انٹرویوچائے باباجی کے ساتھ

باباجی — جنوری 7، 2013 1:58 شام
کڑک چائے اور کڑک سوالات کاراؤنڈ

1- اگرآپ کو ان میں سے کسی ایک کو پنجابی فلم میں ہیرو کاسٹ کرنا پڑے تو؟

(1) نیرنگ خیال (2) حسیب نذیر گِل (3) عاطف بٹ(بٹ جی ماشاءاللہ پیور پنجابی ہیں )

2- آپ کو ایک دن کے لیے امریکی صدارت کی آفر ہو تو آپ کا ردعمل کیا ہوگا ؟
جتنا ہوسکے گا گرین کارڈ ایشو کروں گا
3- اگرکوئی آپ کوغلطی سے عمران خان سمجھہ کرآٹوگراف مانگے توکیالکھیں گے؟
اس کی غلطی معاف کردوں گا اور آٹوگراف دےدوں گا
4- آپ کوسوتے جاگا کربتا جائے کہ آپ سے ملنے نوازشریف آئے ہیں توآپ کا ردعمل ہوگا ؟
میں کہوں گا اسے کہو میں گھر پے نہیں ہوں :D
5-آپ کو ایک دن کسی محفلین کے ساتھ گذارنے کا موقع ملے تو

کس کو منتخب کریں گے اور کیوں ؟
شاکرالقادری صاحب کے ساتھ دن گزارنا پسند کروں گا
کسی لالچ کے تحت
کچھ سیکھنے کا لالچ :)
زبیر مرزا — جنوری 7، 2013 2:05 شام
شکریہ جناب :) آپ نے جلدی جوابات عنایت فرمائے اب مزید سوالات اور تعبیر اور نایاب بھائی کے دلچسپ سوالات
کے لیے تیار رہیں
باباجی — جنوری 7، 2013 2:13 شام
شکریہ جناب :) آپ نے جلدی جوابات عنایت فرمائے اب مزید سوالات اور تعبیر اور نایاب بھائی کے دلچسپ سوالات
کے لیے تیار رہیں
میں ہر وقت تیار ہوں بھائی :)
مقدس — جنوری 7، 2013 2:16 شام
گھر میں کس نام سے پکارا جاتا ہے؟​
مستقبل میں کیا ارادے ہیں؟​
کون سی ایسی باتیں ہیں جن کو سن کر آپ دکھی ہو جاتے ہیں؟​
غصہ کب آتا ہے؟اور کیسے اظہار کرتے ہیں غصے کا؟​
آپ کی زندگی کا خوبصورت ترین حصہ؟​
آپ کا پسندیدہ کھانا؟​
کوئی ایسا کام جس پر فخر ہو؟​
آپ کی کون سی ایسی عادت ہے جس سے گھر والے اور دوست پریشان ہیں؟​
آپ کی زندگی کا مقصد؟​
زندگی کا کوئی ایسا لمحہ جو آپ چاہیں لوٹ آئے؟​
کون سا پھل پسند ہے؟​
آپ کس طرح کے انسان ہیں؟شرارتی ، سنجیدہ؟؟​
مقدس — جنوری 7، 2013 2:19 شام
اپنی تین اچھی عادتیں بتائیں۔​
اپنی تین بُری عادتیں بتائیں۔​
آپ کا زمانہ طالبعلمی کا کوئی یادگار واقعہ۔​
کس کو شدت سے یاد کرتے ہیں؟​
اگر کسی کو آپ کی جاسوسی پر لگایا جائے تو سب سے پہلا انکشاف کیا ہو گا؟​
تنہائی پسند ہیں یا محفل میں جانا اچھا لگتا ہے؟​
غصہ یا ٹینشن میں کیا کرتے ہیں؟​
پہلی ملاقات میں مقابل کی کس چیز کا جائزہ لیتے ہیں؟​
سونے سے پہلے اور جاگنے کے بعد آپ کیا کرتے ہیں؟ پہلا کام؟​
دوست جو آپ کے بہت قریب ہوں؟​
باباجی — جنوری 7، 2013 2:21 شام
-گھر میں کس نام سے پکارا جاتا ہے؟​
فراز​
مستقبل میں کیا ارادے ہیں؟
کوئی نہیں ، جو ہوگا دیکھا جا ئے گا​
کون سی ایسی باتیں ہیں جن کو سن کر آپ دکھی ہو جاتے ہیں؟
جب ہم لوگ کسی کی پیٹھ پیچھے برائی کرتے ہیں اور سامنے تعریف ، میں خود بھی ایسا کرتا ہوں اور مجھے خود پر افسوس ہوتا ہے​
غصہ کب آتا ہے؟اور کیسے اظہار کرتے ہیں غصے کا؟
کبھی بھی آجاتا ہے اور جو منہ میں آتا ہے بول دیتا ہوں​
آپ کی زندگی کا خوبصورت ترین حصہ؟
جب میرے بھانجے اور چھوٹے کزنز مجھ سے پیسے مانگتے ہیں اور میری بات مانتے ہیں مجھے بہت مزہ آتا ہے​
آپ کا پسندیدہ کھانا؟
چاول بہت شوق سے کھاتا ہوں میں​
کوئی ایسا کام جس پر فخر ہو؟
کوئی ایسا کام نہیں​
آپ کی کون سی ایسی عادت ہے جس سے گھر والے اور دوست پریشان ہیں؟
میرے منہ پھٹ ہونے اور سگریٹ پینے کی عادت سے​
آپ کی زندگی کا مقصد؟
ایک نارمل اور balanced زندگی گزارنا چاہتا ہوں ، مقصد کوئی نہیں ہے​
زندگی کا کوئی ایسا لمحہ جو آپ چاہیں لوٹ آئے؟
اسکول لائف​
کون سا پھل پسند ہے؟
سیب​
آپ کس طرح کے انسان ہیں؟شرارتی ، سنجیدہ؟؟
میں سب طرح کا انسان ہوں :)
زبیر مرزا — جنوری 7، 2013 2:22 شام
ارے واہ مقدس آپ بھی سوالات پوچھ لیتی ہیں مجھے نہیں پتا تھا
دلچسپ سوالات ہیں اب جوابات کا انتظار ہے اور مجھے یقین ہے میرا یہ کیپری کورن straightforward
بھائی جوابات بھی عمدہ دے گا
باباجی — جنوری 7، 2013 2:25 شام
اپنی تین اچھی عادتیں بتائیں۔​
کوئی نہیں​
اپنی تین بُری عادتیں بتائیں۔
سب ہی بری ہیں​
آپ کا زمانہ طالبعلمی کا کوئی یادگار واقعہ۔
مجھے تین لڑکیوں نے مارا تھا اسکول میں ، یہ واقعہ میں شیئر کر چکا ہوں​
کس کو شدت سے یاد کرتے ہیں؟
اپنے بابا جی پیر و مرشد کو​
اگر کسی کو آپ کی جاسوسی پر لگایا جائے تو سب سے پہلا انکشاف کیا ہو گا؟
کہ میں بہت گالیاں دیتا ہوں ایویں ای​
تنہائی پسند ہیں یا محفل میں جانا اچھا لگتا ہے؟
تنہائی پسند​
غصہ یا ٹینشن میں کیا کرتے ہیں؟
چائے اور سگریٹ پیتا ہوں​
پہلی ملاقات میں مقابل کی کس چیز کا جائزہ لیتے ہیں؟
اس کے ہاتھ ملانے کے انداز کا​
سونے سے پہلے اور جاگنے کے بعد آپ کیا کرتے ہیں؟ پہلا کام؟
پانی پیتا ہوں اور اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں​
دوست جو آپ کے بہت قریب ہوں؟
سب ہی میرے بہت قریب ہیں​
مقدس — جنوری 7، 2013 2:29 شام
ارے واہ مقدس آپ بھی سوالات پوچھ لیتی ہیں مجھے نہیں پتا تھا
دلچسپ سوالات ہیں اب جوابات کا انتظار ہے اور مجھے یقین ہے میرا یہ کیپری کورن straightforward
بھائی جوابات بھی عمدہ دے گا
وہ بھیا آپ سب کو دیکھ کر سیکھ رہی ہوں سوال پوچھنا۔۔ آپ کو تو پتا ہے میں معصوم کم ہی بولتی ہوں :)
قیصرانی — جنوری 7، 2013 2:34 شام
اچھے سے ڈانٹنا ہے اور وہ بھی میرے سامنے بھیا
بالکل بھی فکر نہ کریں۔ خوب اچھی طرح ڈانٹنا ہے۔ تب تک نہیں رکوں گا جب تک آپ خوش نہ ہو جائیں کہ نین بھیا کو رُلا دیا
نیلم — جنوری 7، 2013 2:34 شام
یہ کیک تو میں ناشتے کے لیے لایا ہوں :) اپنے - کیک نیلم بیک کرکے لائیں گی 15 پونڈ کا
image-1_zpsc89c2fa0.jpg

لیں جی آگیا کیک ،،،تھا تو پندرہ پونڈ کا ،،،لیکن باقی تو میں نے کھا لیا ،،یہ ہی بچا ہے سب مل جل کے کھا لو:D
مقدس — جنوری 7، 2013 2:35 شام
بالکل بھی فکر نہ کریں۔ خوب اچھی طرح ڈانٹنا ہے۔ تب تک نہیں رکوں گا جب تک آپ خوش نہ ہو جائیں کہ نین بھیا کو رُلا دیا
اوئی بھیا رلانا نہیں، ہنسانا ہے ناں۔۔۔ ہی ہی ہی:rollingonthefloor:
مقدس — جنوری 7، 2013 2:35 شام
image-1_zpsc89c2fa0.jpg

لیں جی آگیا کیک ،،،تھا تو پندرہ پونڈ کا ،،،لیکن باقی تو میں نے کھا لیا ،،یہ ہی بچا ہے سب مل جل کے کھا لو:D
چلو یہ میں کھا لیتی ہوں۔۔۔ باقیوں کی خیر ہے :laughing:
قیصرانی — جنوری 7، 2013 2:36 شام
سارا دن ساری رات محفل پر، اور ابھی بھی تنہائی پسند​

آئی کانٹ سٹاپ لافنگ بھیا :rollingonthefloor:
قیصرانی — جنوری 7، 2013 2:37 شام
اوئی بھیا رلانا نہیں، ہنسانا ہے ناں۔۔۔ ہی ہی ہی:rollingonthefloor:
فکر نہ کریں، ابھی جو کچھ ہم نے لکھا ہے، اسے پڑھ کر وہ خود ہی ہنس پڑیں گے
مقدس — جنوری 7، 2013 2:40 شام
فکر نہ کریں، ابھی جو کچھ ہم نے لکھا ہے، اسے پڑھ کر وہ خود ہی ہنس پڑیں گے
ہی ہی ہی بھیاااااا
نیلم — جنوری 7، 2013 2:40 شام
چلو یہ میں کھا لیتی ہوں۔۔۔ باقیوں کی خیر ہے :laughing:
میں تو پوری محفل کے لیئے لائی تھی اتنا بڑا کیک ،،،تم سارا نہیں کھا سکو گی مقدس ،،بچ جائے گا :laugh:
زبیر مرزا — جنوری 7، 2013 2:41 شام
میرے چھوٹے بھائی کی برتھ ڈے 2 جنوری ہے اور میں کافی عرصے سے باباجی کا مشاہدہ کررہا ہوں اور کافی
باتیں مشترک پاتا ہوں
1- ذمہ دار
2- straightforward
3- ذہین
4- سب سے بڑے اچھے طریقے سے پیش آنا(بچوں، بڑوں سب کا فیورٹ اور دوست)
میں صرف ایک بندے کے آگے بے بس ہوجاتا ہوں اور اُس کی کافی باتیں مانتا ہوں وہ میرا چھوٹا بھائی
اب ڈر یہ ہے کہ باباجی بھی میرے جی کا جنجال نا بن جائیں :)
مقدس — جنوری 7، 2013 2:41 شام
میں تو پوری محفل کے لیئے لائی تھی اتنا بڑا کیک ،،،تم سارا نہیں کھا سکو گی مقدس ،،بچ جائے گا :laugh:
کوئی نہیں بچے گا۔۔ تم فکر نہ کرو۔۔ باقیوں کو منع ہے کیک کھانا ویسے بھی:p
مقدس — جنوری 7، 2013 2:43 شام
میرے چھوٹے بھائی کی برتھ ڈے 2 جنوری ہے اور میں کافی عرصے سے باباجی کا مشاہدہ کررہا ہوں اور کافی
باتیں مشترک پاتا ہوں
1- ذمہ دار
2- straightforward
3- ذہین
4- سب سے بڑے اچھے طریقے سے پیش آنا(بچوں، بڑوں سب کا فیورٹ اور دوست)
میں صرف ایک بندے کے آگے بے بس ہوجاتا ہوں اور اُس کی کافی باتیں مانتا ہوں وہ میرا چھوٹا بھائی
اب ڈر یہ ہے کہ باباجی بھی میرے جی کا جنجال نا بن جائیں :)
آپ کی ان سب باتوں سے ایگری کرتی ہوں بھیا۔۔۔ ہی از سو سوئیٹ :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%86%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%A8%D8%A7%D8%AC%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D8%AA%DA%BE.58397/page-2