نالائق کاتعارف

عبد القدوس نعمانی — اگست 11، 2015 11:47 صبح
السلام علیکم
آج نہ نہ کرتے آخر ہم بھی اردو محفل کی وادی میں جا ہی گھسے کئی دفعہ یہ سائٹ نظر سے گذری مگر اتنا افاقہ اسکو دیکھ پہلے کبھی نہیں ہوا تھا جتنا 2 دنوں میں ہو گیا خیر میں تو اپنی سستی کے لئے یہی کہوں گاکہ دیر آید درست آید
عزیزامین — اگست 11، 2015 12:30 شام
خوش آمدید جناب ۔مزید تعارف نہیں کروایں گے آپنا؟
عندلیب — اگست 11، 2015 12:43 شام
خوش آمدید!
عبد القدوس نعمانی — اگست 11، 2015 1:15 شام
خوش آمدید جناب ۔مزید تعارف نہیں کروایں گے آپنا؟
جی بالکل کروائیں گےآہستہ آہستہ انشاءاللہ
نور وجدان — اگست 11، 2015 1:18 شام
خوش آمدید !
عرفان سعید — اگست 11، 2015 1:22 شام
خوش آمدید!
عبد القدوس نعمانی — اگست 11، 2015 1:38 شام
بہت زمانہ پہلے گلوبل سائنس رسالے میں ایک مضمون اردو مشینی مترجم کے حوالے سے نظر سے گزرا تھا پھر بھول گئے چند دن پہلے دوبارہ مل گیا اس جن کا نام اومیگا ٹی ہے اس کا تفصیلی مضمون بھی اور طریقہ استعمال بھی اسی رسالے میں تھا لیکن اب وہ نہیں ہے یہ ایک اوپن سورس پروجیکٹ ہے منجھے ہوئے ڈویلپر حضرات ہی اس سے خواطر خواہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور اور استفادہ عام کے لئے پیش کر سکتے ہیں ۔
کل ایک اور مضمون یہیں اردو محفل میں میری نظر سے گزرا کہ آپ بولیں اور وہ لکھے گا ڈریگن نیچرلی تو مجہے اسکو ڈھونڈتے ڈھونڈتے ایک اوپن سورس سافٹ ویئر ملا جس کا نام simon ہے اب تجربے کریں اور فائدہ اٹھائیں
عزیزامین — اگست 11، 2015 1:46 شام
جی بالکل کروائیں گےآہستہ آہستہ انشاءاللہ
مطلب روز کا ایک حرف ؟ پر ان حرفوں کو جوڑ کر الفاظ کیسے جمع ہوں گے؟
تجمل حسین — اگست 11، 2015 1:52 شام
وعلیکم السلام!
اردو محفل میں خوش آمدید۔ امید ہے شب روز کی آمد سے مرض مکمل طور پر ختم ہوجائےگا۔
لیکن یہ مرض تھا کیا جس سے افاقہ ہوا؟؟؟:)
عبد القدوس نعمانی — اگست 11، 2015 1:53 شام
مطلب روز کا ایک حرف ؟ پر ان حرفوں کو جوڑ کر الفاظ کیسے جمع ہوں گے؟
اس کا مطلب نہیں سمجھا
محمداحمد — اگست 11، 2015 1:56 شام
خوش آمدید! :)
بالکل دیر آئد درست آید۔
ہر کام کا ایک وقت ہوتا ہے۔:)
عبد القدوس نعمانی — اگست 11، 2015 1:58 شام
وعلیکم السلام!
اردو محفل میں خوش آمدید۔ امید ہے شب روز کی آمد سے مرض مکمل طور پر ختم ہوجائےگا۔
لیکن یہ مرض تھا کیا جس سے افاقہ ہوا؟؟؟:)
جی انشاء اللہ
مرض یہ تھا کہ اس سائٹ پر میں پہلے بھی آیا تھا لیکن سائٹ کچھ عجیب سی لگی میں بھی یہ سوچ کر کہ ایویں کسی نے بنا لی ہو گی چھوڑ پرے
لیکن پچھلے دو د ن ایسا نہیں لگا :dance::dance::dance::dance::dance:
عزیزامین — اگست 11، 2015 2:14 شام
خوش آمدید! :)
بالکل دیر آئد درست آید۔
ہر کام کا ایک وقت ہوتا ہے۔:)
اوپر سے تعارف میں دیر
ادب دوست — اگست 11، 2015 3:13 شام
خوش آمدید
خوش آمدید
عزیزامین — اگست 11، 2015 4:46 شام
اس کا مطلب نہیں سمجھا
مطلب اتنی سلو رفتار ستاروں پے کمند ڈالنے والوں کو سوٹ نہیں کرتی
افضل حسین — اگست 11، 2015 6:23 شام
خوش آمدید
arifkarim — اگست 11، 2015 8:40 شام
نالائقوں کی محفل میں خوش آمدید! :)
محمد وارث — اگست 12، 2015 6:51 صبح
خوش آمدید نعمانی صاحب
عبد القدوس نعمانی — اگست 12، 2015 7:01 صبح
نالائقوں کی محفل میں خوش آمدید! :)
نالائقوں کی محفل تو نہیں خیر بڑے فکر مند لوگ ہیں کام کے حوالے اپنی مدد آپ کے تحت کچھ نہ کچھ کر ہی رہے ہیں ۔
عبد القدوس نعمانی — اگست 12، 2015 7:05 صبح
مطلب اتنی سلو رفتار ستاروں پے کمند ڈالنے والوں کو سوٹ نہیں کرتی
اگرسلو رفتار سے کمند ڈالیں گے تو دیر سے پڑے گی مگر پڑے گی ضرور تیز تیز ڈالنے کی صورت صرف انرجی اور وقت ضائع ہوگا اور رہیں گے وہیں کے وہیں:act-up::act-up::act-up::act-up::act-up::act-up::act-up:
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%86%D8%A7%D9%84%D8%A7%D8%A6%D9%82-%DA%A9%D8%A7%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.83891/