ناچیز کا کیا تعارف۔۔۔

محمد عبدالرؤوف — جنوری 26، 2021 7:06 صبح
خوش آمدید عبدالرؤف صاحب۔
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں۔
بہت شکریہ بھائی، سلامت رہیے :)
محمد احسن سمیع راحلؔ — جنوری 26، 2021 7:22 صبح
بہت خوب بھائی عبد الرؤف. ہم آپ کو محفل میں "آفیشلی" خوش آمدید کہتے ہیں :)
ویسے آپ کے تعارف کے بعد ہم سوچ رہے ہیں کہ اپنا بھی باضابطہ تعارف لکھ ماریں :)
سید عمران — جنوری 26، 2021 7:25 صبح
ہم سوچ رہے ہیں کہ اپنا بھی باضابطہ تعارف لکھ ماریں :)
آپ تعارف لکھ دیں۔۔۔
مار پیٹ کا کام ہم پر چھوڑ دیں!!!
محمد عبدالرؤوف — جنوری 26، 2021 8:27 صبح
ویسے آپ کے تعارف کے بعد ہم سوچ رہے ہیں کہ اپنا بھی باضابطہ تعارف لکھ ماریں :)
جی بالکل۔۔۔ اچھا خیال ہے
اب انتظار رہے گا
bilal260 — جنوری 26، 2021 9:00 صبح
بڑی پر اسرار الفاظ لکھے ہے ڈی پی میں غافل
کوئی خود سے غافل کوئی دوسروں سے غافل
کوئی ظاہر سے غافل کوئی باطن سے غافل۔
محمد عبدالرؤوف — جنوری 26، 2021 10:08 صبح
بڑی پر اسرار الفاظ لکھے ہے ڈی پی میں غافل
کوئی خود سے غافل کوئی دوسروں سے غافل
کوئی ظاہر سے غافل کوئی باطن سے غافل۔
مجھ کو یہ لفظ اچھا لگا کیونکہ یہ ایک یاد دہانی ہے جب بھی دیکھیے کچھ یاد دلاتا ہے
مومن فرحین — جنوری 26، 2021 10:20 صبح
اب تو باقائدہ پتا لگانا پڑے گا کون کون بنا تعارف کے مشہور ہو رہا ہے ۔۔۔۔
سید عمران — جنوری 26، 2021 10:36 صبح
اب تو باقائدہ پتا لگانا پڑے گا کون کون بنا تعارف کے مشہور ہو رہا ہے ۔۔۔۔
جب باقاعدہ پتا لگ جائے تو بے قاعدہ طور پر بتا دیجیے گا۔۔۔
تاکہ قاعدہ پڑھنے والے بچوں کے علم میں باقاعدہ اضافہ ہوجائے اور وہ القاعدہ کی طرف نہ نکل جائیں!!!
رومی — جنوری 26، 2021 2:14 شام
محترم ناچیز کو خوش آمدید
محمد عبدالرؤوف — جنوری 26، 2021 2:17 شام
محترم ناچیز کو خوش آمدید
بہت شکریہ :)
بابا-جی — جنوری 26، 2021 2:18 شام
مُبارک ہو۔ اور، میری دُعا ہے، شاد آباد رہو۔
ماہی احمد — جنوری 26، 2021 2:52 شام
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
میرا نام عبدالروؤف ہے میری پیدائش 20 اکتوبر 1979 میں ضلع ڈیرہ غازی خان میں ہوئی گو کہ میں نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر سے حاصل کی مگر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے میں نے لندن کا قصد نہیں کیا کیونکہ چند وجوہات کی بنا پر اس کی نوبت ہی نہیں آئی :)
گوگل میاں کا بے حد شکر گزار ہوں جس سے میں نے ایک شعر کے ڈھونڈنے میں مدد کیا لی کہ گوگل میاں نے مجھے اردو محفل کا راستہ دکھا دیا۔ وہ دن تھا یا آج کا دن محفل سے الفت و محبت میں اضافہ ہی ہوا ہے کیونکہ محفل کے اساتذہ ہوں یا مجھ جیسے طالب علم سب میں الفت و محبت کا تعلق دیکھ کر دل مزید کھنچتا چلا جاتا ہے۔ یوں تو مجھے محفل کا رکن ہوئے کافی عرصہ بیت چکا ہے تقریباً محفل کے ارکان سے واقفیت ہو چکی ہے مگر میں نے محمداحمد بھائی کے حکم پر تعارف فورم میں تعمیلِ فرمان کی غرض سے تعارف پیش کر دیا،
تاکہ سند رہے :LOL:
اب ہمیں خوش آم دید بھی کہنا پڑے گا؟؟؟؟
محمد عبدالرؤوف — جنوری 26، 2021 2:54 شام
مُبارک ہو۔ اور، میری دُعا ہے، شاد آباد رہو۔
بہت شکریہ، اللہ پاک آپ کو شاد و آباد رکھے، آمین
محمد عبدالرؤوف — جنوری 26، 2021 2:55 شام
اب ہمیں خوش آم دید بھی کہنا پڑے گا؟؟؟؟
ہممممم۔۔۔۔۔ یہ تو محفل کی رسم تھی جو پوری کر دی ہے بس:)
ماہی احمد — جنوری 26، 2021 3:07 شام
ہممممم۔۔۔۔۔ یہ تو محفل کی رسم تھی جو پوری کر دی ہے بس:)
میرے سوال کا جواب نہیں ملا مجھے۔۔۔۔
اے خان — جنوری 26، 2021 3:11 شام
خوش آمدید عبدالرؤف صاحب
محمد عبدالرؤوف — جنوری 26، 2021 3:57 شام
میرے سوال کا جواب نہیں ملا مجھے۔۔۔۔
میں نے تعارف کی ایک رسم پوری کی اب آپ خوش آمدید کی رسم پوری کر دیں :)
محمد عبدالرؤوف — جنوری 26، 2021 3:58 شام
خوش آمدید عبدالرؤف صاحب
بہت بہت شکریہ جناب
فہد اشرف — جنوری 26، 2021 4:13 شام
خوش آمدید محترم۔
محمد عبدالرؤوف — جنوری 26، 2021 4:14 شام
بہت شکریہ جناب:)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%86%D8%A7%DA%86%DB%8C%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81%DB%94%DB%94%DB%94.114860/page-2