السلام علیکم

بےمروت — جولائی 11، 2012 9:01 صبح
بندہ ناچیز کو آپ سب میں شمولیت کی اجازت چایتا ہے۔ ویسے ہو تو بے مروت ہی ( جو آنے کے بعد اجازت مانگ رہا ہوں) خیر امید کرتا ہوں کہ آپ سب کے ساتھ اچھا وقت گزرے گا۔
جزاک اللہ
مہدی نقوی حجاز — جولائی 11، 2012 9:05 صبح
اپنے بارے میں مزید آگاہ فرمائیں جناب۔۔
شمشاد — جولائی 11، 2012 9:14 صبح
و علیکم السلام
اردو محفل میں خوش آمدید۔
"بے مروت" پہچان رکھنے کی کوئی خاص وجہ؟
مقدس — جولائی 11، 2012 9:16 صبح
وعلیکم السلام اینڈ ویلکم
محمد وارث — جولائی 11، 2012 10:35 صبح
خوش آمدید
نایاب — جولائی 11، 2012 5:31 شام
ارے او بے مروت
ارے او بے وفا
اردو محفل میں دلی خوش آمدید
امید واثق ہے کہ جلد ہی " با مروت " ہو جائیں گے ۔
محمد بلال اعظم — جولائی 11، 2012 5:48 شام
خوش آمدید جناب
کاشف اکرم وارثی — جولائی 11، 2012 6:19 شام
و علیکم السلام
اردو محفل میں خوش آمدید۔
برگ حنا — جولائی 11، 2012 6:28 شام
بے مروت صاحب آپ کو ہم اس با مروت محفل میں خوش آمدید کہتے ہیں:)
welcome_graphics_pictures_4_2ba5534fb.jpg
محب علوی — جولائی 11، 2012 7:46 شام
خوش آمدید اور براہ کرم آتے ہی بے مروت مت ہو جائیے گا ، کچھ وقت لوگوں کو سنبھلنے کا بھی دینا چاہیے۔
بےمروت — جولائی 12، 2012 4:19 صبح
السلام علیکم
شکریہ آپ سب کی ان محبتوں کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور خاص کرنایاب بھائی کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نایاب بھائی ایسے آوازدینے پہ ہم کہاں ملنے والےہیں۔
بے مروت ہونے کی وجہ صرف ایک ہی ہے
" وہ مروت سے ملا ہے تو جھکا دو گردن"
" میرے دشمن کا کوئی وار نہ خالی جائے"
برگ جی بامروت محفلوں میں اب وہ مزہ کہاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب تو جب تک بے مروتی نا ہو دل بہلتا ہی نہیں۔
محب بھائی اگر لوک سھنبل گے تو ہم نہیں بچے گے۔ اس دنیا کی مثال بھی فاختہ کے گھونسلے جیسی ہے۔ جب ایک انڈے سے بچہباہر نکلتا اور ہوش سھنبالتا ہے تو وہ سب سے پہلے ایک ہی کام کرتا ہے باقی انڈوں کو گھونسلے سے باہر پھینک دیتا ہے۔ تا کہ کوئی اور ہوش میں نہ آ پائے
جزاک اللہ
بےمروت — جولائی 12، 2012 4:22 صبح
السلام علیکم
محترم وارث صاحب اگر آپ ہمیں بلمشافہ ملاقات کا موقع عنایت کرے تو جناب کی نوازش ہو گی ۔ کچھ آپ کے مشوروں کی ضرورت ہے
عمر سیف — جولائی 12، 2012 6:48 صبح
خوش آمدید۔
محمداحمد — جولائی 12، 2012 6:51 صبح
خوش آمدید ۔۔۔۔۔!
اُمید ہے محفل میں آپ کی اچھی گزرے گی۔
انتہا — جولائی 12، 2012 6:57 صبح
بندہ ناچیز کو آپ سب میں شمولیت کی اجازت چایتا ہے۔ ویسے ہو تو بے مروت ہی ( جو آنے کے بعد اجازت مانگ رہا ہوں) خیر امید کرتا ہوں کہ آپ سب کے ساتھ اچھا وقت گزرے گا۔
جزاک اللہ
کہیں آپ حُسن والے تو نہیں؟ وہی بے مروت مشہور ہیں۔
صرف بے مروت رہیں گے یا بے مروتی برداشت بھی کریں گےؕ؟ ہی ہی ہی
اللہ تعالیٰ آپ کی امیدیں بار آور فرمائے۔
بےمروت — جولائی 12، 2012 8:00 صبح
السلام علیکم
انتہا جی بےمروت کب ہوتا ہے انسان اس کو ذہین میں رکھے۔اسی میں آپ کے سوالوں کے جواب ہیں ۔
جزاک اللہ
سید تراب کاظمی — جولائی 12، 2012 8:04 صبح
وعلیکم السلام
اردو محفل میں خوش آمدید۔
خرم شہزاد خرم — جولائی 12، 2012 8:09 صبح
ہماری طرف سے بھی خوش آمدید امید کرتا ہوں آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا
بےمروت — جولائی 12، 2012 9:17 صبح
السلام علیکم
شکریہ خرم بھائی اور کاظمی صاحب
الف عین — جولائی 12، 2012 10:49 صبح
مروتاً میں بھی خوش آمدید کہہ دوں!! اپنے بارے میں کچھ اور بتائیں
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%84%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85-%D8%B9%D9%84%DB%8C%DA%A9%D9%85.52602/