میرا نام عمران اور کُنّیت ابو کاشان ہے۔
کاشان میرے بیٹے کا نام ہے۔
میری رہائش کراچی میں ہے۔
مقامی فرم میں اسسٹینٹ مینیجر فرائض انجام دے رہا ہوں۔
جنوری 2007 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا۔
اردو کی ترقی کے لئے دعاگو ہوں۔
مجھے جس فورم کی برسوں سے تلاش تھی وہ اردو محفل کی صورت میں مجھے مل گیا۔ اب آپ کچھ پوچھو یا کچھ بتاؤ
شمشاد — دسمبر 10، 2007 6:58 شام
میں نے آپ سے تعارف کا دھاگہ یہاں کھول دیا ہے۔ تو یہاں آپ سے بات چیت ہو گی۔
ابو کاشان — دسمبر 10، 2007 6:59 شام
دمشق، شام
اب "ک" سے
محمد وارث — دسمبر 10، 2007 7:14 شام
اردو محفل پر خوش آمدید جناب عمران صاحب
ابو کاشان — دسمبر 10، 2007 7:19 شام
آپ سب کا بہت شکریہ۔
میرے لائق کوئی خدمت ہو تو میں حاضر ہوں۔
شمشاد — دسمبر 10، 2007 7:20 شام
ابو کاشان آپ کو دوبارہ تکلیف کرنی پڑے گی اور مندرجہ بالا جواب متعلقہ دھاگے میں دوبارہ پوسٹ کرنا پڑے گا۔
شمشاد — دسمبر 10، 2007 7:24 شام
خوشی کی بات ہے کہ آپ کو اپنا من پسند فورم 'اردو محفل' کی شکل میں مل گیا۔ اپنے بارے میں بتائیں : کیا کرتے ہیں؟
دلچسپیاں کیا ہیں؟
نبیل — دسمبر 10، 2007 8:24 شام
خوش آمدید ابو کاشان۔ آپ کو جس فورم کی تلاش تھی وہ آپ کو مل گیا۔۔
ہم بھی گویا آپ ہی کے انتظار میں تھے، بالآخر آپ بھی آ گئے۔۔
علی وقاص — دسمبر 10، 2007 8:27 شام
ہماری طرف سے بھی خوش آمدید قبول کریے عمران صاجب
بلال — دسمبر 11، 2007 12:35 صبح
السلام علیکم
خوش آمدید جناب ابو کاشان صاحب۔ امید ہے کہ یہاں آپ کا وقت اچھا گزرے گا۔ اللہ آپ کو خوش رکھے
فیصل عظیم فیصل — دسمبر 11، 2007 12:55 صبح
ابو طلحہ کہیں سب کو ابو کاشان آئے ہیں
ہماری آپ کی محفل پہ از کاغان آئے ہیں۔؟ اجی ابوکاشان جی ذرا تفصیلی تعارف کروا دیں کیوں ڈر ڈر کے لکھ رہے ہیں ۔۔۔؟
ابو کاشان — دسمبر 11، 2007 6:35 صبح
آپ سب کا بے حد شکریہ پزیرائی کا۔
عمار ابن ضیا — دسمبر 11، 2007 6:55 صبح
دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید۔۔۔۔۔
امید ہے کہ اردو محفل پر آپ کا وقت بہت اچھا گزرے گا اور آپ کو اچھے اچھے ساتھی ملیں گے۔
فہیم — دسمبر 11، 2007 8:36 صبح
السلام علیکم خوش آمدید ابو کاشان صاحب
الف عین — دسمبر 11، 2007 9:41 صبح
خوش آمدید ابو کاشان۔ یا عمران ہی کہا جائے۔
ام،ید ہے کہ یہاں آپ کو اچھا لگ ہی رہا ہو گا۔ لیکن اب تک آئے کیوں نہیں یہاں واپس؟
زینب — دسمبر 12، 2007 5:38 صبح
خوش آمدید ابو کاشان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سب نے کہئی نا کہی کنیت کیوں رکھی ہوئی ہوتی ہے۔کہئی مجھے بھی سمجھا دے۔۔۔۔۔۔۔۔
خرم شہزاد خرم — جنوری 16، 2008 9:14 صبح
السلام علیکم جناب کیا بات ہے ابو کاشان بھائی کیسے ہیں آپ کو یہاںدیکھ کر بہت خوشی ہوئی خوش آمدید جناب
الف عین — جنوری 16، 2008 5:25 شام
بہت دن سے آئے تو نہیں ابو کاشان یہاں۔ لیکن سوچا کہ اگر آئیں تو شادی کی پہلی سالگرہ کی مبارکباد ہی قبول کر لیں۔ اپنے تعارف میں لکھا ہے نا کہ جنوری 2007 میں شادی ہوئی ہے۔
اور کاشان کو دعائیں دے دی جائیں۔
شمشاد — جنوری 16، 2008 5:43 شام
ابو کاشان آپ کو تو جس فورم کی تلاش تھی وہ تو آپ کو مل گیا لیکن اب ہم آپ کو کہاں تلاش کریں؟