انٹرویوقدیر صاحب

بدتمیز — فروری 3، 2007 8:06 صبح
میرے حال کی اتنی خبر ہے لگتا ہے موصوف بھی اسی عمل کے ماہر تھے۔
ظفر احمد — فروری 3، 2007 9:49 صبح
بدتمیز نے کہا:
سمجھا دیں۔ یہی سمجھ کر کہ انہوں نے کہا ہے :twisted:

انھوں نے کہا ہے تو سمجھا دیتا ہوں۔ پٹ کٹنے سے مراد پٹنے اور کوٹنے سے ہے یعنی مار کھانے کے لئے تیار رہو تم نے ہر کسی سے پنگا لیا ہوا ہے ہر تھڑید میں اپنی الفاظوں کی گند ڈالی ہوئی ہے۔ محفل میں اک محاظ کھڑا ہونے والا ہے۔ کہیں سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔ :p
پر یاد رکھو میں تو لوٹا ہوں فورا“ اپنا بیان بدل کر مخالف پارٹی کا ساتھ دونگا :p
اب میں نے تو یہ فیصلہ کیا ہے کہ ایک ہفتہ سنجیدگی منایا جائے ہر طرح کی بد تمیزی سے بالکل پر ہیز کیا جائے۔ تم بھی میری اس فیصلے پر عمل کرو تاکہ محفل میں کچھ امن و امان کی صورت پیدا ہو۔ اس لئے برائے مہربانی مجھ سے سنجیدگی سے پیش آئیں ورنہ میں بدتمیزی سے پیش آنا شروع ہو جائونگا :lol:
بدتمیز — فروری 3، 2007 4:05 شام
یہ آپ ہر وقت کیا کہتے رہتے ہیں۔ کون کون ہے اعتراضات کرنے والے؟ خیر مجھے کیا کھول لیں محاذ۔ سر چھپانے کی جگہ یہاں‌کسی کے پاس بھی نہیں ہے۔
ہاں میرا بھی غیر سنجیدگی سے دل بھر گیا ہوا ہے۔ لیکن آپ کی کوئی نہ کوئی مسخری دیکھ کر پھر موڈ بن جاتا ہے۔
ماہ وش — فروری 3، 2007 11:22 شام
ان آبلوں‌کے پاوں‌سے گھبرا گیا تھا میں
دل خوش ہوا ہے راہ کو پرخار دیکھ کر
کہیں ایسا ہی تو نہیں‌ ہو رہا آپ کے ساتھ بدتمیز
بدتمیز — فروری 3، 2007 11:47 شام
شعر و شاعری سے میرا واسطہ سلام دعا تک کا نہیں۔ قدیر یا ظفر آتے ہیں تو مطلب سمجھتا ہوں۔ نہیں تو آپ کے پاس ضائع کرنے کو وقت ہو تو آپ بھی تشریح کر سکتی ہیں۔
ماہ وش — فروری 4، 2007 12:48 صبح
وقت تو ہے بھائی با تمیز مگر ابھی تشریح‌کا موڈ‌نہیں‌ہے
بدتمیز — فروری 4، 2007 1:02 صبح
اچھی بات ہے۔ ویسے آپکے بارے جو اندازہ لگایا تھا صیح نکلا کتنی خوشی ہو رہی ہے۔ :D :p
ماہ وش — فروری 4، 2007 1:46 صبح
ہاں‌جی ہاں‌خوب خوش ہو لیں ، یا یوں‌کہیں‌کہ کبھی تو خوش ہو لیا کریں‌
بدتمیز — فروری 4، 2007 1:49 صبح
ہاہاہا اتنا بھی نہیں پتہ کہ میں خوش ہی رہتا ہوں میری وجہ سے لوگ پریشان رہتے ہیں۔ :p
ماہ وش — فروری 4، 2007 2:01 صبح
ارے ارے بری بات لوگوں‌کو نہ ستایا کرو باتمیز
بدتمیز — فروری 4، 2007 3:12 صبح
میں کب کسی کو پریشان کرتا ہوں۔ لوگ خود ہی تنگ ہوتے رہتے ہیں
ظفر احمد — فروری 4، 2007 3:54 صبح
لگتا ہے بدتمیز تم نے بھی میرے ساتھ ہفتہ سنجیدگی منانے کا فیصلہ کر ہی لیا جو اتنے پیار سے باتیں ہو رہی تھیں اس سے تو یہی معلوم ہوتا ہے۔
ظفر احمد — فروری 4، 2007 4:03 صبح
بدتمیز نے کہا:
میں کب کسی کو پریشان کرتا ہوں۔ لوگ خود ہی تنگ ہوتے رہتے ہیں

جملے کو اسطرح سے تبدیل کر لیں۔
میں کب کسی کو پریشان کرتا ہوں۔ لوگ خود ہی تنگ ہوتے رہتے ہیں میری بد تمیزی کے چکھوں سے :lol:
ظفر احمد — فروری 4، 2007 4:09 صبح
ماہ وش نے کہا:
ارے ارے بری بات لوگوں‌کو نہ ستایا کرو باتمیز

ارے ارے آپ نے یہ کیا غضب کر دیا۔
با تمیز کہ کر بد تمیز کی توہین کردی اسکی سزا ملے گی :lol:
(اوہ میں بھول گیا میں تو آج ہفتہ سنجیدگی منا رہا ہوں میں معذرت چاہتا ہوں :lol:)
ظفر احمد — فروری 4، 2007 4:33 صبح
ماہ وش نے کہا:
ہاں‌جی ہاں‌خوب خوش ہو لیں ، یا یوں‌کہیں‌کہ کبھی تو خوش ہو لیا کریں‌

اس میں آپکا قصور نہیں ہے بہن۔
بدتمیز کی شکل ہی ایسی ہے جو دیکھتا ہے یہی کہتا ہے :lol:
بدتمیز — فروری 4، 2007 4:53 صبح
ظفر احمد نے کہا:
لگتا ہے بدتمیز تم نے بھی میرے ساتھ ہفتہ سنجیدگی منانے کا فیصلہ کر ہی لیا جو اتنے پیار سے باتیں ہو رہی تھیں اس سے تو یہی معلوم ہوتا ہے۔

پہلے شک تھا پھر یقین میں بدل گیا۔ پیار سے نہیں ادب سے بات کر رہا ہوں اور تمیز سے بات میں کرتا ہوں لیکن تب تک جب تک لوگ ایسی ویسی حرکت نہ کریں۔
بدتمیز — فروری 4، 2007 4:56 صبح
ظفر احمد نے کہا:
میں کب کسی کو پریشان کرتا ہوں۔ لوگ خود ہی تنگ ہوتے رہتے ہیں میری بد تمیزی کے چکھوں سے :lol:

تو لوگ کیوں موقع دیتے ہیں کہ میں کوئی چھکا لگاؤں؟
بدتمیز — فروری 4، 2007 5:00 صبح
ظفر احمد نے کہا:
ماہ وش نے کہا:
ارے ارے بری بات لوگوں‌کو نہ ستایا کرو باتمیز

ارے ارے آپ نے یہ کیا غضب کر دیا۔
با تمیز کہ کر بد تمیز کی توہین کردی اسکی سزا ملے گی :lol:
(اوہ میں بھول گیا میں تو آج ہفتہ سنجیدگی منا رہا ہوں میں معذرت چاہتا ہوں :lol:)

ظفر اتنا تھلے نہ لگیں تھلے لگ جائیں گے۔
ان سے پوچھ لیں کہ تھلے لگنا کیا ہوتا ہے۔ کچن میں کچھ ہاتھ بٹاتے بھی ہیں کہ نہیں۔
بدتمیز — فروری 4، 2007 5:02 صبح
ظفر احمد نے کہا:
بدتمیز کی شکل ہی ایسی ہے جو دیکھتا ہے یہی کہتا ہے :lol:

میری شکل کے بارے میں جتنے منہ اتنی باتیں۔ :twisted: خیر ظفر کی شکل کے بارے میں نہ جانے کس نے کیا کہہ دیا اس دن کے بعد سے انہوں نے تصویر نہیں لگائی۔
بدتمیز — فروری 4، 2007 5:06 صبح
اہم اطلاع۔
قدیر کو ہم نے بہت ٹھونک بجا کر الٹے سیدھے جوابوں سے نوازا ہے۔ ان کی حالت گوگل ٹالک بیان کرنے سے قاصر ہے۔ انہوں نے ارشاد فرمایا ہے کہ میں پہلے ظفر سے 20-20 مکمل کر لوں اس کے بعد وہ مجھ سے ون ڈے کھیلنے کے خواہشمند ہیں۔ ریفری اور تماشائیوں سے گزارش ہے اپنی اپنی رائے اپنے پاس رکھیں یا قدیر کو نوازیں۔ شکریہ :twisted:

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%82%D8%AF%DB%8C%D8%B1-%D8%B5%D8%A7%D8%AD%D8%A8.504/page-19