sahj

sahj — فروری 6، 2010 7:29 صبح
السلام علیکم
میرا نا حسین ھے
لیکن انٹر نیٹ کی دنیا میں مجھے sahj کے نام سے جانا جاتا ھے
میں کراچی کا رہائیشی ھوں
تعلیم بی اے تک ھے صرف
اس وقت اک جگہ منیجر کی پوسٹ پر ھوں
عمر ابھی 35 سال ہوچکی ھے،مزید معلوم نہیں کتنی باقی ھے
،
میرے بارے میں آپ ممبران بھائی بہن حضرات و خواتین مزید معلومات حاصل کرنے کے واسطے سوالات کرسکتے بیں ، لیکن ، میں آپکے ہر سوال کا جواب نہیں دی سکوں گا،صرف ان سوالات کے جوابات دوں گا جسکو مناسب سمجھوں گا،
شکریہ
والسلام
حسین
ابن سعید — فروری 6، 2010 7:41 صبح
محفل میں خوش آمدید۔ بھئی واہ کسر نفسی ہو تو ایسی کہ اچھے بھلے گریجویٹ ہو کر "صرف" کہتے ہیں۔
کچھ اپنے شوق اور دلچسپیوں کے حوالے سے بھی بتائیں اگر مناسب سمجھیں‌تو۔
ظفری — فروری 6، 2010 8:09 صبح
اس محفل پر میں آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں ۔
محمود احمد غزنوی — فروری 6، 2010 8:15 صبح
Sahjپکے سو میٹھا ہو۔ ۔ ۔ خوش آمدید:)
شمشاد — فروری 6، 2010 8:23 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید۔
سوال تو بہت ہیں جو پوچھنے ہیں۔
فی الحال یہ بتا دیں کہ کس شعبہ روزگار سے منسلک ہیں۔ یعنی آپ کی کمپنی کیا کرتی ہے؟
dxbgraphics — فروری 6، 2010 8:50 صبح
خوش آمدید۔۔۔
محمدصابر — فروری 6، 2010 10:58 صبح
محفل میں خوش آمدید۔
ناعمہ عزیز — فروری 6، 2010 3:21 شام
خو ش آمدید بھیا:)
الف عین — فروری 6، 2010 6:34 شام
خوش آمدید سہج۔ بڑی سہجتا سے آئے ہیں یہاں، اسی طرح آتے رہیں۔
مغزل — فروری 8، 2010 7:05 صبح
حسین صاحب اردو محفل میں خوش آمدید ، امید ہے آپ سے مراسلت کا شرف حاصل رہے گا،
محمد وارث — فروری 8، 2010 7:16 صبح
خوش آمدید حسین صاحب!
فرخ منظور — فروری 8، 2010 7:54 صبح
خوش آمدید حسین صاحب!
mfdarvesh — فروری 8، 2010 10:22 صبح
خوش آمدید۔
sahj — اپریل 29، 2011 4:05 شام
السلام علیکم
آپ سب معزز ساتھیوں کا شکریہ کہ آپ سب نے مجھے خوش آمدید کہا
شکریہ
حماد — اپریل 29، 2011 5:31 شام
خوش آمدید جناب !
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 29، 2011 6:11 شام
السلام علیکم
آپ سب معزز ساتھیوں کا شکریہ کہ آپ سب نے مجھے خوش آمدید کہا
شکریہ

گئی رت میں ساون بھادوں کی
تم آئے تھے
اور آئے بڑی سہجتا سے
پھر دیر سے درشن کروایا
ہم ساون رت کو بھول گئے
پر تم کو بھلا نہ پائے تھے
اور نینوں کی ساون رت کو
ہم کیا کرتے
اب اتنے دن کے بعد آئے
اور آتے ہی پرنام کیا
بولو اتنے دن تم کہاں رہے
کہو اتنے دن تم کہاں رہے:grin:
عائشہ عزیز — اپریل 30، 2011 6:05 شام
خوش آمدید:)
sahj — جون 29، 2011 7:36 شام
اردو محفل میں خوش آمدید۔
سوال تو بہت ہیں جو پوچھنے ہیں۔
فی الحال یہ بتا دیں کہ کس شعبہ روزگار سے منسلک ہیں۔ یعنی آپ کی کمپنی کیا کرتی ہے؟

السلام علیکم
سب سے پہلے تو آپ سب بہن بھائیوں اور بزرگوں کا بہت بہت شکریہ ، کہ آپ سب نے مجھے عزت بخشی اور خوش آمدید کہا ۔
اور آخر میں شمشاد صاحب کے سوال کا جواب عرض ھے کہ میں ایک پیٹرول ڈیزل بیچنے والے ادارے میں ملازم ھوں ۔
شکریہ
والسلام
شمشاد — جون 29، 2011 7:57 شام
بہت دنوں بعد پٹرول ڈیزل نے فرصت لینے دی ہے جو آج آئے ہیں۔
کہیے آجکل کس بھاؤ بیچ رہے ہیں؟
sahj — جولائی 2، 2011 7:43 شام
بہت دنوں بعد پٹرول ڈیزل نے فرصت لینے دی ہے جو آج آئے ہیں۔
کہیے آجکل کس بھاؤ بیچ رہے ہیں؟

فرصت تو بھائی کسی وقت بھی خود نہیں آتی ، ہاں زبردستی اسے حاصل کرنا پڑتا ھے ۔
اور کراچی میں پٹرول کا موجودہ ریٹ 83:94 اور ڈیزل کا 92:34 مقرر ھے ۔
والسلام
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/sahj.28337/