مجیب منصور سے ملیے

mujeeb mansoor — مئی 9، 2008 2:19 صبح
شواگتوم۔۔
شاکر پنجابی میں خوش آمدیئد کرتے ہیں اردو کے علاوہ ایک اور پاکستانی زبان میں۔ تو میں بھی ہندوستان کی ایک اور قومی زبان میں خوش آمدید کروں۔ یہ بنگلہ ہے۔ اسش کو میں آندھر پردیش کی تیلگو کی بہ نسبت زیادہ درست بول سکتا ہوں۔ کھوب بھالو کورے (خوب اچھی طرح(
الف عین صاحب اس نرالے انداز پر آپ کا شکریہ
mujeeb mansoor — مئی 9، 2008 2:22 صبح
ہاہاہا
اس کے علاوہ بھی کئی صاحب اصل میں صاحبائیں ہیں اور صاحبائیں اصل میں صاحب
جیسے زیگ صاحب پتہ نہیں کون ہیں البتہ یہاں زیک ہوتے ہیں
حجاب صاحب :eek: یہ صاحبہ ہیں :grin:
damsel صاحب :eek: یہ بھی صاحبہ ہیں
شکر ہے مجھے صحیح پہچاں لیا ورنہ شروع میں مجھے یقین دلانا پڑتا تھا :grin:
تعبیرجی؛تصحیح پر شکریہ
شمشاد — مئی 9، 2008 2:37 صبح
تو آپ ہفتے بعد آیا کریں گے سب کا شکریہ ادا کرنے؟
mujeeb mansoor — مئی 10، 2008 6:49 شام
تو آپ ہفتے بعد آیا کریں گے سب کا شکریہ ادا کرنے؟
شمشاد بھائی ؛مصروفیات پیچھا نہیں چھوڑتی ہیں ،ایک ختم ہوتی نہیں تو دوسری انتظار میں رہتی ہے بھر کیف ان شاء اللہ جلد جلد حاضری کا شرف حاصل کرنے کی کوشش کروں گا
چاند بابو — مئی 10، 2008 6:57 شام
مجیب کو چاند بابو کی طرف سے بہت بہت خوش آمدید۔
mujeeb mansoor — مئی 13، 2008 4:01 شام
چاند بابو صاحب؛؛آپ کا شکریہ اللہ تعالی آپ کی منزلیں آسان فرمائے
چاند بابو — مئی 13، 2008 4:32 شام
السلام علیکم
خوش آمدید مجیب بھائی اردو محفل پر آپ کی آمد یقنینا ایک اچھا اضافہ ہے ۔
تفسیر — مئی 14، 2008 5:20 شام
خوش آمدید مجیب منصور صاحب
mujeeb mansoor — مئی 16، 2008 8:47 صبح
تفسیر صاحب بندہ آپ کا ممنون
حسن علوی — مئی 19، 2008 4:32 شام
محفل میں خوش آمدید مجیب بھائی۔
mujeeb mansoor — مئی 21، 2008 5:56 شام
شکریہ حسن علوی صاحب
زینب — مئی 22، 2008 10:47 صبح
آپ کیا ایک ہی دھاگے تک محدود رہیں گے۔۔۔۔۔۔۔باقی کی محفل میں کب سیر سپاٹے کو نکلیں‌گے
شمشاد — مئی 22، 2008 11:33 صبح
سیر سپاٹے کے لیے وقت اور پیسے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ممکن ہے ان کے پاس دونوں یا کسی ایک چیز کی کمی ہو۔
محمداحمد — مئی 22، 2008 11:49 صبح
خوش آمدید
مجیب منصور صاحب!
mujeeb mansoor — مئی 27، 2008 4:11 شام
سیر
آپ کیا ایک ہی دھاگے تک محدود رہیں گے۔۔۔۔۔۔۔باقی کی محفل میں کب سیر سپاٹے کو نکلیں‌گے
ذینب جی ؛میں سیر سپاٹے کے لیے کئی دنوں سے نکل چکاہوں میری تحریرات سے اندازہ کرسکتی ہیں
mujeeb mansoor — مئی 27، 2008 4:15 شام
مصروفیت
سیر سپاٹے کے لیے وقت اور پیسے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ممکن ہے ان کے پاس دونوں یا کسی ایک چیز کی کمی ہو۔
شمشاد بھائی فورم کے سیر سپاٹے کے لیے پیسے کی ضرورت نہیں ،رہی بات وقت کی ۔تو رجب المرجب اور جولائی کے آخر تک تو بہت مصروف ہوں ،پھر بھی کبھی وقت نکال کر حاضری دیتا ریتا ہوں
mujeeb mansoor — مئی 27، 2008 4:18 شام
خوش آمدید
مجیب منصور صاحب!
محمد احمد صاحب آ پ کا شکریہ ؛ آپ نے مجھے نوازا

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AC%DB%8C%D8%A8-%D9%85%D9%86%D8%B5%D9%88%D8%B1-%D8%B3%DB%92-%D9%85%D9%84%DB%8C%DB%92.11742/page-2