ہمایوں رشید

رانا ہمایوں رشید — مارچ 14، 2013 3:09 شام
میں نے کمپیوٹر سائنس میں ماسٹرز کیا ہے اور بارہ سال سے اسی میدان میں ملازمت کر رھا ہوں۔
زبیر مرزا — مارچ 14، 2013 3:15 شام
السلام علیکم
خوش آمدید رانا ہمایوں رشید صاحب
تلمیذ — مارچ 14، 2013 3:25 شام
محفل میں خوش آمدید!!
شمشاد — مارچ 14، 2013 4:45 شام
رانا صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔
اپنے متعلق کچھ اور بھی بتائیں۔
رانا ہمایوں رشید — مارچ 14، 2013 5:33 شام
خیر آمدید!
جناب آپ پوچھیں جو پوچھنا چاہتے ہیں۔ ہم چھوٹے تھے تو ایک بار والدہ نے پوچھا کہ آج کیا کھانا ہے؟ تو ہمارے بڑے بھائی نے کہا مثلا ؟ مراد تھی کہ کیا کیا ہے جس میں سے بتائیں۔ امی نے چھوٹے بھائی سے پوچھا جو کہ غالبا پانچ چھ سال کا تھا' تو اس نے بھی کہا "مثلا کھانا ہے" امی نے کہا وہ کیا ہوتا ہے تو کہنے لگا جو بڑے بھائی نے کھانے کیلئے کہا ہے۔ اسے کافی سمجھایا کہ یہ کسی چیز کا نام نہیں ہے' لیکن وہ سمجھا شائد مجھے کھلانا نہیں چاہتے تو ضد کرنے لگا۔
بہرحال آپ اگر بتا دیں کہ آپ کی کچھ سے کیا مراد ہے تو میں بے شک جتنا ضروری ہو گا عرض کر دوں گا۔
محسن وقار علی — مارچ 14، 2013 7:21 شام
:AOA::welcome::bighug:
شمشاد — مارچ 14، 2013 7:27 شام
رانا صاحب میرا مطلب ہے :
کہاں سے تعلق ہے؟
تعلیم کہاں سے حاصل کی؟
ملازمت کہاں کر رہے ہیں؟
مزید بھی اگر اپنے متعلق کچھ بتانا چاہیں۔
محمد وارث — مارچ 15، 2013 6:06 صبح
خوش آمدید ہمایوں رشید صاحب
رانا ہمایوں رشید — مارچ 15، 2013 2:25 شام
جناب‘ میری پیدائش بہاولنگر کی ہے اور اکثر تعلیم بھی۔ میرے دادا فوجی تھے تقسیم ہند کے چند دن بعد امرتسر سے لاہور آئے تھے جبکہ میرے والد چند ماہ کے تھے۔ میرے نانا تقسیم سے چند ماہ پہلے ہی جالندھر‘ ہوشیار پور‘ سے آ گئے تھے‘ شائد وہ دادا سے زیادہ دور اندیش تھے۔ کچھ تعلیم گورنمنٹ سٹی ھائی سکول کی ہے باقی کالونی ھائی سکول کی ہے‘ ضیاء الحق مرحوم کے مارشل لاء کے دوران۔ ایف ایس سی اور بی ایس سی ڈگری کالج سے کی ہے جمہوری حکومتوں کے دوران۔ پھر ایم ایس سی کمپیوٹر سائنس اسلامک یونیورسٹی سے کی جو شروع جمہوریت میں ہوئی اور ختم مارشل لاء میں۔ بہرحال تب سے اب تک ملازمت کر رھا ہوں۔ کچھ عربی اور دینی کتابیں بھی سبقا سبقا پڑھ رکھی ہیں جو کہ عام مدارس میں آٹھ سال میں پڑھائی جاتی ہیں۔ میرے دو بیٹے ہیں‘ ابراہیم اور سماعیل۔
مزید کیا جاننا چاہیں گے؟ :)
شمشاد — مارچ 16، 2013 8:57 صبح
ملازمت کہاں کر رہے ہیں؟
رانا ہمایوں رشید — مارچ 16، 2013 11:34 صبح
محترم‘ اللہ خیر کرے‘ میں نے کافی تعارف پڑھے ہیں لیکن ملازمت کا شاذ ہی کسی نے پوچھا یا بتایا ہو۔
سرکاری ملازم ہوں‘ مزید بھی بتا تو دوں گا‘ لیکن اگر آپ اس اصرار کی وجہ بتائیں تو۔
شیزان — مارچ 16، 2013 11:42 صبح
خوش آمدید
الف عین — مارچ 16، 2013 6:13 شام
خوش آمدید رانا ہمایوں رشید۔ یہ کسی مخصوص فانٹ کی ضرورت نہیں ہے یہاں۔ شاید کاپی پیسٹ کر رہے ہیں کہیں اور سے، راست یہاں تائپ کر سکتے ہیں نا!
رانا ہمایوں رشید — مارچ 17، 2013 1:01 شام
خیر آمد' آپ کے جوابات معلوماتی ہیں انشاء اللہ اپ سے نفع حاصل کریں گے۔ جی میں کہیں سے نقل نہیں کر رھا بلکہ یہیں پر نقوش کا حجم 5 سے 4 کر دیتا ہوں۔ آئندہ نہیں کروں گا۔ شکریہ۔
شمشاد — مارچ 17، 2013 7:02 شام
دلچسپیاں ہی بتا دیں کیا ہیں؟
نایاب — مارچ 17، 2013 7:31 شام
محترم رانا ہمایوں رشید صاحب محفل اردو پر دلی خوش آمدید
مہ جبین — مارچ 17، 2013 8:10 شام
اردو محفل میں رانا ہمایوں رشید کو خوش آمدید
مقدس نور — مارچ 18، 2013 10:27 صبح
میں نے کمپیوٹر سائنس میں ماسٹرز کیا ہے اور بارہ سال سے اسی میدان میں ملازمت کر رھا ہوں۔
اُردو محفل پے آپکو خوش آمدید:bighug:
آدم کا بیٹا — مارچ 19، 2013 8:09 شام
علم و آگہی کی محفل میں خوش آمدید ۔
:welcome:
انیس الرحمن — اپریل 1، 2013 10:15 صبح
KwULv.png
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%81%D9%85%D8%A7%DB%8C%D9%88%DA%BA-%D8%B1%D8%B4%DB%8C%D8%AF.61049/