طالوت — مارچ 30، 2009 8:08 شام
خیالات ذکریا کے بھی ہمت سے مختلف نہیں ، مگر جوابات محتاط طریقے سے دئیے گئے ہیں ۔۔
وسلام
زینب — مارچ 30، 2009 8:28 شام
ہوں کوئی بات نہیں وہاں جا کے بڑے بڑے بدل جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انڈیا سے سندیپ جائے تو وہاں جا کے سینڈی بن جاتا ہے اور جو "زکریا"پاکستان سے چلے تو وہان پہنچتے پہنچتے "زیک"" بن جاتا ہے
خرم شہزاد خرم — مارچ 30، 2009 8:34 شام
مطلب کیا ہے بھائی جی زرہ روشنی تو ڈالیں
یہاں تو بجلی ہی نہیں جاتی آپ کو روشنی کی ضرورت کہاں پڑ گی
زینب — مارچ 30، 2009 8:40 شام
ہاہاہاہا چلو ایک مختلف بات تو تمہارے نوٹٹس میں آئی
زیک — مارچ 30، 2009 9:35 شام
ہوں کوئی بات نہیں وہاں جا کے بڑے بڑے بدل جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انڈیا سے سندیپ جائے تو وہاں جا کے سینڈی بن جاتا ہے اور جو "زکریا"پاکستان سے چلے تو وہان پہنچتے پہنچتے "زیک"" بن جاتا ہے
میں تو پاکستان میں بھی زیک تھا۔

خرم شہزاد خرم — مارچ 30، 2009 9:38 شام
ہاہاہاہا چلو ایک مختلف بات تو تمہارے نوٹٹس میں آئی
ہا ہا ہا بہت سی باتیں دیکھی سنی ہیں سب لکھوں گا وقت ملنے پر
زینب — مارچ 31، 2009 10:23 شام
لکھو لکھو۔۔جو نئے نئے آتے ہین انہیں یہاں سب کچھ ہی نیا لگتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔
زینب — مارچ 31، 2009 10:23 شام
میں تو پاکستان میں بھی زیک تھا۔
مان لیتے ہیں اب آپ کی بات رد تو نہیں کی جا سکتی نا

محمدصابر — اپریل 2، 2009 1:21 شام
کافی لوگوں نے آخری سات سوالوں کے جوابات نہیں دیے اس لئے دوبارہ لکھ رہا ہوں۔
6: اپنے گھر سے باہر مادری زبان بولنے والا مل جائے تو کیا محسوس ہوتا ہے؟
7:آپ کو وطن میں کس ہستی کی یاد بہت ستاتی ہے
8: آپ اپنے وطن اور اس وطن میں کیا فرق محسوس کرتے ہیں ۔ اور کیوں ؟
9: اگر دونوں وطنوں میں ایک جیسی سہولیات میسر ہوں تو کہاں رہنا پسندکریں گے؟
10: موسیقی اپنے وطن کی پسند ہے یا نئے وطن کی۔(آپشنل)
11: انسانی حسن میں کشش کہاں زیادہ ہے؟
12: جغرافیائی حسن میں کشش کہاں زیادہ ہے؟
طالوت — اپریل 2، 2009 1:27 شام
7:آپ کو وطن میں کس ہستی کی یاد بہت ستاتی ہے
کوئی خاص نہین !
8: آپ اپنے وطن اور اس وطن میں کیا فرق محسوس کرتے ہیں ۔ اور کیوں ؟
آزادی !
9: اگر دونوں وطنوں میں ایک جیسی سہولیات میسر ہوں تو کہاں رہنا پسندکریں گے؟
10: موسیقی اپنے وطن کی پسند ہے یا نئے وطن کی۔(آپشنل)
اپنے وطن کی ، خصوصا لوک گیت
11: انسانی حسن میں کشش کہاں زیادہ ہے؟
اپنے وطن میں
12: جغرافیائی حسن میں کشش کہاں زیادہ ہے
اس میں بھلا کیا مقابلہ ، وہاں سب کچھ ہے البتہ صحرا یہاں کا شاندار ہے
وسلام
شمشاد — اپریل 2، 2009 6:46 شام
6: اپنے گھر سے باہر مادری زبان بولنے والا مل جائے تو کیا محسوس ہوتا ہے؟
یہاں اکثر لوگ قدم قدم پر مل جاتے ہیں اس لیے کچھ خاص محسوس نہیں ہوتا۔
7:آپ کو وطن میں کس ہستی کی یاد بہت ستاتی ہے
وطن کی یاد، بھائی بہنوں کی یاد، دوست احباب ہیں۔ اسی لیے میرا فون کا خرچہ بہت زیادہ ہے۔
8: آپ اپنے وطن اور اس وطن میں کیا فرق محسوس کرتے ہیں ۔ اور کیوں ؟
یہاں معاشرتی تحفظ بہت زیادہ ہے۔ عوام کو بہت سہولتیں ہیں جس کا فائدہ خارجی بھی اٹھاتے ہیں۔ کسی چیز کی قلت کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ دوائیاں اصلی ملتی ہیں۔ کھانا پینا بہت حد تک سستا ہے۔ آئے دن قیمتیں نہیں بڑھتیں۔
کہتے ہیں کیلے مالٹے سیب وغیرہ آج سے تیس سال پہلے جو قیمتیں تھی اب تھی وہی ہیں۔
9: اگر دونوں وطنوں میں ایک جیسی سہولیات میسر ہوں تو کہاں رہنا پسندکریں گے؟
ظاہر ہے اپنے وطن میں ہی رہنے کو پسند کروں گا۔
10: موسیقی اپنے وطن کی پسند ہے یا نئے وطن کی۔(آپشنل)
موسیقی سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
11: انسانی حسن میں کشش کہاں زیادہ ہے؟
انسانی حسن پاکستان میں زیادہ ہے۔
یہاں مقامی نسوانی حسن تو آپ دیکھ ہی نہیں سکتے۔ البتہ غیرملکی بے پردہ نظر آتی ہیں۔
12: جغرافیائی حسن میں کشش کہاں زیادہ ہے؟
جغرافیائی حسن میں پاکستان کے مقابلے میں بہت کم ممالک ہیں۔
زونی — اپریل 2، 2009 7:12 شام
شمشاد — اپریل 2، 2009 7:20 شام
تو اچھا کیا ناں جو پوچھ لیا۔ ویسے جواب ملنے کی امید کم ہی ہے۔
زونی — اپریل 2، 2009 7:25 شام
تو اچھا کیا ناں جو پوچھ لیا۔ ویسے جواب ملنے کی امید کم ہی ہے۔
کوئی گل نہیں ویسے بھی میرے اکثر سوال سوال ہی رہ جاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 
شمشاد — اپریل 2، 2009 7:29 شام
آج کا سوال تو سوال نہیں رہنا چاہیے کہ ویسے بھی جمعرات ہے۔ اور جمعرات کو کیئے گئے اکثر سوال پورے ہو جاتے ہیں۔
زونی — اپریل 2، 2009 7:34 شام
آج کا سوال تو سوال نہیں رہنا چاہیے کہ ویسے بھی جمعرات ہے۔ اور جمعرات کو کیئے گئے اکثر سوال پورے ہو جاتے ہیں۔
ایسے سوالوں کے ساتھ چادر بھی چڑھانی پڑتی ھے ناں ، یہ تو بغیر چادر کے ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شمشاد — اپریل 2، 2009 7:41 شام
فکر نہ کرو، ہم کس لیے ہیں۔ چادر تو کیا کمبل بھی اوڑھا دیں گے۔
زونی — اپریل 2، 2009 7:45 شام
فکر نہ کرو، ہم کس لیے ہیں۔ چادر تو کیا کمبل بھی اوڑھا دیں گے۔
پھر تو میں امید رکھوں منت پوری ہونے کی؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 
شمشاد — اپریل 2، 2009 7:54 شام
امید پر دنیا قائم ہے بچہ۔ اللہ تیری مراد پوری کرئے۔ فقیر کی یہی دعا ہے۔
زونی — اپریل 2، 2009 8:01 شام
شکریہ بابا جی ، آپ کو بھوک تو نہیں لگی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 