اسلام و علیکم

سمارا — مارچ 8، 2008 1:29 شام
اسلام و علیکم
میرا نام سمارا ہے انٹرنیٹ پر گھومتے ہوئے اس سائٹ تک آ پہنچی، امید ہے کہ یہاں آپ سب کے ساتھ اچھا وقت گزرے گا اور آپ لوگوں سے اچھی باتیں سیکھنے کا موقع ملے گا-:)
چاند بابو — مارچ 8، 2008 1:36 شام
اردو محفل پر خوش آمدید سمارا۔ میری خوش قسمتی ہے کہ میں آپ کو خوش آمدید کہنے والا پہلا بندہ ہوں ورنہ پتہ نہیں کیوں شمشاد بھائی یہ کام کسی اور کو کرنے ہی نہیں دیتے۔ کیوں شمشاد بھائی
زیک — مارچ 8، 2008 1:58 شام
خوش‌آمدید سمارا
دوست — مارچ 8، 2008 2:43 شام
جی آیاں‌ نوں
ظفری — مارچ 8، 2008 2:52 شام
اردو محفل پر خوش آمدید
فرخ منظور — مارچ 8، 2008 2:57 شام
خوش آمدید سمارا صاحبہ!
زونی — مارچ 8، 2008 3:49 شام
وعلیکم السلام اور خوش آمدید ثمرہ ، امید ھے آپ نے مجھے تو پہچان ہی لیا ہو گا۔;)
محمد وارث — مارچ 8، 2008 4:09 شام
اردو محفل پر خوش آمدید سمارا صاحبہ، اگر میں غلطی نہیں کر رہا تو آپ "وَن اردو" پر کافی فعال رکن ہیں، امید ہے آپ کا وقت "اردو محفل" پر بھی اچھا گزرے گا۔
سمارا — مارچ 8، 2008 5:14 شام
آپ تمام لوگوں کا بہت شکریہ جنہوں نے مجھے یہاں‌خوش آمدید کہا ہے- اور یہاں تو کافی سارے جانے پہچانے لوگ موجود ہیں مجھے اجنبیت کا احساس نہیں ہوا-
جی زونی میں بالکل آپ کو پہچان گئ ہوں، یہ تو کوئ مسئلہ ہی نہیں تھا- ;):)
اور وارث بھائ آپ نے ٹھیک پہچانا ہے میں وہی ہوں-
سمارا — مارچ 8، 2008 5:26 شام
آپ سب لوگ کیسے ہیں- ؟
حسن علوی — مارچ 8، 2008 5:53 شام
محفل میں خوش آمدید سمارا۔
الف عین — مارچ 8، 2008 6:27 شام
محفل میں خوش آمدید سمارا یا ثمرہ؟؟
نہیں مججے تو آپ یہاں ہی جان سکتی ہیں۔ میں تو کسی اور اردو محفل میں داخل نہیں ہوتا۔
تعبیر — مارچ 8، 2008 7:30 شام
وعلیکم السلام اور خوش آمدید
یہ ون اردو کیا ہے؟ :confused:
الف عین جی مین بھی آپ کی طرح ہوں :)
شعیب خالق — مارچ 8، 2008 8:08 شام
یہ ایک اردو فورم ہے
http://www.oneurdu.com/index.php
شمشاد — مارچ 8، 2008 9:53 شام
یہ لیں مجھے پتہ ہی نہیں چلا اور اتنے سارے پیغامات بھی پوسٹ ہو گئے۔
خوش آمدید سمارا، امید نہیں یقیناً آپ کا وقت یہاں بہت اچھا گزرے گا۔
آپ اپنا تعارف تو کروئیں پیشتر اس کے کہ زونی اور وارث بھائی سے آپ کا تعارف حاصل کریں۔
پاکستانی — مارچ 8، 2008 10:03 شام
اردو محفل میں خوش آمدید سمارا جی
سمارا — مارچ 8، 2008 10:54 شام
محفل میں خوش آمدید سمارا یا ثمرہ؟؟
نہیں مججے تو آپ یہاں ہی جان سکتی ہیں۔ میں تو کسی اور اردو محفل میں داخل نہیں ہوتا۔

نک تو سمارا ہے لیکن زونی مجھے ثمرہ کہتی ہیں-
یہ اچھی بات ہے کہ آپ سے یہیں پر ملاقات ہوئ ہے ورنہ ایسا لگتا کہ ایک فورم کے دو نام ہیں- :)
سمارا — مارچ 8، 2008 11:05 شام
خوش آمدید سمارا، امید نہیں یقیناً آپ کا وقت یہاں بہت اچھا گزرے گا۔
آپ اپنا تعارف تو کروئیں پیشتر اس کے کہ زونی اور وارث بھائی سے آپ کا تعارف حاصل کریں۔

خوش آمدید کہنے کے لئے بہت شکریہ- یقینا'' یہاں سب کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرے گا-
تعارف کا کہ کر تو آپ نے مشکل میں ڈال دیا کسی کا قول ہے '' میں کبھی لاجواب نہیں ہوا مگر اس کے سامنے جس نے پوچھا کہ تو کون ہے''
میرا نام یا نک سمارا ہے، کتابیں پڑھنے کا شوق ہے، اردو اور انگلش دونوں زبانوں میں کتابیں پڑھتی ہوں-
مزید کچھ سمجھ نہیں آ رہا بتانے کے لئے- اتنا تعارف کافی ہے- ؟
سیدہ شگفتہ — مارچ 9، 2008 1:56 صبح
السلام علیکم سمارا
خوش آمدید !
آپ کی پسندیدہ کتابیں کون سی ہیں ؟ اور پسندیدہ موضوع بھی؟ اور یہ کورس کی کتابیں کیوں پسند نہیں ہیں :)
شمشاد — مارچ 9، 2008 1:56 صبح
میرا مطلب یہ تھا :
کہاں سے تعلق ہے؟
عمر کتنی ہے (اوپس آپ بے شک نہ بتائیں)
تعلیم کتنی ہے؟
کیا کیا شوق پالے ہوئے ہیں؟
"سمارا" نک رکھنے کی کوئی خاص وجہ؟
"سمارا" کا مطلب کیا ہے؟
باقی باتیں تو پھر آپ سے ہوتی رہیں گی۔
صفحات: 1 2 3 4

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85-%D9%88-%D8%B9%D9%84%DB%8C%DA%A9%D9%85.11136/