عمران اسلم — اکتوبر 21، 2010 7:55 شام
آپ اپنا تعارف ہوا بہار کی ہے،،، عنوان میں لکھا ہی تھا کہ بہت سارے ٹیگ آ سامنے بیٹھ گئے، سو سلام ہی کہہ دیا، 
بندہ کو عمران اسلم کہتے ہیں۔ بھمبر آزاد کشمیر سے تعلق اور حالیہ قیام الریاض سعودیہ بسلسلہ روزگار۔
اردو سے نسبت و مجبت ہے سو اہلیانٰ اردو کو دیکھتے بھالتے اس محفل میں آ پہنچے ہیں۔ سیکھنے کے لئے بہت کچھ ہے،، بندہ کو بھی اپنی محفل میں گر قبول آفند،،،، 
الف عین — اکتوبر 22، 2010 4:36 صبح
خوش آمدید عمران۔امید ہے کہ یہاں نئے دوست ملیں گے اور محفل آپ کو اپنا لے گی اور آپ محفل کو اپنا لیں گے۔ مزید کچھ تعارف!!
محمد وارث — اکتوبر 22، 2010 7:28 صبح
خوش آمدید عمران صاحب!
mfdarvesh — اکتوبر 22، 2010 9:17 صبح
خوش آمدید، جناب
فرخ منظور — اکتوبر 22، 2010 10:47 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید عمران اسلم صاحب! آپ کو محفل میں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔
ناعمہ عزیز — اکتوبر 22، 2010 4:12 شام
خوش آمدید لالہ

عائشہ عزیز — اکتوبر 22، 2010 5:42 شام
وعلیکم السلام
عمران لالہ اردو محفل میں خوش آمدید

ابو ثمامہ — اکتوبر 22، 2010 6:02 شام
اھلا وسھلا.................
عمران اسلم — اکتوبر 22، 2010 6:42 شام
سلام۔۔۔ احباب کا شکریہ، مہربانی نوازش۔ ایسی محبتوں میں تو بندہ سرشار ہو جاتا ہے۔ جناب الف عین۔ حضرت وارث۔ مکرمی درویش۔ میرے محترم سخنور۔ جناب جیلانی۔ محترمہ ناعمہ بہن،، یہ لالہ کے جواب میں لالی بولتے ہیں کیا
۔ قابل صد احترام عائشہ عزیز بہن اور اپنی لین کے دکھتے ہوئے
سرکار ابو ثمامہ۔ تمام کے لئے جزاک اللہ خیرا کثیرا۔۔۔۔۔۔۔ وارث صاحب اور جناب فرخ کا دیدار کتاب چہرے پے بھی ہوتا ہے، بہت خوشی ہوئی کہ پہلی ملاقاتوں کا حوالہ بھی مل گیا۔۔۔۔۔
عمران اسلم — اکتوبر 22، 2010 6:52 شام
خوش آمدید عمران۔امید ہے کہ یہاں نئے دوست ملیں گے اور محفل آپ کو اپنا لے گی اور آپ محفل کو اپنا لیں گے۔ مزید کچھ تعارف!!
جی میرے محترم۔۔۔۔۔ محفل کو بندے نے دل سے اپنا لیا۔ اب اللہ کرے بندہ محفل کے معیار پے پورا اترے۔۔۔۔۔بی ایس آئی ٹی تک سند پاس ہے۔ کوشش کرتے ہیں کہ جامعہ والوں کی لاج رکھی جائے، یہاں الریاض میں کمیوٹر نیٹ ورکنگ کا شغل ہے۔ پڑھنے سے دلسپی ہے، سو برقی زرائع سے ہی اس شوق کو پانی دیتے ہیں۔ لکھنے لکھنا سے بھی شغف ہے۔ لیکن اپنے لکھے ہوئے کو یا بندہ خود ہاتھ لگاتا ہے یا پھر جب ماں جی نے دھول صاف کرنی ہو۔ اب اگر یہاں بے تکلف ہوئے تو احباب کو تنگ کریں گے۔
شمشاد — اکتوبر 22، 2010 6:53 شام
اردو محفل میں خوش آمدید۔
ریاض میں کہاں ہوتے ہیں؟
طالوت — اکتوبر 22، 2010 7:09 شام
خوش آمدید عمران اسلم ۔
وسلام
عمران اسلم — اکتوبر 22، 2010 10:42 شام
اردو محفل میں خوش آمدید۔
ریاض میں کہاں ہوتے ہیں؟
جی میرے محترم ۔علیا میں،، کیا آپ نے بھی یہاں وقت گزارا؟
عمران اسلم — اکتوبر 22، 2010 10:44 شام
خوش آمدید عمران اسلم ۔
وسلام
محبت جنابِ من آپ کی

،، سدا خوش رہئے،،
ناعمہ عزیز — اکتوبر 24، 2010 8:38 شام
شمشاد — اکتوبر 24، 2010 9:02 شام
جی میرے محترم ۔علیا میں،، کیا آپ نے بھی یہاں وقت گزارا؟
وقت تو نہیں گزارا لیکن پہلے اکثر جانا رہتا تھا کمپیوٹر مارکیٹ میں،اب بہت عرصہ گزرا جانا نہیں ہوا۔
شمشاد — اکتوبر 24، 2010 9:05 شام
جی میرے محترم۔۔۔۔۔ محفل کو بندے نے دل سے اپنا لیا۔ اب اللہ کرے بندہ محفل کے معیار پے پورا اترے۔۔۔۔۔بی ایس آئی ٹی تک سند پاس ہے۔ کوشش کرتے ہیں کہ جامعہ والوں کی لاج رکھی جائے، یہاں الریاض میں کمیوٹر نیٹ ورکنگ کا شغل ہے۔ پڑھنے سے دلسپی ہے، سو برقی زرائع سے ہی اس شوق کو پانی دیتے ہیں۔ لکھنے لکھنا سے بھی شغف ہے۔ لیکن اپنے لکھے ہوئے کو یا بندہ خود ہاتھ لگاتا ہے یا پھر جب ماں جی نے دھول صاف کرنی ہو۔ اب اگر یہاں بے تکلف ہوئے تو احباب کو تنگ کریں گے۔
آپ شوق سے یہاں اپنا شوق پورا کریں، ہمیں آپ کی تحریروں کا انتظار رہے گا۔