ڈاکٹر ریحان انصاری

ریحان انصاری — مارچ 27، 2017 4:35 شام
نام: محمد ریحان محمد یوسف انصاری
عرفیت: ڈاکٹر ریحان انصاری
پتہ: 144/202، روشن اپارٹمنٹ، بالمقابل بزمِ محمدی مدرسہ، کھجورپورہ، گوری پاڑہ، بھیونڈی، مہاراشٹر 421302
تعلیم: بی یو ایم ایس (ممبئی)، ایم اے (اردو)، ڈپلومہ ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونکیشن (مانُو)، اردو ریسرچ اسکالر برائے پی ایچ ڈی (ممبئی یونیورسٹی)
امتیازات: ڈیجیٹل کاتب ’فیض نستعلیق‘ یونیکوڈ فونٹ (اِن پیج ورژن ۳)، مہاراشٹر اسٹیٹ اردو اکیڈیمی سے ’ساحر لدھیانوی ایوارڈ‘یافتہ، نشانِ امتیاز (اَنفروس، علی گڑھ)،نشانِ آزاد (مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد)، وغیرہ
تصنیفات: (۱) صحت نامہ [مہاراشٹر اسٹیٹ اردو اکیڈمی سے انعام یافتہ،اکتوبر 1995] (۲) شعورِ صحت، مطبوعہ دسمبر 2016،
صحافتی مشاغل: مدیر ہفت روزہ ’بھیونڈی کے صبح و شام‘، کالم نویس روزنامہ انقلاب (ممبئی)، سائنس و صحت نگار ماہنامہ اردو ’سائنس‘ دہلی، کالم نویس ماہنامہ البلاغ (ممبئی)،
عملی صحافت کی ابتدا 1984 میں ہفت روزہ ’اخبارِ عالم‘ ، ہفت روزہ ’صبحِ امید‘ اور ہفت روزہ ’الفتح‘ ممبئی میں بہ حیثیت کاتب کی اور رفتہ رفتہ مضمون اور کالم نویسی کی جانب ذہن مبذول ہوگیا۔ خوشنویسی اور پیج ڈیزائننگ سے شغف ہونے کی وجہ سے کمپیوٹر پر ڈی ٹی پی ایک مشغلہ بنا ہوا ہے۔
راحیل فاروق — مارچ 27، 2017 5:47 شام
خوش آمدید، قبلہ و کعبہ۔آپ کے بارے میں جان کر اور آپ کو یہاں پا کر نہایت خوشی ہوئی۔ امید ہے محفلین کو آپ سے اور آپ کو محفل سے استفادے کا موقع ملتا رہے گا۔
گوری پاڑہ کی وجہِ تسمیہ معلوم ہو جائے تو اور زیادہ خوشی ہونے کا امکان ہے!
محمد تابش صدیقی — مارچ 27، 2017 5:49 شام
اردو محفل پر خوش آمدید، ڈاکٹر صاحب.
امید ہے کہ آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا.
آصف اثر — مارچ 27، 2017 5:59 شام
اردو محفل میں خوش آمدید!
ماہنامہ اردو سائنس کے متعلق کچھ تفصیل دیجیے۔ اردو میں سائنسی صحافت پاکستان میں تو آگے نہیں بڑھ پارہی۔ بھارت میں اس کی روداد پڑھ کر خوشی ہوگی۔
اے خان — مارچ 27، 2017 6:02 شام
خوش آمدید ڈاکٹر صاحب.
محمد ریحان قریشی — مارچ 27، 2017 6:07 شام
خوش آمدید۔
ظہیر عباس ورک — مارچ 27، 2017 6:07 شام
خوش آمدید ڈاکٹر صاحب۔
ڈاکٹرعامر شہزاد — مارچ 27، 2017 6:16 شام
اردو محفل میں خوش آمدید، ڈاکٹر صاحب.
محمد خرم یاسین — مارچ 27، 2017 6:43 شام
مرحبا! ایک اور ڈاکٹر صاحب کا اضافہ۔ ما شا اللہ :)
آپ کے تحقیقی مقالے کا عنوان ؟
ابن توقیر — مارچ 27، 2017 6:51 شام
محفل میں دلی خوش آمدید
مریم افتخار — مارچ 27، 2017 6:58 شام
اردو محفل میں خوش آمدید !!
ریحان انصاری — مارچ 27، 2017 7:13 شام
مرحبا! ایک اور ڈاکٹر صاحب کا اضافہ۔ ما شا اللہ :)
آپ کے تحقیقی مقالے کا عنوان ؟
’’اردو تحریرکا ارتقا اور خطِ نستعلیق کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ‘‘
محمد خرم یاسین — مارچ 27، 2017 7:23 شام
’’اردو تحریرکا ارتقا اور خطِ نستعلیق کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ‘‘
ما شا اللہ۔ بہت خوب سر!
اپنی کم علمی کا اعتراف کرتے ہوئے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ یہاں اردو تحریر سے کیا مراد ہے؟ کیوں کہ اس سے متعلق بہت سے خیالات ذہن میں آ رہے ہیں۔ اہم بات یہ کہ آپ کا مقالہ لسانیات جیسے اہم موضوع سے بھی مناسبت رکھے گا اور یقینا آپ کے ذریعے بہت سے گوہر نایاب ہاتھ لگیں گے۔
arifkarim — مارچ 27، 2017 7:35 شام
ریحان انصاری خوش آمدید
فرقان احمد — مارچ 27، 2017 7:41 شام
خوش آمدید محترم! امید ہے، اُردو محفل میں آپ کے دم سے خوب رونق رہے گی ۔۔۔ :)
عبدالقیوم چوہدری — مارچ 27، 2017 7:44 شام
السلام علیکم و رحمتہ اللہ۔
جی آیاں نوں۔
یوسف سلطان — مارچ 27، 2017 8:04 شام
خوش آمدید
سید عمران — مارچ 27، 2017 8:50 شام
خوش آم دید...
زیک — مارچ 28، 2017 2:38 صبح
خوش آمدید ریحان
محمد وارث — مارچ 28، 2017 4:16 صبح
خوش آمدید انصاری صاحب!
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%88%D8%A7%DA%A9%D9%B9%D8%B1-%D8%B1%DB%8C%D8%AD%D8%A7%D9%86-%D8%A7%D9%86%D8%B5%D8%A7%D8%B1%DB%8C.95513/