ہا ہا ہا آپ کی اس بات سے مجھے ایک بات یاد آ گی بہت مزے کی ہے بہت پرانی ہے ۔ہمارے ایک انکل ہیں وہ زیادہ پڑھے لکھے نہیں ہیں بس اردو پڑھ لیتے ہیں ان سے ملاقات ہوئی تو باتوں باتوں میں بات ادب کی طرف چلی گی ۔ میری بھابھی جی نے کہاں یہ خرم شاعری کرتا ہے ۔ پتہ نہیں کرتا ہی یا کسی کی چوری کرتا ہے اس کے پاس بے شمار کتابیں ہیں موٹی موٹی کتابیں پڑھتا رہتا ہے۔
اس پر انکل جی مجھ سے باتیں کرنا شروع ہو گے مجھے کہتے ہیں مجھے بھی پڑھنے کا بہت شوق ہے میں بھی روز دو ناول پڑھ کر سوتا ہوں ۔
میں نے پوچھا دو ناول
تو کہنے لگے ہاں دو ناول روز پڑھتا ہوں میرے پاس بے شمار ناول پڑے ہوئے ہیں ہم سب ان کو حیران آنکھوں سے دیکھنے لگے میں نے پوچھا آپ نے اب تک کون کون سے ناول پڑھے ہیں تو انھوں نے بھی انہیں ناولوں کا نام لیا جو آپ نے بھی پڑھے ہوئے ہیں
عمرو عیار کی زنبیل
بنگلے کا راز
جاسوس کی موت
ٹارزن کی واپسی
وہاں تو ہم خاموش ہو گے لیکن گھر آ کر بہت ہنسے
