محفل میں خوش آمدید!
امید ہے کہ آپ احمد جاوید کے افکار میں سے کچھ شریک محفل کریں گے۔
امید ہے کہ آپ احمد جاوید کے افکار میں سے کچھ شریک محفل کریں گے۔
میرے خیال میں بات اتنی سی ہے کہ شاعری کا مزاج اخلاقی نہیں ہے، بلکہ جذباتی ہے۔ زندگی اور مذہب کے متعلق جون صاحب کے کیا خیالات تھے وہ تو الگ بحث ہے۔ البتہ جو میں نے منفی کا لفظ استعمال کیا تھا اس سے میری مراد اخلاقی پہلو نہیں تھا۔ بلکہ اس سے مراد وہ رجحانات تھے جو عمومی طور پر سماج کے لئے قابلِ قبول نہیں ہیں، اسی نسبت سے میں نے منفی کا لفظ استعمال کیا تھا۔
میرے خیالات پر اپنے تاثرات دینے کا شکریہ۔ اور یہ بات دل کو چھو گئی۔ زندگی کے متعلق جو کچھ میں نے کہا تھا، اس میں، میں نے یہ بھی ذکر کیا تھا کہ یہ سب کچھ زندگی کے جذباتی تناظر کو پیش نظر رکھ کر کہ رہا ہوں۔ وگرنہ اتنے وسیع مظہر کو محض ایک جملے سے کیسے ڈیفائن کیا جا سکتا ہے۔ اور یہ بات بھی کہ میں نے یہاں زندگی کا لفظ سے مراد خصوصا انسانو ں کی زندگی لی تھی۔ اور ایک بات یہ کہ یہ زندگی کے متعلق میرے ذاتی تاثرات ہیں، یہ کوئی عمومی کلیہ یا نظریہ نہیں ہے، نہ کہ میں اس کی بنیاد پر کوئی دعویٰ کر سکتا ہوں۔ ایک بار پھر آپ کا شکریہ ادا کروں گا کہ آپ کے تاثرات نے مجھے وضاحت کا موقع دیا۔
آپ کا اس قدر دلچسپی لینا اور اپنے قیمتی تاثرات کا اظہار تو میرے لئے بڑی بات ہے۔ جہاں تک وسیع القلبی اور وسیع النظری کی بات ہے تو یہ تو بس کہ شعوری کوشش ہی کہی جاسکتی ہے ورنہ انسان تعصبات سے کسی حد تک ضرور متاثر ہوتا ہے، مگر کوشش یہی کرنی چاہئے کہ یہ تعصبات ہم پر غلبہ نہ پاسکیں۔
اس کا اصل تلفظ یوں ہے "شے-ہک"
شکریہ جناب!
بے حد شکریہ!
خیر شکریہ!!
بہت بہت شکریہ!!!!!!
Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%D8%B1%D8%A7-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.66257/page-2