آداب

rahi — فروری 21، 2017 7:26 صبح
آداب
میں ایرانی ہوں ۔میں نےایران میں ارردو زبان کا بی ۔اے کیا ۔اب یہاں آئی ہوں تا کہ آپ کی مدد سے میری اردو ترقی کرے ۔ان شا اللہ
مجھے اردو زبان اچھی لگتی ہے۔:love:
ڈاکٹرعامر شہزاد — فروری 21، 2017 7:34 صبح
خوش آمدید بھیا ۔
امید ہے آپ کی اردو بہت اچھی ہو جائے گی اس فورم کی وساطت سے ۔ ان شا ء اللہ :)
محمد وارث — فروری 21، 2017 7:50 صبح
خوش آمدید۔ آپ کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی۔
ہمیں بھی فارسی زبان اچھی لگتی ہے :)
اے خان — فروری 21، 2017 7:51 صبح
خوش آمدید محترم
محمد تابش صدیقی — فروری 21، 2017 7:52 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید۔
یہاں کافی محبانِ فارسی پائے جاتے ہیں۔ :)
محمداحمد — فروری 21، 2017 8:02 صبح
خوش آمدید!
اُمید ہے کہ اردو محفل میں آپ کا دل خوب لگے گا۔ :)
سید عاطف علی — فروری 21، 2017 8:03 صبح
خوش آمدید ۔ راہی صاحب۔
محمد ریحان قریشی — فروری 21، 2017 8:21 صبح
خوش آمدید۔
rahi — فروری 21، 2017 8:55 صبح
میرے دوست میں صاحبہ ہوں نہ صاحب:act-up:
سب آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
یوسف سلطان — فروری 21، 2017 9:02 صبح
خوش آمدید۔​
لاریب مرزا — فروری 21، 2017 9:05 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید :) :)
ظہیر عباس ورک — فروری 21، 2017 9:12 صبح
خوش آمدید۔
سید لبید غزنوی — فروری 21، 2017 9:12 صبح
آداب
میں ایرانی ہوں ۔میں نےایران میں ارردو زبان کا بی ۔اے کیا ۔اب یہاں آیا ہے تا کہ آپ کی مدد سے میری اردو ترقی کرے ۔ان شا اللہ
مجھے اردو زبان اچھی لگتی ہے۔:love:
خوش آمديد
مرحبا
Përshëndetje
Բարեւ Ձեզ
merheba
salom
الله آپ کی تمام نیک تمنائیں پوری فرمائے آمین

حمیرا عدنان — فروری 21، 2017 9:24 صبح
خوش آمدید جناب اردو محفل میں خوش آمدید
محمد وارث — فروری 21، 2017 10:14 صبح
میرے دوست میں صاحبہ ہوں نہ صاحب:act-up:
اس جملے میں نہ کے بعد 'کہ' بھی لکھا جانا چاہیے تھا یعنی "میرے دوست، میں صاحبہ ہوں نہ کہ صاحب"۔ یعنی میں خاتون ہوں مرد نہیں۔ جس طرح آپ نے لکھا ہے اس کا مطلب یہ بنتا ہے کہ نہ میں صاحب ہوں، نہ میں صاحبہ ہوں :)
rahi — فروری 21، 2017 12:23 شام
اس جملے میں نہ کے بعد 'کہ' بھی لکھا جانا چاہیے تھا یعنی "میرے دوست، میں صاحبہ ہوں نہ کہ صاحب"۔ یعنی میں خاتون ہوں مرد نہیں۔ جس طرح آپ نے لکھا ہے اس کا مطلب یہ بنتا ہے کہ نہ میں صاحب ہوں، نہ میں صاحبہ ہوں :)
:embarrassed:اس وضاحت کے لیے،بهت شکریه آپ کا
لاریب مرزا — فروری 21، 2017 12:23 شام
اس جملے میں نہ کے بعد 'کہ' بھی لکھا جانا چاہیے تھا یعنی "میرے دوست، میں صاحبہ ہوں نہ کہ صاحب"۔ یعنی میں خاتون ہوں مرد نہیں۔ جس طرح آپ نے لکھا ہے اس کا مطلب یہ بنتا ہے کہ نہ میں صاحب ہوں، نہ میں صاحبہ ہوں :)
اس کے علاوہ تعارف میں بھی انہوں کہ اپنے آپ کو مذکر لکھا ہے جس سے بہت سے احباب کو یہ غلط فہمی پیدا ہوئی کہ یہ صاحب ہیں۔ :) :)
اب یہاں آیا ہے تا کہ آپ کی مدد سے میری اردو ترقی کرے
rahi — فروری 21، 2017 12:40 شام
اس کے علاوہ تعارف میں بھی انہوں کہ اپنے آپ کو مذکر لکھا ہے جس سے بہت سے احباب کو یہ غلط فہمی پیدا ہوئی کہ یہ صاحب ہیں۔ :) :)
:embarrassed::embarrassed::embarrassed::embarrassed::embarrassed::embarrassed::embarrassed: جی ہاں۔آپ کی فرمائش بالکل ٹھیک ہے۔اس پر غور کرنے سے آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ اس کو تدویں کیا میں نے۔شکریہ:rose:
محمد وارث — فروری 21، 2017 1:02 شام
اس کے علاوہ تعارف میں بھی انہوں کہ اپنے آپ کو مذکر لکھا ہے جس سے بہت سے احباب کو یہ غلط فہمی پیدا ہوئی کہ یہ صاحب ہیں۔ :) :)
دراصل اردو اور فارسی کے جملوں کی بناوٹ میں مذکر و مونث میں بہت فرق ہے، فارسی میں فعل کے ساتھ مذکر و مونث لگایا ہی نہیں جاتا، "اُو رفت" کا مطلب وہ گیا اور وہ گئی دونوں ہو سکتے ہیں یعنی "رفتن" کے ساتھ مذکر و مؤنث کی ضرورت نہیں لیکن اردو میں "جانا" کے ساتھ جملہ بناتے ہوئے لازمی طور پر جنس کا اظہار کرنا پڑے گا، یعنی "وہ گیا" یا "وہ گئی"۔ اس لحاظ سے اردو تھوڑی مشکل ہے، ان کو کچھ دقت ضرور ہوگی :)
فہد اشرف — فروری 21، 2017 1:23 شام
خوش آمدید راہی صاحبہ۔
صفحات: 1 2 3 4 5 6 7

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A2%D8%AF%D8%A7%D8%A8.94975/