
اردو محفل میں خوش آمدید.
فاخر رضا — دسمبر 24، 2016 10:25 شام
خوش آمدید۔
شعر سے لگ رہا ہے آپ نے جانے کا ٹکٹ پہلے ہی کٹا لیا ہے۔ پھر بھی جتنے دن بھی محفل پر ہیں خوش رہیں۔ یہاں آپ کو بہت سے جگت کے ماہرین بھی ملیں گے۔ ان کو اگر برداشت کرگئے تو بہت جلد وہ آپ کو قبول کرلیں گے۔ پھر محفل جمے گی۔ ویسے دل کے سب لوگ بہت اچھے ہیں بس ایک رگ ہے جو ہر ایک کی ہی کبھی نہ کبھی پھڑکتی ہے۔ اگر اس کو پہچان گئے تو پھر آپ لمبے عرصے قیام کریں گے۔ انشاءاللہ۔
فاخر رضا — دسمبر 24، 2016 10:28 شام
خوش آمدید۔
شعر سے لگ رہا ہے آپ نے جانے کا ٹکٹ پہلے ہی کٹا لیا ہے۔ پھر بھی جتنے دن بھی محفل پر ہیں خوش رہیں۔ یہاں آپ کو بہت سے جگت کے ماہرین بھی ملیں گے۔ ان کو اگر برداشت کرگئے تو بہت جلد وہ آپ کو قبول کرلیں گے۔ پھر محفل جمے گی۔ ویسے دل کے سب لوگ بہت اچھے ہیں بس ایک رگ ہے جو ہر ایک کی ہی کبھی نہ کبھی پھڑکتی ہے۔ اگر اس کو پہچان گئے تو پھر آپ لمبے عرصے قیام کریں گے۔ انشاءاللہ۔
راحیل فاروق
بھائی آپ کو کیا میری یہ بات بھی جگت لگی؟ میں تو سیریس ہوں۔
راحیل فاروق — دسمبر 24، 2016 10:32 شام
راحیل فاروق
بھائی آپ کو کیا میری یہ بات بھی جگت لگی؟ میں تو سیریس ہوں۔
پریشان نہ ہوں۔ میری رگ پھڑکی ہے۔
محمد وارث — دسمبر 25، 2016 6:03 صبح
خوش آمدید علی صاحب!
فہد اشرف — دسمبر 25، 2016 2:42 شام
خوش آمدید علی ہمایوں بھائی
نایاب — دسمبر 25، 2016 6:25 شام
محترم علی ہمایوں صاحب آپ کو محفل اردو پر دلی دعاؤں بھرا خوش آمدید
بہت دعائیں
محب علوی — دسمبر 26، 2016 5:49 صبح
خوش آمدید
یاز — دسمبر 30، 2016 10:03 صبح
السلام علیکم اور خوش آمدید علی ہمایوں صاحب۔
ادب دوست — جنوری 11، 2017 7:45 شام
خوش آمدید
خوش آمدید
محمد فہد — جنوری 12، 2017 3:54 شام
وعلیکم السلام
محفل میں خوش آمدید
ہادیہ — جنوری 12، 2017 3:58 شام
خوش آمدید محترم:)
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B9%D9%84%DB%8C-%DB%81%D9%85%D8%A7%DB%8C%D9%88%DA%BA.93721/