zafar نے کہا:
بدتمیز نے کہا:
بلاشبہ میں غلط ہوں۔ اتنے سارے لوگ غلط رائے قائم نہیں کر سکتے۔
جو اپنی غلطی مان لے وہ سب سے بڑا انسان ہے۔ اور یہ ضروری بھی نہیں کہ جس کام کو سارے اچھا تصور کریں وہ اچھا بھی ہو؟ اور زبان ایسی چیز ہے جو انسان کو اعلٰی مقام بھی دلا سکتی ہے اور زلیل و خوار بھی کر سکتی ہے یاد رکھو کہ اپنی زبان کو اپنے کنٹرول میں رکھو کیونکہ یہ ایسا زخم دیتی ہے جو کبھی نہیں بھرتا! اور الفاظ ایسا تیر ہے جو نکل کر واپس نہیں آتا! جو اپنے زبان کر کنٹرول کر سکتا ہو وہ بدتمیز نہیں کہلا سکتا؟
ظفر میں اشاروں کنایوں میںکئی دفعہ کہا ہے کہ ضروری نہں کہ تمیز، بدتمیزی، اخلاق، نیکی، گناہ کے تصورات کے تعریف وہی ہو جو کہ لوگوں کی وضع کردہ ہے۔
میں اگر کسی کو مجبور کرونگا کہ وہ میرے سے بدتمیزی کرے تو یہ میرا غلط فعل ہے اس کا نہیں۔
میں اگر کسی کو مجبور کرونگا کہ اس کی بات کو توجہ نہ دوں اور اس کی عزت کا فالودہ بنانے کی کوشش کروں تو پھر اس کی زبان سے بھی میرے لیے کچھ ایسے الفاظ نکل سکتے ہیں جو کہ میرے لیے تکلیف دہ ہوں۔