زیک — جنوری 17، 2016 1:18 صبح
بکٹ لسٹ bucket list کا ترجمہ بالٹی فہرست کرنا تو نامناسب ہو گا کہ to kick the bucket کا ترجمہ بالٹی کو لات مارنا نہیں ہے۔ خیر بکٹ لسٹ ان چیزوں کی فہرست کو کہتے ہیں جو آپ نے ابھی تک نہیں کیں مگر مرنے سے پہلے کرنا چاہیں گے۔
سو اس لڑی کا مقصد یہ ہے کہ اپنی بکٹ لسٹ سے تین چیزیں شیئر کریں۔
محمد وارث — جنوری 17، 2016 1:22 صبح
میری بیوی چونکہ ادھر کی رکن نہیں ہے سو
1۔ دوسری شادی
2۔ تیسری شادی
3۔ چوتھی شادی

ابن سعید — جنوری 17، 2016 1:24 صبح
میری بیوی چونکہ ادھر کی رکن نہیں ہے سو
ہم کچھ ایسے لوگوں کو جانتے ہیں جو یہ خبر وہاں تک پہنچا سکتے ہیں۔

محمد وارث — جنوری 17، 2016 1:27 صبح
غلطی ہو گئی بھیا، کیونکہ توڑنے والی باتیں کرتے ہیں ، آپ تو اس کے متضاد کے ماہر ہیں

زیک — جنوری 17، 2016 1:28 صبح
میری بیوی چونکہ ادھر کی رکن نہیں ہے سو
1۔ دوسری شادی
2۔ تیسری شادی
3۔ چوتھی شادی
یہ تو literally بکٹ لسٹ ہے کہ اس کا نتیجہ kicking the bucket کے سوا کچھ نہیں
محمد وارث — جنوری 17، 2016 1:31 صبح
یہ تو literally بکٹ لسٹ ہے کہ اس کا نتیجہ kicking the bucket کے سوا کچھ نہیں
دیکھیے صاحب، اب آپ کا کیا ہوا اردو ترجمہ بھی ریلیونٹ ہو گیا

ابن سعید — جنوری 17، 2016 1:32 صبح
زیک — جنوری 17، 2016 1:32 صبح
ابن سعید — جنوری 17، 2016 1:35 صبح
arifkarim — جنوری 17، 2016 1:44 صبح
نوری نستعلیق بمع کرننگ ریلیز کرنا
سید ذیشان 
زیک — جنوری 17، 2016 1:48 صبح
زیک — جنوری 17، 2016 1:49 صبح
نوری نستعلیق بمع کرننگ ریلیز کرنا
سید ذیشان
کیا واقعی یہ موت سے پہلے ممکن ہے؟
arifkarim — جنوری 17، 2016 2:01 صبح
کیا واقعی یہ موت سے پہلے ممکن ہے؟
حفظ ماتقدم کے تحت کچھ خفیہ ممبران کے پاس سورس کوڈ موجود ہے کہ اگر درمیان میں کوئی ’’شہید‘‘ ہو گیا تو پیچھے رہ جانے والے اس مشن کو پورا کریں۔
زیک — جنوری 17، 2016 2:08 صبح
حفظ ماتقدم کے تحت کچھ خفیہ ممبران کے پاس سورس کوڈ موجود ہے کہ اگر درمیان میں کوئی ’’شہید‘‘ ہو گیا تو پیچھے رہ جانے والے اس مشن کو پورا کریں۔
ویسے یہ آپ کی بکٹ لسٹ ہے یا
سید ذیشان کی؟
سید ذیشان — جنوری 17، 2016 2:11 صبح
حفظ ماتقدم کے تحت کچھ خفیہ ممبران کے پاس سورس کوڈ موجود ہے کہ اگر درمیان میں کوئی ’’شہید‘‘ ہو گیا تو پیچھے رہ جانے والے اس مشن کو پورا کریں۔
فونٹ نہ ہوا تھرمو نیوکلر بم کا فارمولا ہو گیا جس کے لئے سیکرٹ سروس کی ضرورت پڑی ہے۔

سید ذیشان — جنوری 17، 2016 2:13 صبح
ویسے یہ آپ کی بکٹ لسٹ ہے یا
سید ذیشان کی؟
میری بکٹ لسٹ میں تو اگر تھا بھی تو اب نکل چکا ہے، کہ میں اس پر مکمل کا ٹھپا لگا چکا ہوں۔ اب کسی کو پسند آئے نہ آئے، میری بلا سے۔

arifkarim — جنوری 17، 2016 2:14 صبح
میری بکٹ لسٹ میں تو اگر تھا بھی تو اب نکل چکا ہے، کہ میں اس پر مکمل کا ٹھپا لگا چکا ہوں۔ اب کسی کو پسند آئے نہ آئے، میری بلا سے۔
مطلب تیر اب کمان سے نکل چکا ہے۔ ویسے دنیا گول ہے۔ واپس آکر آپ کو بھی لگ سکتا ہے

زیک — جنوری 17، 2016 2:18 صبح
میری بکٹ لسٹ میں تو اگر تھا بھی تو اب نکل چکا ہے، کہ میں اس پر مکمل کا ٹھپا لگا چکا ہوں۔ اب کسی کو پسند آئے نہ آئے، میری بلا سے۔
پھر آپ کی بکٹ لسٹ میں کیا ہے؟
سید ذیشان — جنوری 17، 2016 2:25 صبح
پھر آپ کی بکٹ لسٹ میں کیا ہے؟
بکٹ لسٹ بنانے کا کبھی سوچا نہیں۔

arifkarim — جنوری 17، 2016 2:26 صبح
1۔ دوسری شادی
2۔ تیسری شادی
3۔ چوتھی شادی
دیسی تحقیق کے مطابق انسان صرف پہلی شادی سے گھبراتا ہے۔ پہلی کے بعد جتنی مرضی کروا لیں۔