وعلیکم السلام بھائی عدنان بھائی۔
جی ہم کوشش کرتے ہیں کہ آپ کے سوالات کے تشفی بخش جوابات فراہم کرسکیں
آمد تو نیٹ پر ابن صفی صاحب کے ناول تلاشتے ہوئی تھی اور یہ 2006 کی بات ہے جب نیٹ پر ان کے ناول اس طرح نہیں دستیاب تھے جیسے آج کل۔
تو اسی تلاش نے اردو محفل کا راستہ دکھایا۔ اس سے پہلے ہمیں فورم نامی کسی چیز سے واقفیت بھی نہ تھی
یہاں دیکھا تو بڑے زرو و شور سے کتابوں کو یونی قوڈ میں برقیانے کی باتیں چل رہی تھیں۔ تو ہمیں وہ تو پلے نہ پڑیں۔
البتہ ہمیں جس ناول کی تلاش تھی اس کے متعلق پوچھنے کے لیے ہم یہاں رجسٹر ہوئے اور سیدھا اسی کا سوال داغ دیا۔
اور پھر حیرت و خوشی کا جھٹکا لگا کہ ایک صاحب نے وہ ناول ہمیں ایک بار بولنے پر ہی اسکین کرکے فراہم کردیا۔
بس پھر اس کے بعد سے ہی ہمارا یہاں مستقل ڈیر ہے
اور وہ صاحب قیصرانی بھائی تھے۔ جن سے ہمیں آج بھی بے حد محبت ہے
پر خود وہ اردو محفل سے شاید روٹھے روٹھے چلنگ
ہمارے لیے تو پوری محفل ہی ایک زمرہ ہے ہم نے کبھی اس کو الگ الگ زمروں کی مد میں نہیں دیکھا
یہ دونوں سوال تو لگ بھگ ایک جیسے ہی ہیں۔
لیکن ان کا جواب دینے کو میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔
بس یوں سجھ لیں کہ مجھے کچھ محفلین سے عشق ہے۔
کچھ سے محبت آج بھی ہے۔
کچھ ہیں جو دل میں بسے ہیں اور کچھ یادوں میں
کچھ ہیں جن کے گم ہوجانے سے اداسی ہے
کچھ ہیں جن کا سوچ کر اطمینان ہے کہ چلو خیر خبر تو ہے
کچھ ایسے ہیں جن کو لے کر ایک فلم بھی بنائی جاسکتی ہے
اور کچھ!
بس آگے کچھ کا لکھنے بیٹھا تو خود میں ہی ایک پوری کہانی لکھ ڈالوں گا
یہ تو انسان پر ہے کہ وہ چاہے تو اس سے علم میں اضافہ کرے یا پھر بس ایویں ہی ٹائم پاس کرے۔
ویسے یہاں اکثر بحث و مباحثے ۔ آگے چل کر پھڈے کی شکل اختیار کرلیتے ہیں

اردو محفل کی انفرادیت ہے کہ 13 سال سے اب تک قائم و دائم ہے بلکہ خوب سے خوب تر کی جانب گامزن ہے۔
باقی بہتری کی گنجائش تو ہر جگہ رہتی ہے۔
خود ہمیں نبیل بھائی اور ابن سعید بھائی سے بولنا کہ پلیز کروم میں جو اردو ایڈیٹر کام نہیں کرتا اس کا کچھ کریں۔
مزے کی بات کہ ایڈیر لاگ ان پینل، سرچ پینل میں کام کرتا ہے لیکن پوسٹ کرتے وقت نہیں
اب تو
ہرگز نہیں
ہائے یہ سوال بھی!
ایسا تو کوئی نہیں

