جاوید اقبال آپ بھی تو اپنا تعارف کروا دیں۔
جاوید اقبال آپ بھی تو اپنا تعارف کروا دیں۔

ہتھیار اور آلاتِ تشدد اس مقام سے آگے لے جانا منع ہیں
شمشاد بھائ آب نے تو تعارف بھی مکمل نہیں ہونے دیا۔
وہاں(فن لینڈ) کے علاقائ ان احادیث کو نہیں مانتے، اس لیئے !!!
محترمہ، کیا ہی بہتر ہو کہ آپ اپنے مذہب کو دیگر مذہبی فارمز پر ہی فروغ دیں، اور یہاں، یعنی "اردو" محفل میں اپنی "اردو" سنوارنے پر دھیان دیں۔ آپ کا تعلق جس پیشے سے بھی ہو، یہ بہت ضروری ہے کہ آپ کا ذریعہِ ابلاغ یعنی زبان پختہ ہو، بالخصوص اگر تدریس کے پیشے سے منسلک ہوں۔ اس ایک مختصر مراسلے میں آپ نے اتنی زبان و بیان کی اغلاط برتیں سو برتیں، املا کو بھی مفقود الثر کئے بغیر نہ جانے دیا!
مہدی صاحب آپ نے تو اچھی خاصی پروف ریڈینگ کرلی۔
یہ تو زلزلوں سے بچاؤ کا انتہائی آسان نسخہ ہوا نا
وقت کا ضیاع ہے حضرت۔ کچھ دن قبل ام نورالعین بھی عین اسی منشور کے تحت تشریف لائی تھیں اور یہ محترمہ بھی عین اسی ایجنڈے پر کام کرنے آئی ہیں۔ اسی وجہ سے میں نے شروع میں ہی مشورہ دے دیا تھا کہ مذہب کو الگ رکھ کر آئیے کہ یہاں ہم نماز باجماعت نہیں کرا رہے ہوتے۔ ویسے آپ نے اگر ان کی تحریر کو غور سے دیکھا ہو تو آپ کو پتہ چل گیا ہوگا کہ یہ پرانے ہی چہرے ہیں جنہوں نے محض نام بدلا ہوا ہے
دیکھئے محترمہ، کسی جگہ جا کر اس کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ اس کے ماحول کو سمجھا جاتا ہے۔ آپ ذرا مذہبی اور سیاسی دھاگے جا کر دیکھئے کہ کیا ہوتا ہے۔ کل ہی محفل کے ایک رکن نے دوسرے رکن کو گالی بھی دی اور قتل کی دھمکی بھی۔ آپ سے پہلے بھی یہاں بڑے جغادری مذہب کے نام لیوا آئے۔ یہودی والی بات میں اگنور کر رہا ہوں کہ آپ سے میری ذاتی کوئی لڑائی نہیں ہے اور آپ اگر یہاں اردو کی ترویج کے لئے آئی ہیں تو سو بسم اللہ۔ ورنہ یہاں آپ کو بہت مایوسی ہوگی
شکریہ بھائی !
Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AC%DA%BE%DB%92-%DA%A9%DB%81%D8%AA%DB%92-%DB%81%DB%8C%DA%BA.70817/page-3