اجتماعی انٹرویوچوتھا سوال

پپو — جون 24، 2008 9:12 صبح
سگریٹ پیتا ہوں
محمد سعد — جون 24، 2008 4:17 شام

یعنی چھوٹی پریشانی کے بدلے بڑی پریشانی!!! :eek:
پپو — جون 25، 2008 7:54 صبح
غم خوگر ہوا انسان تو مٹ جاتا ہے غم
مشکلیں اتنی پڑیں کہ آساں ہوگئیں
ابو کاشان — جون 25، 2008 8:30 صبح
رنج سے خوگر ہو گر انساں تو مٹ جاتا ہے رنج
مشکلیں اتنی پڑیں ہم پر کہ آسان ہو گئیں۔
امکانات — ستمبر 13، 2008 8:03 شام
پریشانیاں اور انسان لازم ملزوم ہیں زیادہ تر پریشانیاں غلط فہمی کا نتیجہ ہوتی ہیں یہ بات جب ہمیں معلوم ہوئی ہم نے پریشانی میں غلط فہمی دور ہونےکی دعا شروع کردی ہے ناکامی اورپریشانیاں انسان کوکامل بناتی ہیں دنیا کے کامیاب لوگوں کی آپ بیتیاں پریشانیوں سے بھری ہوتی ہین یہ بات جب ہمیں معلوم ہوئی تب سے ہم نے اپنے آپ کو بڑا آدمی سمجھنا شروع کردیا ہے
فاروقی — ستمبر 14، 2008 5:29 صبح
پریشانی کی وجوہات تلاش کرتا ہوں ..........اور پھر مزے کرتا ہوں
عزیزامین — نومبر 9، 2008 5:26 صبح
چاے پیتا ہوں
احمد کمال فریدی — نومبر 9، 2008 7:44 صبح
میں‌ زندگی کا ساتھ نبھاتا چلا گیا
ہر فکر کو دھویں‌ میں‌ اڑاتا چلا گیا
بربادیوں‌ کا سوگ منانا فضول تھا
بربادیوں‌کا جشن مناتا چلا گیا
جو مل گیا اسی کو مقدر سمجھ لیا
جو کھو گیا میں‌ اسکو بھلاتا چلا گیا
غم اور خوشی میں‌ فرق نا محسوس ہو جہاں‌
میں‌ دل کو اس مقام پہ لاتا چلا گیا۔۔
:uncle:
محمد سعد — نومبر 9، 2008 8:35 صبح
میں‌ زندگی کا ساتھ نبھاتا چلا گیا
ہر فکر کو دھویں‌ میں‌ اڑاتا چلا گیا
بربادیوں‌ کا سوگ منانا فضول تھا
بربادیوں‌کا جشن مناتا چلا گیا
جو مل گیا اسی کو مقدر سمجھ لیا
جو کھو گیا میں‌ اسکو بھلاتا چلا گیا
غم اور خوشی میں‌ فرق نا محسوس ہو جہاں‌
میں‌ دل کو اس مقام پہ لاتا چلا گیا۔۔
:uncle:

نظم تو اچھی ہے لیکن ذرا "دھویں" سے پرہیز کیا کریں۔ :)
کیونکہ دھواں اُڑانے والے دھواں اڑاتے اڑاتے خود بھی "اُڑ" جایا کرتے ہیں۔ ;)
احمد کمال فریدی — نومبر 9، 2008 10:54 صبح
نظم تو اچھی ہے لیکن ذرا "دھویں" سے پرہیز کیا کریں۔ :)
کیونکہ دھواں اُڑانے والے دھواں اڑاتے اڑاتے خود بھی "اُڑ" جایا کرتے ہیں۔ ;)

سگریٹ میں بم بھی آرہے ہیں‌ کیا آج کل ؟:cry:
محمد سعد — نومبر 9، 2008 2:38 شام
سگریٹ میں بم بھی آرہے ہیں‌ کیا آج کل ؟:cry:

صرف بم ہی آ رہے ہوتے تو بھی گزارا ہو جاتا۔ یہ تو بم سے بھی زیادہ خطرناک چیز ہے۔ :(
حمنہ — جنوری 31، 2010 5:59 شام
جس پریشانی کی وجہ سے مجھے ذہنی سکون میسر نہیں ہوتا اس کے لئے میں یہ سوچتی ہوں ابے یار یہ وقت بھی گزر جائے گا ٹینشن لینے کا نہیں اور نہ ہی دینے کا کیونکہ اگر ہم ٹینشن لیں گے تو ہمارے گھر والے ٹینشن میں آئیں گے اس لئے
all time be relax with great thinking
گل بکاؤلی — اگست 30، 2014 6:37 شام
گیم کھیل کر، کچھ بنا کر (سلائ، آرٹ اینڈ کرافٹ، کھانا، میک اپ) کچھ پڑھ کر۔۔۔۔۔۔۔مگر سچ بتاؤں تو جو بات پریشان کر رہی ہوتی ہے وہ سوچ سوچ کرپہلے تو اپنی بے بسی پر رونا آتا ہے پھر آہستہ آہستہ نعمتوں کا ادراک ہوتا جاتا ہے۔۔۔دماغ سو طرح کی توجیہات پیش کرتا ہے، تسلیاں دیتا اور حل بتاتا ہے۔۔۔(ایک طرح سے خود تفصیلی مکالمہ ہو جاتا ہے)۔۔۔۔آخر کر رب سوہنے پر تکیہ کر کے سو جاتے ہیں
abiďa noor — جولائی 24، 2015 8:06 شام
اجتماعی انٹرویو کے سلسلے کا چھوتھا سوال یہ ہے کہ
سوال: ذہنی سکون کے لیے آپ کیا کرتے ہیں
جیسے کچھ لوگ میوزک سنتے ہیں، کچھ تمباکو نوشی کرتے ہیں کچھ چائے ، کافی سے شغل کرتے ہیں وغیرہ وغیرہ
ویسے میں خود کسی کرسی یا پھر گاؤ تکیے سے اپنی پشت ٹکا کر اور آنکھیں بند کرکے زہن کو خیالات سے آزاد رکھنے کی کوشش کرتا ہوں
مطالعہ
مطالعہ
فراق شیرازی — اگست 3، 2015 4:19 صبح
موسیقی سنتا ہوں اور شعر و شاعری پڑھتا ہوں
فراق شیرازی — اگست 3، 2015 4:22 صبح
دوستوں میں چلا جاتا ہوں اور گپ شپ کرتا ہوں۔ یا پھر کسی تفریحی مقام کی طرف نکل پڑتا ہوں۔۔۔ لیکن اللہ تعالٰی کا خاص کرم اور شکر ہے کہ ایسی نوبت بہت کم ہوتی ہے۔۔۔
جناب کِلک سوفٹ وئیر کے بارے میں جانکاری دیجئے
فہد اشرف — دسمبر 25، 2016 6:21 صبح
پہلے کسی کتاب کا سہارا لیتا ہوں اس سے افاقہ نہ ہو تو سونے کی کوشش کرتا ہوں نیند نہ آئے تو غسل کرکے فریش ہو جاتا ہوں
طاہر راجپوت ملتان — جنوری 2، 2017 11:39 شام
بلا شبہ گزشتہ سبھی سوالوں میں یہ سوال مجھے کارآمد اور مثبت لگا ہے کچھ صورتحال میں ہم ذہنی تراوہت اور خوشی و سکون کی اشد ضرورت ہوتی ہے ہر انسان بحیثیت دماغی وسایل ذہنی سوچ سے حاصل کرتا تو میرے خیال میں ذہنی سکوں دو صورتوں میں مکمل ہوتا ھے جب آپ کا جسم ناتواں مکمل تھک جایے اور ذھن اس صورت کا ادارک کرتے ہویے آپ کو سونے پر مجبور کرتا ہے
مگر کچھ صورتوں میں دماغ نییں تھکتا تو، اس صورت میں ہم کو دماغی سوچ کو منجمند کرنے کے لیے نشہ صبحت حسین خیالوں کی ضوروت پڑتی ہے تب جا کی کہیں سکون ملتا ہے میری طبیعت کچھ منفرد ہے چاھے لاکھ نقصان ہو جایے کچھ بھی ہو جایے اگر مجھے سکون چاہیے تو مجھے ایک لمبی 6 سے 8 گھنٹے کی ننیند چاہیے جو میرے جسم و دماغ دونوں کی سکون دے گی اور میں ایسا ہی کرتا آ رہا ہوں. ☺
ربیع م — جنوری 3، 2017 5:27 صبح
کوئی سی جسمانی مشقت

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%86%D9%88%D8%AA%DA%BE%D8%A7-%D8%B3%D9%88%D8%A7%D9%84.11441/page-2