ملیئے فاروقی صاحب سے!!!

فاروقی — اگست 27، 2008 3:52 شام
خوش آمدید فاروقی صاحب ، ہم سب امید سے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہ آپ کی دید ہوتی رہے گی،

شکریہ جناب' . . . یہ امید والی بات سے مجھے تو باہر ہی سمجھیں افتخار صاحب:grin:
محسن حجازی — اگست 27، 2008 3:59 شام
شکریہ جناب' . . . یہ امید والی بات سے مجھے تو باہر ہی سمجھیں افتخار صاحب:grin:

حضور اس درجہ ناامیدی؟ ایں چہ چکر است؟ :grin: :grin:
فاروقی — اگست 27، 2008 4:01 شام
اور آپ کبھی بے دید نہیں ہوں گے۔ :grin:
خوش آمدید حضور!
بندہ ناچیز کو لوگ محسن حجازی کہتے ہیں۔
ہم کو یقین ہے کہ کہتے تو اور بھی بہت کچھ ہوں گے لیکن ہماری بہت عزت کرتے ہیں کبھی کچھ سامنے نہیں کہا کسی نے :grin:
اس طرح ہمارا ساڑھے چودہ سو پچاسواں پیغام مکمل ہوا۔

شکریہ جناب حجازی صاحب. . .کہنے کو تو میں کچھ کہنے والا تھا. . .آپ نے تو پہلے ہی بند باندھ دیا کہ سب آپ کی عزت کرتے ہیں. . . اس لیے کہنے کی بات کسی اور وقت پر اٹھا رکھتے ہیں . . . کیا خیال ہے آپ کا
خرم — اگست 27، 2008 4:04 شام
خوش آمدید فاروقی صاحب۔ جوتا چور کیوں سمجھیں ہم آپ کو بھلا۔ ننجا کے کھلاڑی ہیں آپ، تو جوتا چور تھوڑا ہی ہوں گے، جوتا ڈاکو ہوں گے خیر سے۔
فاروقی — اگست 27، 2008 4:07 شام
حضور اس درجہ ناامیدی؟ ایں چہ چکر است؟ :grin: :grin:

بتوں سے تجھ کو امیدیں ،خدا سے نا امیدی
مجھے بتا تو سہی اورکافری کیا ہے
محسن حجازی — اگست 27، 2008 4:11 شام
شکریہ جناب حجازی صاحب. . .کہنے کو تو میں کچھ کہنے والا تھا. . .آپ نے تو پہلے ہی بند باندھ دیا کہ سب آپ کی عزت کرتے ہیں. . . اس لیے کہنے کی بات کسی اور وقت پر اٹھا رکھتے ہیں . . . کیا خیال ہے آپ کا

حضور کہئے کہئے کھل کر کہئے۔ بند سے آگے آپ دیکھ نہیں پا رہے اور بھی بہت کچھ باندھ رکھا ہے۔ :grin:
فاروقی — اگست 27، 2008 4:24 شام
حضور کہئے کہئے کھل کر کہئے۔ بند سے آگے آپ دیکھ نہیں پا رہے اور بھی بہت کچھ باندھ رکھا ہے۔ :grin:

حضور . . تو آپ کو آداب کہتے ہیں
محسن حجازی — اگست 27، 2008 4:31 شام
حضور . . تو آپ کو آداب کہتے ہیں

وعلیکم آداب!
جیتے رہئے!
ہنستے مسکراتے رہئے!
ہم آپ کو فورم پر ایک بار پھر خوش آمدید کہتےہیں۔
امید ہے آپ کا وقت یہاں اچھا گزرے گا۔
فاروقی — اگست 27، 2008 4:40 شام
وعلیکم آداب!
جیتے رہئے!
ہنستے مسکراتے رہئے!
ہم آپ کو فورم پر ایک بار پھر خوش آمدید کہتےہیں۔
امید ہے آپ کا وقت یہاں اچھا گزرے گا۔

یہی سب آپ کے لیے بھی:eek:
سیدہ شگفتہ — اگست 27، 2008 4:52 شام
السلام علیکم
خوش آمدید !
ماوراء — اگست 27، 2008 4:53 شام
خوش آمدید فاروقی صاحب۔
زھرا علوی — اگست 27، 2008 5:09 شام
خوش آمدید فاروقی صاحب۔۔۔۔
امکانات — اگست 27، 2008 6:26 شام
فاروقی صاحب آ پ کا تعارف کم ڈراونا خواب زیادہ لگتا ہے بزدل آدمی ہوں کمزور لوگوں کا تعارف کے وقت خیال رکھا کریں لگے ہاتھوں اپنے نیک کاموں کا بھی تذکرہ کر دیں تو سونے پہ چاندی کا سوھاگہ ہوگا
فاروقی — اگست 27، 2008 6:48 شام
فاروقی صاحب آ پ کا تعارف کم ڈراونا خواب زیادہ لگتا ہے بزدل آدمی ہوں کمزور لوگوں کا تعارف کے وقت خیال رکھا کریں لگے ہاتھوں اپنے نیک کاموں کا بھی تذکرہ کر دیں تو سونے پہ چاندی کا سوھاگہ ہوگا

فاروقی صاحب آ پ کا تعارف کم ڈراونا خواب زیادہ لگتا ہے. . .چہ معنی دارد. . .
جناب ابھی ہاتھ نہیں لگ رہے اسلیے اسے صبح تک اٹھا رکھتے ہیں. . . ٹھیک ہے نا
ہیں لوگ وہی جہاں میں اچھے ،ہوتے ہیں جو کمزور دوسروں سے
حجاب — اگست 27، 2008 6:56 شام
خوش آمدید فاروقی صاحب ۔
مغزل — اگست 27، 2008 7:12 شام
فاروقی صاحب
ہمارے ایک دوست ہیں متزلزلزماں متجمل حسین خان فاروقی ۔۔ جنہیں ہم عقیدت کم پیار سے اقبالِ ثانی بلاتے ہیں
آپ کہیے آپ کوکس نام ِنامی و نیک نامی سے مخاطبت کے دامنِ کوہ قاف سے صدایانِ چمن کہلابھیجی جائے ؟؟
امید ہے مذاقِ دلنوازی میں پہل کے بعد آپ میں ناچیز کی جانب سے مذاقِ؟ سلیم کی صلاحیت پیدا ہوچکی ہوگی ؟؟
ماوراء — اگست 27، 2008 8:18 شام
مغل صاحب، کیا آپ روزمرہ کی بول چال میں بھی اتنی ہی مشکل اردو بولتے ہیں؟
بلال — اگست 27، 2008 8:28 شام
فاروقی صاحب اردو محفل پر خوش آمدید۔۔۔ امید ہے یہاں آپ کا وقت اچھا گزرے گا۔۔۔
اللہ تعالٰی آپ کو خوش رکھے۔۔۔آمین
F@rzana — اگست 27، 2008 11:54 شام
خوش آمدید

:hatoff:
فاروقی — اگست 28، 2008 4:44 صبح
فاروقی صاحب
ہمارے ایک دوست ہیں متزلزلزماں متجمل حسین خان فاروقی ۔۔ جنہیں ہم عقیدت کم پیار سے اقبالِ ثانی بلاتے ہیں
آپ کہیے آپ کوکس نام ِنامی و نیک نامی سے مخاطبت کے دامنِ کوہ قاف سے صدایانِ چمن کہلابھیجی جائے ؟؟
امید ہے مذاقِ دلنوازی میں پہل کے بعد آپ میں ناچیز کی جانب سے مذاقِ؟ سلیم کی صلاحیت پیدا ہوچکی ہوگی ؟؟

آپ کہیے آپ کوکس نام ِنامی و نیک نامی سے مخاطبت کے دامنِ کوہ قاف سے صدایانِ چمن کہلابھیجی جائے ؟؟ شاید کچھ کہا ہے آپ نے....
اجی صلاحیت . . . . ابھی کہاں . . . .ابھی تو فورم پر ہماری اہمیت ہی پید ا نہیں ہوئی، ، ، آپ صلاحیت کی باتیں کرتے ہیں

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D9%84%DB%8C%D8%A6%DB%92-%D9%81%D8%A7%D8%B1%D9%88%D9%82%DB%8C-%D8%B5%D8%A7%D8%AD%D8%A8-%D8%B3%DB%92.14630/page-2