کون ہوں میں ؟

سامے فواد — جنوری 23، 2015 5:25 شام
بسم اللہ الرحمن الرحیم
تمام احباب کو خاکسرار کی طرف سے
السلام علیکم
تعارف کے لیے ضروری ہے کہ انسان خودشناس ہو افسوس کے میں ابھی تک خود کو جان نہیں پایا ، تعلیم بھی بس واجبی اور پیشہ بھی مزدور ۔
کشمیر کے ایک پسماندہ سے گاوں سے میرا تعلق ہے (صرف پیدائش کی حد تک ) جسم بہت سے شہروں میں گھسیٹا اور روح ایک ہی مرکز کی طرف جانے کو بیتاب رہتی ہے جہاں شہنشاہ ِ کون و مکاں صلی اللہ علیہ وسلم رہتے ہیں ۔
زندگی میں سوائے دوستوں کے کسی کی طلب نہیں مجھے ، دوستی کمال کا رشتہ ہے کم از کم میرے لیے۔
منتشر ذہن کا مالک کسی انجانی منزل کی جستجو میں ہوں میں
اوشو — جنوری 23، 2015 5:37 شام
خوش آمدید سامے فواد جی
خالد محمود چوہدری — جنوری 23، 2015 5:51 شام
خوش آمدید سامے فواد
زیک — جنوری 23، 2015 5:56 شام
خوش آمدید سامے!
کیا سامے آپ کا نام ہے؟
لئیق احمد — جنوری 23، 2015 6:05 شام
جسم بہت سے شہروں میں گھسیٹا اور روح ایک ہی مرکز کی طرف جانے کو بیتاب رہتی ہے جہاں شہنشاہ ِ کون و مکاںصلی اللہ علی وسلم رہتے ہیں
آپ کے شوق نے تو دل جیت لیا۔ خوش آمدید :):)
عمر سیف — جنوری 23، 2015 6:56 شام
خوش آمدید
عبدالقیوم چوہدری — جنوری 23، 2015 8:05 شام
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ آپ کی بے تاب روح کو جلد از جلد سکون میسر آئے۔ آمین
برادرم، ان دنوں کس شہر کو شرفِ میزبانی بخش رکھا ہے ؟
محمد وارث — جنوری 24، 2015 4:27 صبح
خوش آمدید
سامے فواد — جنوری 24، 2015 8:09 صبح
خوش آمدید سامے!
کیا سامے آپ کا نام ہے؟
نام تو سید فواد علی بخاری ہے پر آئینی ترمیم کر کے سامے خود شامل کر لیا ہے
تلمیذ — جنوری 24، 2015 8:15 صبح
محفل میں آپ کا خیر مقدم ہے، سامع فواد جی۔
میرا خیال ہے آپ کے نام کی درست املا حسب بالا ہے۔
سامے فواد — جنوری 24، 2015 8:17 صبح
آپ سب کی محبت کا تہ دل سے شکریہ
سامے فواد — جنوری 24، 2015 8:19 صبح
محفل میں آپ کا خیر مقدم ہے، سامع فواد جی۔
میرا خیال ہے آپ کے نام کی درست املا حسب بالا ہے۔
آپ مجھ سے بہتر جانتے ہوں گے پر میرے خیال سے سامع سننے والے کو کہا جاتا ہے
اور سامے کا مطلب دائم ہے
سامے فواد — جنوری 24، 2015 9:30 صبح
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ آپ کی بے تاب روح کو جلد از جلد سکون میسر آئے۔ آمین
برادرم، ان دنوں کس شہر کو شرفِ میزبانی بخش رکھا ہے ؟
لاہور میں سکونت ہے فلحال
مقدس — جنوری 24، 2015 10:10 صبح
ویلکم۔۔۔ پر سمجه نہیں آیا کہ آپ ہم سے کیوں پوچه رہے ہیں کہ کون ہوں میں ؟ ہمیں کیا پتا بهلا:ROFLMAO:
اوشو — جنوری 24، 2015 10:15 صبح
لاہور میں سکونت ہے فلحال

پھر تو پڑوسی ہوئے :)
سامے فواد — جنوری 24، 2015 10:51 صبح
ویلکم۔۔۔ پر سمجه نہیں آیا کہ آپ ہم سے کیوں پوچه رہے ہیں کہ کون ہوں میں ؟ ہمیں کیا پتا بهلا:ROFLMAO:
شاید کوئی جانتا ہو
سامے فواد — جنوری 24، 2015 10:55 صبح
حقوق معاف کیجئے ؟
پڑوسی کے حقوق پورے نہیں ہوتے مجھ سے :angry1:
مقدس — جنوری 24، 2015 5:36 شام
شاید کوئی جانتا ہو
جب آپ خود نہیں جانتے تو کوئی اور کہاں سے جانے گا لولززز
رخسار — جنوری 27، 2015 8:55 صبح
خوش آ مدید :):):)
نیرنگ خیال — جنوری 29، 2015 5:25 صبح
تمام احباب کو خاکسرار کی طرف سے
خاکشرار لکھنا چاہ رہے تھے شاید آپ۔۔۔۔۔
جسم بہت سے شہروں میں گھسیٹا اور روح ایک ہی مرکز کی طرف جانے کو بیتاب رہتی ہے جہاں شہنشاہ ِ کون و مکاں صلی اللہ علیہ وسلم رہتے ہیں
منتشر ذہن کا مالک کسی انجانی منزل کی جستجو میں ہوں میں
کیا یہ دونوں جملے آپس میں متضاد نہیں؟
خوش عام دید۔ آپ کے بارے میں جان کر اچھا لگا بخاری صاب۔۔۔۔
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%D9%88%D9%86-%DB%81%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%9F.79899/