اردو کا گجنی

بلال جلیل — ستمبر 26، 2013 1:10 صبح
السلام علیکم
میں بلال جلیل۔۔۔پیشے سے سینئر سافٹ ویئر انجینئر اور پچھلے آٹھ سالوں سے یہی شغل ھے۔شعر و شاعری پڑھنے کا شوق بہت پرانا ھے۔کافی عرصے کے بعد پھر سے اس میں تیزی آئی اور ایک اچھی ویب سائٹ کی تلاش مجھے یہاں لے آئی۔
تعارف کا عنوان تھوڑا عجیب ھے لیکن حقیقت یہ ھے کہ مجھے شعر یاد نہیں رھتے اسی وجہ سے عنوان یہ رکھا ھے۔ :grin1:
زبیر مرزا — ستمبر 26، 2013 1:20 صبح
وعلیکم السلام
خوش آمدید جناب
بلال جلیل — ستمبر 26، 2013 2:14 صبح
بہت نوازش جناب !
زبیر مرزا — ستمبر 26، 2013 2:26 صبح
چلیں ابھی شمشاد بھائی نہیں آئے اپنے مخصوص سوال (تعارف تو دیں ) کے ساتھ تو میں کچھ پوچھ لیتا ہوں
1-آپ کا تعلق کس شہر سے ہے؟
2- شعراء کون کون سے پسند ہے ہیں؟
(شعراء کانام تویاد رہتا ہے نا آپ کو؟)
3- اُردومحفل کا علم کیسے ہوا؟
محمد خلیل الرحمٰن — ستمبر 26، 2013 2:30 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید جناب بلال جلیل بھائی۔
بلال جلیل — ستمبر 26، 2013 2:59 صبح
شکریہ زبیر بھائی
1-آج کل لاھور پایا جاتا ہوں
2-محسن نقوی، احمد فراز، ناصر کاظمی ، ساحر ۔۔۔ اور جو پڑھنے کو مل جائے
3- اُردو محفل کا پتا گوگل نے بتایا (میں گوگل کو انٹرنیٹ کی دائی کہتا ھوں اس کو سب کا پتا ھے)
بلال جلیل — ستمبر 26، 2013 3:01 صبح
شکریہ
محمد خلیل الرحمٰن بھائی
تلمیذ — ستمبر 26، 2013 3:04 صبح
وعلیکم السلام،
محفل میں آپ کا خیر مقدم ہے، بلال صاحب۔
ابن سعید — ستمبر 26، 2013 3:06 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید۔ امید ہے کہ اردو محفل میں آپ کا وقت اچھا گزرے گا۔ سینئیر سافٹوئیر انجینئیر جیسا بھاری بھرکم عہدہ اس پر طرہ یہ کہ شعر و سخن سے شغف، ما شاء اللہ! توقع ہے کہ آپ کے طفیل ہمیں بھی کچھ نہ کچھ سیکھنے کا موقع ضرور میسر آئے گا۔ محفل کے حوالے سے کوئی مشکل درپیش ہو تو انتظامیہ و دیگر محفلین احباب کو معاون پائیں گے۔ :) :) :)
محمدصابر — ستمبر 26، 2013 3:15 صبح
اُردو محفل میں خوش آمدید
بلال جلیل — ستمبر 26، 2013 3:44 صبح
شکریہ تلمیذ صاحب
محمد بلال اعظم — ستمبر 26، 2013 3:45 صبح
اردو محفل میں صمیمِ قلب سے خوش آمدید بلال جلیل صاحب
بلال جلیل — ستمبر 26، 2013 3:45 صبح
شکریہ محمدصابر صاحب
بلال جلیل — ستمبر 26، 2013 3:47 صبح
شکریہ محمد بلال اعظم صاحب۔۔ چلو ھم نام بھی مل گئے۔۔۔ خوب گزری گی جب مل میٹھے کے ھم نام :)
محمد بلال اعظم — ستمبر 26، 2013 3:53 صبح
شکریہ محمد بلال اعظم صاحب۔۔ چلو ھم نام بھی مل گئے۔۔۔ خوب گزری گی جب مل میٹھے کے ھم نام :)
:):):)
بہت شکریہ۔
امید ہے آپ کے آنے سے محفل پہ رونق میں مزید اضافہ ہو گا اور ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
بلال جلیل — ستمبر 26، 2013 4:00 صبح
میں تو خود طفلِ مکتب ھوں شعر و شاعری میں۔اُمید ھے آپ دوستوں سے کچھ علم مل جائے۔میرے خیال میں گزشتہ آٹھ سالوں میں اُردو کے حوالے سے میں نے عمران سیریز ھی پڑھی ہے فارغ وقت میں جو کے بہت ہی کم ملتا ہے ۔۔۔لیکن یہاں آنے کے بعد اُمید بندھتی جا رہی ہے کہ مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا
محمد بلال اعظم — ستمبر 26، 2013 4:14 صبح
میں تو خود طفلِ مکتب ھوں شعر و شاعری میں۔اُمید ھے آپ دوستوں سے کچھ علم مل جائے۔میرے خیال میں گزشتہ آٹھ سالوں میں اُردو کے حوالے سے میں نے عمران سیریز ھی پڑھی ہے فارغ وقت میں جو کے بہت ہی کم ملتا ہے ۔۔۔ لیکن یہاں آنے کے بعد اُمید بندھتی جا رہی ہے کہ مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا
یقینا۔۔۔ یہاں آپ کی پسند کا بہت کچھ ہے۔
نکتہ ور — ستمبر 26، 2013 5:04 صبح
خوش آمدید
شمشاد — ستمبر 26، 2013 8:22 صبح
اردو محفل میں صمیم قلب سے خوش آمدید۔
عمر سیف — ستمبر 26، 2013 8:25 صبح
خوش آمدید
صفحات: 1 2 3 4

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88-%DA%A9%D8%A7-%DA%AF%D8%AC%D9%86%DB%8C.68010/