السلام علیکم

رحمت — دسمبر 16، 2011 10:04 صبح
مجھے یہاں سے بہت کچھ سیکھنا ہے ۔ کون میری مدد کرے گا
شمشاد — دسمبر 16، 2011 10:11 صبح
رحمت صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔
اپنا تعارف تو دیں۔
رحمت — دسمبر 16، 2011 10:22 صبح
جی بہت شکریہ ۔ میرا نام رحمت اللہ ہے اور میں ضلع سوات کا رہنے والا ہوں
اور آپ پلیز
تبسم — دسمبر 16، 2011 10:23 صبح
مجھے یہاں سے بہت کچھ سیکھنا ہے ۔ کون میری مدد کرے گا
رحمت صاحب آپ کو اردو محفل میں خوش آمدید اور ویلکم
ndoo43.gif
رحمت — دسمبر 16، 2011 10:29 صبح
جی بہت بہت شکریہ ، امید صحت یاب ہونگے ۔ میرا نام تو آپ جانتے ہے اور میرا تعلق ضلع سوات سے ہے
اور آپ کی
شمشاد — دسمبر 16، 2011 10:30 صبح
جی بہت شکریہ ۔ میرا نام رحمت اللہ ہے اور میں ضلع سوات کا رہنے والا ہوں
اور آپ پلیز
سوات کے آجکل کیا حالات ہیں؟
میں تو دیار غیر میں ریت چھان رہا ہوں۔ ویسے پاکستان میں پوٹھوہار کے علاقے سے تعلق ہے۔
رحمت — دسمبر 16، 2011 10:33 صبح
جی اللہ کا لاکھ شکر ہے بہت اچھے ہے حالات ۔ آپ کہاں پر کام کرتے ہے
شمشاد — دسمبر 16، 2011 10:41 صبح
میری چھوڑیں، یہ آپ کے تعارف کا دھاگہ ہے۔ ویسے میں سعودی عرب میں رہتا ہوں۔
یہ بتائیں کہ کرتے کیا ہیں؟ دلچسپیاں کیا کیا ہیں؟
اردو محفل کی ایک معروف رکن کا تعلق سوات سے ہے لیکن وہ کافی عرصے سے غیر حاضر ہیں۔ اس لیے وہاں کے حالات کا پوچھا تھا۔
رحمت — دسمبر 16، 2011 10:44 صبح
جی میں پولیس فورس میں ہوں ۔ ایسے یہ دھاگہ وغیرہ میرے سمجھ میں نہیں آرہا ۔ وٹ از دس
شمشاد — دسمبر 16، 2011 10:52 صبح
انگریزی میں اسے تھریڈ کہتے ہیں، اردو محفل میں اسے دھاگہ یا لڑی کہا جاتا ہے۔
پولیس میں ہیں تو پھر تو آپ سے ڈرنا پڑے گا۔ کس عہدے پر ہیں؟
رحمت — دسمبر 16، 2011 10:55 صبح
میں ابھی ابھی بھرتی ہوا ہوں ۔، ابھی سپاہی کے عہدے پر کام کررہا ہوں
مگر یہ میرا کیسا دھاگہ ہے ۔ اس میں تو ہم دونوں باتیں کررہے ہیں
شمشاد — دسمبر 16، 2011 10:59 صبح
یہ آپ کے تعارف کا دھاگہ ہے۔ یہاں دوسرے اراکین آپ کے متعلق جان پائیں گے۔
ویسے آپ پر دوسرے دھاگوں میں جانے اور لکھنے لکھانے پر کوئی پابندی تو نہیں۔ آپ جہاں چاہیں جائیں اور اپنے خیالات سے دوسرے اراکین کو مستفیذ فرمائیںِ
رحمت — دسمبر 16، 2011 11:01 صبح
اچھا آپ کتنے عرصے سے یہاں پر آرہے ہے
اور مجھے یہاں پر سافٹ وئیر اور اور بھی بہہت کچھ جاننے کی خواہش ہے ؟ تو
شمشاد — دسمبر 16، 2011 11:07 صبح
میں تقریباً 6 سال سے اردو محفل کا رکن ہوں۔
آئی ٹی کے متعلق کچھ بھی جاننے کے لیے مندرجہ ذیل ربط پر جائیں۔ یہاں ماہرین آپ کی ہر ممکن مدد کریں گے۔
http://www.urduweb.org/mehfil/forums/آئی-ٹی-کے-سوال-و-جواب.16/
رانا — دسمبر 16، 2011 11:07 صبح
خوش آمدید رحمت صاحب۔
یہاں آپ کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ باقاعدگی سے آتے رہیں گے تو دھاگے بنانا بھی آجائے گا اور دوسروں کے دھاگوں میں رنگ بھرنا بھی آجائے گا۔;)
محمد وارث — دسمبر 16، 2011 11:18 صبح
خوش آمدید رحمت اللہ صاحب۔
رحمت — دسمبر 16، 2011 11:21 صبح
جی بہت شکریہ ۔ کیسے ہے آپ ؟ میں تو نیا نیا ہوں اگر کوئی غلطی ہورہی ہو تو معاف کردینا
محمد وارث — دسمبر 16، 2011 11:23 صبح
الحمد للہ میں خیریت سےہوں رحمت اللہ صاحب۔
امید ہے یہاں تشریف لاتے رہیں گے۔
رحمت — دسمبر 16، 2011 11:30 صبح
جی کیوں نہیں ۔ بہت مزہ آرہا ہے
الم — دسمبر 16، 2011 11:57 صبح
وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ
خوش آمدید۔
محفل میں چکر لگاتے رہیں انشااللہ سیکھتے رہیں گے۔
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%84%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85-%D8%B9%D9%84%DB%8C%DA%A9%D9%85.49060/