زبیر مرزا بھائی آپ کا بہت شکریہ ٹیگ کرنے کے لیے۔ جوابات درج ذیل ہیں۔
1: آپ کو وطن چھوڑے کتنا عرصہ ہو گیا؟
اکتوبر 2010 کو آئی ٹی میں ماسٹرز کرنے کی غرض سے جرمنی کا رخ کیا تھا۔
2: آپ اپنے وطن کے کھانوں کو دن میںکتنی دفعہ یاد کرتے ہیں؟
اپنے وطن، خاص طور پہ لاہور کی ہر گلی ہر بازار سے ہر وقت دستیاب کھانوں کو تقریباً روزانہ یاد کرتا ہوں۔
3: آپ کی مادری زبان کیا ہے؟
پنجابی - تعلق ننکانہ صاحب سے ہے۔
4: ان دنوں آپ نوٹ کس زبان میں گنتےہیں؟
یورو کرنسی ہے جو کے گنتا پنجابی یا اردو میں ہی ہوں۔
5: آپ اپنے وطن کی محبت میں آخری دفعہ کب روئے؟ (آپشنل)
رویا تو نہیں مگر اداس اکثر ہو جاتا ہوں خاص طور پر گھر والوں کو یاد کر کے۔
6: اپنے گھر سے باہر مادری زبان بولنے والا مل جائے تو کیا محسوس ہوتا ہے؟
بہت اچھا، اکثر خود ہی جا کر گفتگو شروع کر دیتا ہوں۔
نایاب بھائی کی طرف سے بھی
7:آپ کو وطن میں کس ہستی کی یاد بہت ستاتی ہے
والدہ اور والد کی۔
8: آپ اپنے وطن اور اس وطن میں کیا فرق محسوس کرتے ہیں ۔ اور کیوں ؟
بے شک جرمنی رہنے اور رزق کمانے کے لحاظ سے بہت بہتر ہے لیکن اپنے ملک اور اپنے گھر والوں کے بیچ رہنے کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔
9: اگر دونوں وطنوں میں ایک جیسی سہولیات میسر ہوں تو کہاں رہنا پسندکریں گے؟
اگر سہولیات ایک سی نہ بھی ہوں پھر بھی پاکستان میں۔ کچھ سال نوکری کا تجربہ لے کر واپس جانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔
10: موسیقی اپنے وطن کی پسند ہے یا نئے وطن کی۔(آپشنل)
اپنے وطن کی۔ خاص لگاؤ تو نہیں مو سیقی سے لیکن جب بھی سنوں تو پاکستانی سب سے پہلے سنتا ہوں۔
11: انسانی حسن میں کشش کہاں زیادہ ہے؟
مشرقی حسن، حیا کے لبادے میں بلاشبہ پرکشش ہے باقی ہر ایک کی اپنی نظر ہے

12: جغرافیائی حسن میں کشش کہاں زیادہ ہے؟
پاکستان کے شمالی علاقہ جات۔ ویسے یورپ کا قدرتی حسن ابھی دیکھا نہیں تو کچھ موازنہ کر نہیں سکتا۔