ساجد — نومبر 14، 2009 8:50 شام
ہا ہا ہا۔
دیکھو میں کتنے بڑے بڑے دانت نکالے ہنس رہا ہوں۔

اس کو سنجیدگی کہتے ہیں کیا؟
سویدا — نومبر 14، 2009 8:52 شام
شمشاد — نومبر 14، 2009 9:55 شام
میں تو اپنے آپ کو قدیم لکھنؤ میں سمجھ رہا تھا کہ ایکدم سے موجودہ دور کے لاہور میں آ گیا۔
ساجد — نومبر 15، 2009 4:35 صبح
میں تو اپنے آپ کو قدیم لکھنؤ میں سمجھ رہا تھا کہ ایکدم سے موجودہ دور کے لاہور میں آ گیا۔
شمشاد بھائی ، لہور لہور اے۔
آپ کو لکھنؤ سے لاہور کی سیر کروا دی لائیے ہمارا انعام۔

شمشاد — نومبر 15، 2009 5:19 صبح
بہت شکریہ ساجد بھائی، دوستوں کا یہی تو فائدہ ہے۔
رہا انعام تو فواد بھائی سے مشورہ کرنے دیں۔
سویدا — نومبر 15، 2009 6:29 صبح
انعام کراچی آنے پر ملے گا
شمشاد — نومبر 15، 2009 10:18 صبح
کراچی کی ٹکٹ بھجوا دیں۔
ویسے تو میں جہاز میں سفر کرتا ہوں، لیکن ریل کی ٹکٹ بھی چلے گی۔
dxbgraphics — نومبر 15، 2009 10:35 صبح
محفل پر خوش آمدید
ویسے مجھے شک ہے

کہ کہیں یو ایس سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ والے فواد تو نہیں۔
شمشاد بھائی ذرا آئی پی چیک کر کے بتائیں کہ کراچی سے ہیں ؟
میں تو مذاق کر رہا تھا۔

سویدا — نومبر 15، 2009 5:02 شام
یہ انعام میں ٹکٹ کہاںسے آگیا

شمشاد — نومبر 15، 2009 5:14 شام
تو انعام کیا ڈاک سے بھیجیں گے؟
سویدا — نومبر 15، 2009 6:32 شام
شمشاد بھائی میں اسلام اور غلامی کے موضوع پر پوسٹ کی تھی اس کو ابھی تک اجازت کیوں نہیںدی گئی
شمشاد — نومبر 15، 2009 9:03 شام
بھائی جی دیر سویر ہو جاتی ہے۔
سویدا — نومبر 15، 2009 9:16 شام
اچھا جی

شمشاد — نومبر 15، 2009 11:11 شام
ایک سوال آپ سے کہ سویدا پہچان رکھنے کی کیا وجہ ہے؟
سُ وَے دا - ہجے ہیں۔
عربی کا لفظ ہے، اسم ہے، مذکر ہے
اس کا مطلب ہے وہ سیاہ نقطہ جو انسان کے قلب پر ہوتا ہے۔
سویدا — نومبر 16، 2009 6:01 صبح
کوئی خاص وجہ نہیں فواد دل کو کہتے ہیں اور سویدا دل کے عین مرکز اور وسط میں وہ جگہ علم وعرفان کا محور ہوتی ہے
اور عربی کے ایک مشہور شاعر کا شعر ہے
عذل العواذل حول قلبی التائہ
وھوی الاحبۃمنہ فی سودائہ