لبیک

ضیاء — اپریل 6، 2009 5:01 صبح
السلام علیکم،
بندہ حاضر ہے۔ حاضر کیا ہے غائب ہی سمجھئے کہ اس بار غوطہ لگایا تو جانے کب ابھرنا ہو۔ یہ تو تسلیم کہ لکھنؤ سے تعلق ہے اور لکھنؤ میں ہی حالیہ سکونت بھی۔ پر میاں سکون کہاں؟ اور سکون نہ ہو تو سکونت چہ معنی دارد۔
میں طویل عرسے سے محفل کی مقبولیت سعود صاحب کی زبانی سنتا آیا ہوں۔ پر تکلفات کا یہ عالم کہ پہلے آپ پہلے آپ کرتے کرتے عرصہ طویل تمام ہو گیا۔ اور آج جا کر توفیق ہوئی۔
محفل میرے لئے نئی نہیں ہے ہاں میں شاید ۔۔۔۔۔۔ :grin:
از بس کہ فارم تعارف کی خانہ پری تو کرنی ہی ہوگی۔
نام: ضیاء الحق
پیشہ: جو بدلتا رہے ہمیشہ :grin:
سن اشاعت، اف میرا مطلب ہے کہ پیدائش: سنی سنائی خبر ہے سو کیا بتانا۔
مشغلہ: سوچنا کہ اب کیا سوچوں۔
عمر: ایک برگزیدہ خلیفہ تھے۔
تعلیم: اچھی چیز ہے۔
باقی تو کچھ بچتا نہیں جو ہے سو راہ خدا میں۔۔۔۔
وا؛سلام
محمد وارث — اپریل 6، 2009 9:59 صبح
اردو محفل پر خوش آمدید ضیاء صاحب اور سعود صاحب کا بھی شکریہ آپ کو ادھر کی راہ دکھانے کیلیے :)
ف۔قدوسی — اپریل 6، 2009 10:45 صبح
محفل میں خوش آمدید ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ضیاء صاحب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
welcome10.gif
محمدصابر — اپریل 6، 2009 10:46 صبح
خوش آمدید ضیا٫
arifkarim — اپریل 6، 2009 10:55 صبح
محفل پر خوش آمدید۔ امید ہے آپکے لطیف لطیفوں سے محفل سجے گی!
فرخ منظور — اپریل 6، 2009 11:23 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید ضیا صاحب!
عبدالمجید — اپریل 6، 2009 11:25 صبح
خوش آمدید جناب
ابو کاشان — اپریل 6، 2009 11:27 صبح
خوش آمدید ضیاء صاحب
زینب — اپریل 7، 2009 10:37 صبح
خوش آمدید ضیا صاحب۔سعود بھائی کیا بات ہے آپ کی بہنوں کے سامنے اپ کی دال نہیں گلی تو اپنا مدد گار لے آئے۔۔اچھی بات ہے
شمشاد — اپریل 7، 2009 11:43 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید
امید ہے آپ کا وقت یہاں اچھا گزرے گا۔
خوشی — اپریل 7، 2009 12:27 شام
یہ دھاگہ کس لئے ُبنا گیا ہے
صرف علی — اپریل 7، 2009 12:44 شام
محفل میں خوش آمدید
شمشاد — اپریل 7، 2009 1:01 شام
یہ دھاگہ کس لئے ُبنا گیا ہے

ضیاء الحق صاحب نے اپنے تعارف کے لیے دھاگہ کھولا ہے۔
دوست — اپریل 7، 2009 3:43 شام
جی آیاں نوں
امید ہے میرے جیسے جاہل مطلق آپ سے کچھ لکھنوی اردو سیکھ سکیں گے۔:)
علی ذاکر — اپریل 7، 2009 4:24 شام
خوش آمدید ضیاء صاحب !
مع السلام
خوشی — اپریل 7، 2009 4:27 شام
ضیا الحق وہ تو کب کےےےےےےےےےےےےےےےےےے
زین — اپریل 7، 2009 4:41 شام
السلام علیکم،
بندہ حاضر ہے۔ حاضر کیا ہے غائب ہی سمجھئے کہ اس بار غوطہ لگایا تو جانے کب ابھرنا ہو۔ یہ تو تسلیم کہ لکھنؤ سے تعلق ہے اور لکھنؤ میں ہی حالیہ سکونت بھی۔ پر میاں سکون کہاں؟ اور سکون نہ ہو تو سکونت چہ معنی دارد۔
میں طویل عرسے سے محفل کی مقبولیت سعود صاحب کی زبانی سنتا آیا ہوں۔ پر تکلفات کا یہ عالم کہ پہلے آپ پہلے آپ کرتے کرتے عرصہ طویل تمام ہو گیا۔ اور آج جا کر توفیق ہوئی۔
محفل میرے لئے نئی نہیں ہے ہاں میں شاید ۔۔۔۔۔۔ :grin:
از بس کہ فارم تعارف کی خانہ پری تو کرنی ہی ہوگی۔
نام: ضیاء الحق
پیشہ: جو بدلتا رہے ہمیشہ :grin:
سن اشاعت، اف میرا مطلب ہے کہ پیدائش: سنی سنائی خبر ہے سو کیا بتانا۔
مشغلہ: سوچنا کہ اب کیا سوچوں۔
عمر: ایک برگزیدہ خلیفہ تھے۔
تعلیم: اچھی چیز ہے۔
باقی تو کچھ بچتا نہیں جو ہے سو راہ خدا میں۔۔۔۔
وا؛سلام

بہت خوب!! :)
خوش آمدید !! ضیاء بھائی
ویسے سعود بھیا سے کچھ زیادہ شرارتی لگتے ہیں‌آپ :grin::rolleyes: :noxxx:
حضور والا ، باقی محفل کا بھی چکر لگائیں ۔
خوشی — اپریل 7، 2009 4:47 شام
یہ ضیا کا تعارف تھا
ابن سعید — اپریل 7، 2009 5:20 شام
اخاہ!
اماں میاں یہ کیسے نزول ہو گیا محفل میں؟ کچھ شان نزول تو بیان کر جاتے۔ خیر بہت بہت خوش آمدید۔ ویسے اگلی بار مراقبے سے میرا مطلب ہے غوطے سے کب باہر آنا ہو سکے گا؟
ابن سعید — اپریل 7، 2009 5:24 شام
خوش آمدید ضیا صاحب۔سعود بھائی کیا بات ہے آپ کی بہنوں کے سامنے اپ کی دال نہیں گلی تو اپنا مدد گار لے آئے۔۔اچھی بات ہے

زینب بٹیا بھلا میں نے کب دال گلانی چاہی؟ (اور نہیں گلی؟) :grin:
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%84%D8%A8%DB%8C%DA%A9.20629/