May naaya hon

حسیب منصوری — نومبر 11، 2005 11:20 صبح
May yahan naya member hoon... :D [/b]
نبیل — نومبر 11، 2005 12:08 شام
حسیب منصوری صاحب، السلام علیکم اور خوش آمدید۔ آپ پہلے یہ تو بتائیے کہ آپ کو اردو لکھنے میں کیا دشواری پیش آرہی ہے؟ اور اسکے علاوہ کچھ اپنے بارے میں بتانا پسند کریں گے کہ کہاں سے تعلق رکھتے ہیں، کس شعبے سے وابستہ ہیں، کیا تعلیم ہے وغیرہ وغیرہ۔۔ :D ؟
دوست — نومبر 13، 2005 6:16 صبح
ہم بھی ادھر ہی ہیں حضور مگر آپ کے بارے میں لاعلم ہیں ۔
اے چکر کی اے :shock:
طلحہ بٹ — نومبر 13، 2005 7:40 شام
مرحبا ...
اھلا وسھلا ...
افتخار راجہ — نومبر 13، 2005 9:10 شام
خوش آمدید
حسیب منصوری کو محفل میں خوش آمدید۔۔۔۔۔۔۔
شارق مستقیم — نومبر 14، 2005 5:54 صبح
مفصل
حسیب آپ کو بہت بہت خوش آمدید۔ آپ سے درخواست ہے کہ اپنا مفصل تعارف ضرور کرائیے۔
افتخار راجہ — نومبر 14، 2005 11:55 صبح
تعارف
جی بلکل آپکے تعارف کے منتظر ہیں ہم لوگ ورنہ یہاں زبردستی بھی تعارف حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ازرائے تفنن۔
تیشہ — نومبر 14، 2005 7:22 شام
:D
افتخار راجہ — دسمبر 3، 2005 11:46 شام
اور یہ حسیب صاحب کیا ہوئے؟؟ :chicken:
افتخار راجہ — جنوری 22، 2006 8:02 شام
اسلامُ علیکم، تعارف کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے ان سولات کے جوبات دیں، اگر کوئی سوال آپ کے مزاج کے خلاف ہوتو اسکا گول مول جواب دیا جاتا۔
مقصد: ان سوالات کا مقصدآپ کا وقت ضائع کرنا ہے، اگر آپ سے پڑھنے والے کے چہرہ پر ایک مسکراہٹ آجائے تو اسے آپکا مشکور ہونا چاہئے۔ تحریری طور پر۔ :mogambo:
سوالات:
11-آپ کیوں زندہ ہیں؟
12-اور کب تک؟
13-آپ کا خیال میں بھاگتے چور کی لنگوٹی کیا کام آ سکتی ہے؟
14-طوطا چشم اور یک چشمِ گُل میں کیا فرق ہے؟
13-لاہور اگرپنجاب میں نہ ہوتا تو کہاں ہوتا؟
14 -فال نکالنے کو طوطے کا ہونا کیوں ضروری ہے؟
15- آپ نے کبھی آبیل میجھے مار پر عمل کیا ہے؟ کیا نتیجہ نکلا؟
16- آخری کتاب کب کونسی پڑھی تھی اور کیوں؟
17۔ “لا علمی ہزار نعمت ہے“ 3 وجوہات بیان کرو؟
18۔ اگر آپ کو ملک کا صدر بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے؟
19۔ نا پسندیدہ کتاب کا نام بتائیں اور وجہ بھی بیان کریں؟
20۔ آپ کی 1 کروڑ ڈالر کی لاٹری نکل آئی ہے؟ مجھے کتنے پیسے دیں گے اور کیوں؟
جوابات پڑھنے والے پر دو مزید سوالات کرنا لازم ہے۔ لگ پتا جائے گا

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/may-naaya-hon.561/