فیاض انصاری — جولائی 19، 2011 9:04 صبح
اسلام و علیکم
میرا نام فیاض انصاری ہے میرا تعلق بہاولپور پاکستان ہے اور میں گزشتہ 3 سال سے سعودی عرب میں ہوں اور مجھے مختلف فورمز میں شامل ہونے کا اکثر جنون چرھتا رہتا ہے اور یہ نئی شمولیت بھی اسی جنون کا حصہ ہی سمجھ لیجئے کیونکہ فورمز پردیس میں رہنے والوں کے وقت گزارنے کے لیے بہت بڑی نعمت ہوتے ہیں اور اگر وہ فورم اردو میں ہوں تو کیا ہی بات ہے یعنی سونے پہ سہاگہ۔ مجھے یقین ہے کہ یہاں بھی کافی انجوائے کیا جائے گا۔
شکریہ
شمشاد — جولائی 19، 2011 9:26 صبح
فیاض صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔
سعودی عرب کے کون سے شہر میں ہیں اور ذریعہ روزگار کیا ہے؟
ساجد تاج — جولائی 19، 2011 9:36 صبح
فیاض صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔
محمد وارث — جولائی 19، 2011 11:22 صبح
خوش آمدید فیاض انصاری صاحب!
سیدہ شگفتہ — جولائی 19، 2011 11:29 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید !
عائشہ عزیز — جولائی 19، 2011 2:22 شام
خوش آمدید محفل میں

مقدس — جولائی 19، 2011 2:26 شام
اردو محفل میں ویلکم!
شمشاد — جولائی 19، 2011 6:53 شام
فیاض صاحب نے تو پلٹ کر اس دھاگے کا رُخ ہی نہیں کیا۔

فیاض انصاری — جولائی 19، 2011 7:18 شام
فیاض صاحب نے تو پلٹ کر اس دھاگے کا رُخ ہی نہیں کیا۔
شمشاد بھائی دفتر میں کچھ مصروفیت کی بنا پر جواب دینے میں دیر ہوئی۔ میں سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہوتا ہوں اور میں شعبہ آئی ٹی میں اسسٹنٹ ٹیکنیکل افیسر ہوں الحمداللہ
تمام دوستو کا بہت بہت شکریہ
شمشاد — جولائی 19، 2011 7:31 شام
آئی ٹی، ماشاء اللہ، پھر تو آپ سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔
فیاض انصاری — جولائی 19، 2011 7:48 شام
بالکل جناب بس اپنی سی کوشش ضرور کریں گے انشااللہ
شمشاد — جولائی 19، 2011 8:03 شام
جدہ میں رہتے ہیں، تو آئے دن عمرے کی سعادت تو حاصل ہوتی ہو گی۔ دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
شمشاد — جولائی 19، 2011 8:04 شام
یہ بتائیں کہ شادی شہداؤں میں شامل ہیں یا ابھی تک آزادی کی نعمت سے مالا مال ہیں؟
ساجد — جولائی 20، 2011 2:51 صبح
فیاض انصاری صاحب ، اردو محفل میں خوش آمدید۔
میم نون — جولائی 20، 2011 7:25 شام
جی آیاں نوں
الف عین — جولائی 24، 2011 10:54 صبح
خوش آمدید فیاض انصاری