میں امر ہوں!

امر شہزاد — جون 23، 2008 5:52 صبح
نام تو میرا وہی ہے جو آپ نے پڑھ رکھا ہے۔ میں دہرانا نہیں چاہتا اور ویسے بھی بات مختصر ہونی چاہیے۔ آج کل کس خوش نصیب کو اتنی فرصت میسر ہے کہ چوپالیں آباد کرے:grin:
خیر!
مزدور ہوں لیکن شادی شدہ نہیں!
تعلیم؟ "اصولِ دین" میں ایم ۔اے۔، ہاتھ چہرے اور کتابیں پڑھتا ہوں۔ اچھی آوازیں متاثر کرتی ہیں، بلکہ بہت شدت سے! خوب صورتی میری کمزوری ہے۔
شعر، تصوّف، تاریخ اور مذہبیات سے خصوصی لگاوء ہے۔ اچھی موسیقی سنتا ہوں، خاص کر کلاسیکل اور لوک موسیقی بھی کسی حد تک۔
میرے خیال میں اتنا ہی کافی ہے
شمشاد — جون 23، 2008 6:05 صبح
خوش آمدید جناب
آپ کی یہ منطق سمجھ میں نہیں آئی "مزدور ہوں لیکن شادی شدہ نہیں"
منير أكبر خان — جون 23، 2008 6:42 صبح
خوش آمدید جناب امر شہزاد
ابوشامل — جون 23، 2008 6:59 صبح
امر شہزاد صاحب محفل پر خوش آمدید! اگلی حاضری پر مزدوری کے شادی سے تعلق کا فلسفہ بیان کرنا آپ پر قرض ٹھہرا
مغزل — جون 23، 2008 7:29 صبح
امر صاحب۔
آداب و سلامِ مسنون
سب سے پہلے تو معذرت کہ تاخیر سے حاضر ہوا۔
’’ ہوئی تاخیر تو کچھ باعثِ تاخیر بھی ( تھی ) ‘‘
بہر کیف آپ کا مختصر سا تعارفی مراسلہ نظر نواز ہوا
آگاہی اور خوشی حاصل ہوئی کہ محفل میں ایک اور
ادب دوست ، شاعر اور نثر کار کا اضافہ ہوا۔
دل کی عمیق و بسیط گہرائیوں سے محفل میں خوش آمدید
مجھے یقین ہوچلا ہے کہ میرا علمی طلب کا سفر جو مجھے
یہاں لے آیا تھا اب ایک اور سنگِ میل کی جانب جاری رہے گا
انشا اللہ آپ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔
شاعری کے ساتھ ساتھ میں آپ کے نثر پاروں کا بھی متمنی رہوں گا
امید ہے آپ برادرانہ و مشفقانہ رویہ روا رکھیں گے ۔
شمشاد صاحب کا سوال خو ب ہے ۔۔ جواب تو خیر آپ ہی دیجئے گا
میں بس اتنا عرض کروں گا کہ شمشاد صاحب شادی اور مزدوری میں
کیا کوئی خاص فرق ہے ۔۔۔ :grin:
امر صاحب
دعاؤں میں یاد رکھئے گا
والسلام
محمد محمود مغل
(کراچی پاکستان)
محمداحمد — جون 23، 2008 7:47 صبح
خوش آمدید امر شہزاد صاحب!
دوست — جون 23، 2008 8:16 صبح
جی آیاں نوں پاء جی۔
الف عین — جون 23، 2008 8:37 صبح
ایک بار پھر کوش آمدید امر شہزاد
محمد وارث — جون 23، 2008 8:43 صبح
اردو محفل پر خوش آمدید امر شہزاد صاحب
گرو جی — جون 23، 2008 8:48 صبح
سر جی مزدور اور شادی شدہ یعنٰی بندہ پہنس گیا
صبح باہر مزدوری کرو اور رات کو گھر میں
عبدالمجید — جون 23، 2008 8:48 صبح
ویلکم برادر گرامی امر شہزاد صاحب
امر شہزاد — جون 23، 2008 9:18 صبح
امر صاحب۔
آداب و سلامِ مسنون
سب سے پہلے تو معذرت کہ تاخیر سے حاضر ہوا۔
’’ ہوئی تاخیر تو کچھ باعثِ تاخیر بھی ( تھی ) ‘‘
بہر کیف آپ کا مختصر سا تعارفی مراسلہ نظر نواز ہوا
آگاہی اور خوشی حاصل ہوئی کہ محفل میں ایک اور
ادب دوست ، شاعر اور نثر کار کا اضافہ ہوا۔
دل کی عمیق و بسیط گہرائیوں سے محفل میں خوش آمدید
مجھے یقین ہوچلا ہے کہ میرا علمی طلب کا سفر جو مجھے
یہاں لے آیا تھا اب ایک اور سنگِ میل کی جانب جاری رہے گا
انشا اللہ آپ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔
شاعری کے ساتھ ساتھ میں آپ کے نثر پاروں کا بھی متمنی رہوں گا
امید ہے آپ برادرانہ و مشفقانہ رویہ روا رکھیں گے ۔
شمشاد صاحب کا سوال خو ب ہے ۔۔ جواب تو خیر آپ ہی دیجئے گا
میں بس اتنا عرض کروں گا کہ شمشاد صاحب شادی اور مزدوری میں
کیا کوئی خاص فرق ہے ۔۔۔ :grin:
امر صاحب
دعاؤں میں یاد رکھئے گا
والسلام
محمد محمود مغل
(کراچی پاکستان)

بہت شکریہ!
مجھے یہ سارا کچھ پڑھ کہ بہت خوشی ہوئی۔ مجھے بھی وہی امید ہے جو آپ کو ہے۔ خدا کرے ایسا ہی ہو۔
زینب — جون 23، 2008 9:48 صبح
خوش آمدید امر۔۔۔۔۔
گرو جی — جون 23، 2008 9:50 صبح
ہونٹوں سے چھو لو تم
میرا گیت امر کر دو
بن جاؤ میت مرے
سنگیت امر کر دہ
گرو جی — جون 23، 2008 9:51 صبح
معذرت دو بار شائع ہو گیا لہذا اسے ضائع کر رہا ہوں
خرم شہزاد خرم — جون 23، 2008 10:13 صبح
جناب ادھے ہم نام صاحب آپ کو یہاں بھی خوش آمدید کہتا ہوں امید ہے آپ سے بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا آپ کی شاعری اور آپ کا تعارف بہت اچھا ہے بہت خوب آپ سے گپ شپ کر کے مزہ آئے گا بہت شکریہ جناب ایک بارے پھر خوش آمدید
زیک — جون 23، 2008 12:55 شام
خوش‌آمدید امر
سیدہ شگفتہ — جون 23، 2008 1:00 شام
السلام علیکم
خوش آمدید !
بلال — جون 23، 2008 7:38 شام
اردو محفل پر خوش آمدید۔۔۔
تعبیر — جون 23، 2008 11:08 شام
خوش آمدید :)
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D9%85%D8%B1-%DB%81%D9%88%DA%BA.13348/