sara — فروری 19، 2006 3:05 شام
میرا نام ساراھے۔اردو شاعری سے دلچسپی ھے۔
شعیب صفدر — فروری 19، 2006 3:16 شام
پہلے تو خوش آمدید!!!!!! محفل پر آتے رہنا !
پھر اتنا مختصر تعارف؟؟؟؟ سارا سارا نہ بتائیں مگر اسے کچھ بڑھا تو دیں
فیصل عظیم فیصل — فروری 19، 2006 3:32 شام
آپ کا ہے نام سارا بات ساری کیجئے
ہم یہاں آتے ہیں “ڈیلی“ آپ آیا کیجئے
نام تو جانا ہے ہم نے اور بھی بتلایئے
جب کہیں بتلائیں کچھ تو سب بتایا کیجئے
خوش آمدید ۔ کچھ تفصیلی تعارف کے منتظر ہیں ہم بھی سارا صاحبہ
فریب — فروری 19، 2006 3:42 شام
خوش آمدید سارا صاحبہ
الف نظامی — فروری 19، 2006 5:26 شام
خوش آمدید سارا ، امید ہے آپ محفل میں اچھا اضافہ ثابت ہوں گی اور اس کی رونق دوبالا کریں گی۔ تشریف لاتے رہا کریں۔
وہاب اعجاز خان — فروری 19، 2006 7:20 شام
جواب
واہ شاعری سے دلچسپی اچھی بات ہے
تقریب کچھ توبہرِ ملاقات چاہیئے
آپ کو خوش آمدید
شمشاد — فروری 19، 2006 10:03 شام
خوش آمدید کہتا ہوں اس محفل میں
لیکن یہ کیا ایک خط لکھ کے آپ غائب
ایسے تو کام نہیں چلے گا
اس محفل میں تو شاعری کے بہت سارے دھاگے ہیں تو کچھ تو اپنی دلچسپی کا ثبوت دیں۔
افتخار راجہ — فروری 19، 2006 10:28 شام
خوش آمدید ہماری طرف سے بھی۔
جہانزیب — فروری 21، 2006 6:48 صبح
خوش آمدید سارا اور آپ ایک پیغام کے بعد نظر نہیں آئیں؟
ماوراء — فروری 22، 2006 9:03 شام
فیصل عظیم نے کہا:
آپ کا ہے نام سارا بات ساری کیجئے
ہم یہاں آتے ہیں “ڈیلی“ آپ آیا کیجئے
نام تو جانا ہے ہم نے اور بھی بتلایئے
جب کہیں بتلائیں کچھ تو سب بتایا کیجئے
خوش آمدید ۔ کچھ تفصیلی تعارف کے منتظر ہیں ہم بھی سارا صاحبہ

فیصل بھائی نے اتنے اچھے شعر لکھے ہیں۔۔سارا کہاں رہ گئی۔۔

ماوراء — فروری 22، 2006 9:05 شام
سارا اردو محفل پر خوش آمدید۔۔

دوست — فروری 22، 2006 10:42 شام
لگتا ہے سارا بھی اپنا تعارف کروا کے غائب ہوگئی ہیں۔
ہم اتنے برے تو نہیں۔
زہے نصیب آپ نےفورم جوائن کیا۔اب جوائن ہی رہیے گا۔ اگر یہ پیغام پڑھ رہی ہیں۔۔۔
sara — فروری 23، 2006 3:12 شام
کہاں جا سکے گے
جی ھم نے کہاں جانا ہے۔۔آپ کی نظرکرم ہے۔
شمشاد — فروری 23، 2006 4:51 شام
اگر گئیں بھی کہیں نہیں اور ادھر بھی نہیں آئیں تو ۔۔۔۔۔
محب علوی — فروری 23، 2006 5:11 شام
شمشاد اب ایسا بھی نہیں ہے ۔ کچھ پوسٹس کی ہیں سارا نے اور وہاں جواب دیتے ہیں۔