عمارحسن — نومبر 6، 2014 1:35 شام
محفل میں خوش آمدید محترم عمار حسن صاحب۔
باوجود سافٹ وئیر انجینئر ہونے بمعہ شادی شدہ ہونے کے، آپ کے شوق کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی۔
اللہ پاک آپ کو دونوں جہانوں کا سکون عطا فرمائے۔
آمین
یقین جانیے کہ سافٹ وئیر اور یہ صنف نازک ہی ایک زریعہ بنے ہیں ایسے اچھے شوق کا ۔۔۔۔ آپکی دعا کا شکریہ۔
عمارحسن — نومبر 6، 2014 1:37 شام
محفل میں آپ کا خیر مقدم ہے، عمار حسن صاحب۔
میری خوش قسمتی کہ آپ لوگ مجھے یہ عزت دے رہے ہیں، مشکور ہوں۔۔۔
عباس اعوان — نومبر 6، 2014 1:39 شام
یقین جانیے کہ نہ سافٹ وئیر اور یہ صنف نازک ہی ایک زریعہ بنے ہیں ایسے اچھے شوق کا ۔۔۔۔ آپکی دعا کا شکریہ۔
آپ اگر اس جملے کو دوبارہ لکھیں گے تو مجھ جیسے کم علم بھی آپ کی دانش سے بہرہ مند ہو سکیں گے۔
بہت بہت شکریہ
عمارحسن — نومبر 6، 2014 1:49 شام
آپ اگر اس جملے کو دوبارہ لکھیں گے تو مجھ جیسے کم علم بھی آپ کی دانش سے بہرہ مند ہو سکیں گے۔
بہت بہت شکریہ
تدوین کر چکا ہوں، ملاحظہ ہو، شکریہ،پہلے میں کچھ اور انداز سے ادا کرنا چاہتا تھا اپنی بات ۔۔۔
عباس اعوان — نومبر 6، 2014 1:58 شام
تدوین کر چکا ہوں، ملاحظہ ہو، شکریہ،پہلے میں کچھ اور انداز سے ادا کرنا چاہتا تھا اپنی بات ۔۔۔
بہت بہت شکریہ جناب۔
ایک " نہ " نے اصل میں جملے کو مشکل بنایا ہوا تھا میرے لیے

ایک بار پھر بہت شکریہ
الف عین — نومبر 6، 2014 4:40 شام
خوش آمدید
عمر سیف — نومبر 6، 2014 8:09 شام
خوش آمدید
عمارحسن — نومبر 6، 2014 11:05 شام
ممنون و مشکور ہوں میں ۔۔۔۔
آپکی نوازش ہے ۔۔۔
اوشو — نومبر 6، 2014 11:21 شام
برادر اوشو ، اپنے میرا استقبال کیا اس محفل میں، جیسے کسی بھی مکانی محفل میں جو پہلا شخص ملتا ہے آپ یقینا اس کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں، انشاللہ یہاں بھی ایسا ہی رہے گا۔
اور میں دعا کرتا ہوں کہ یہ یادیں خوشگوار ہوں
خوش رہیں
بہت جئیں

نیرنگ خیال — نومبر 7، 2014 7:20 صبح
تعارف کا عنوان: میں کون؟
اور پہلے الفاظ۔۔۔ "میں ایک شادی شدہ"
میاں۔۔۔ بہت خوب تعارف ہے۔۔۔ محفل میں خوش عام دید۔۔۔
ویسے ایک سوال ذہن میں آگیا۔۔۔
کہ یہ دل سے آزاد ہونے سے کیا مراد ہے؟ دل نے آپ کو آزاد چھوڑ رکھا ہے؟ یا آپ نے دل کو۔۔۔۔
عمارحسن — نومبر 7، 2014 1:05 شام
تعارف کا عنوان: میں کون؟
اور پہلے الفاظ۔۔۔ "میں ایک شادی شدہ"
میاں۔۔۔۔
جناب عالی ، بجا سوال ہے آپکا، میرے دل سے آزاد ہونے سے مراد کچھ یوں ہے کہ میرا دل شادی کے بعد سے زیادہ آذاد سوچتا ہے، جو شریک حیات ہے وہ شریک خانہ دل بھی ہو گئ ہے جو یقینا سکون کی اصل وجہ ہے۔۔۔ یہ سب اکثر نہیں ہوتا اس معاشرے میں ۔۔۔
نیرنگ خیال — نومبر 9، 2014 4:27 صبح
جناب عالی ، بجا سوال ہے آپکا، میرے دل سے آزاد ہونے سے مراد کچھ یوں ہے کہ میرا دل شادی کے بعد سے زیادہ آذاد سوچتا ہے، جو شریک حیات ہے وہ شریک خانہ دل بھی ہو گئ ہے جو یقینا سکون کی اصل وجہ ہے۔۔۔ یہ سب اکثر نہیں ہوتا اس معاشرے میں ۔۔۔
بہت دقیق گفتگو فرماتے ہیں آپ حضور۔۔۔

عمارحسن — نومبر 9، 2014 7:46 صبح
بہت دقیق گفتگو فرماتے ہیں آپ حضور۔۔۔
آپ شرمندہ کر رہے ہیں، یقیناً آپ مجھ سے بہتر سمجھتے ہونگے کہ میں کیا کہنا چاہ رہاتھا۔۔۔ بحرحال آپ کی نوازش۔۔
سید عاطف علی — نومبر 9، 2014 8:02 صبح
خوش آمدید۔عمارحسن
اللہ آپ کی خوشیاں دائم رکھے۔
نیرنگ خیال — نومبر 9، 2014 10:22 صبح
آپ شرمندہ کر رہے ہیں، یقیناً آپ مجھ سے بہتر سمجھتے ہونگے کہ میں کیا کہنا چاہ رہاتھا۔۔۔ بحرحال آپ کی نوازش۔۔
توبہ کیجیے حضور۔۔۔ سب اہل محفل جانتے ہیں کہ میں ہمیشہ سے کند ذہن ہوں۔۔۔

عمارحسن — نومبر 10، 2014 8:47 صبح
توبہ کیجیے حضور۔۔۔ سب اہل محفل جانتے ہیں کہ میں ہمیشہ سے کند ذہن ہوں۔۔۔
گو کہ میں نے آپکے مراسلے سے اتفاق کیا ہے، لیکن آپکے کند زہن ہونے سے اتفاق نہیں کیا، یقیناً آپ ایک عاجزشخصیت ہیں۔
نیرنگ خیال — نومبر 10، 2014 8:50 صبح
گو کہ میں نے آپکے مراسلے سے اتفاق کیا ہے، لیکن آپکے کند زہن ہونے سے اتفاق نہیں کیا، یقیناً آپ ایک عاجزشخصیت ہیں۔
بے شک اللہ نے پردہ رکھا ہوا ہے۔۔۔ وگرنہ حقیقت وہی ہے۔۔۔۔۔

اس حسن ظن پر سپاسگزار ہوں۔
الف نظامی — نومبر 12، 2014 6:37 صبح
سید ذیشان — نومبر 12، 2014 11:20 صبح
محفل پر خوش آمدید۔
خالد محمود چوہدری — نومبر 12، 2014 11:26 صبح
خوش آمدید