تسلیمات ! میرا نام اسد اقبال ہے اور تعلق پاکستان کے ضلع راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ کے
ایک گاؤں کھڈیوٹ سے ہے۔ سلسلہء روزگار کی وجہ سے بحرین میں حال مقیم ہوں
اور ایک کنسٹرکشن کمپنی میں ملازمت کرتا ہوں۔
شاعری سے رغبت برسوں پُرانی ہے جبکہ میری شاعری کی عُمر ایک شیر خوار طفل
سے زیادہ نہیں۔ ہر نیا دن ایک نئی بات سِکھا جاتا ہے اپنے سوا ہر شخص سے سیکھتا ہوں۔
بے شک زندگی سیکھنے کا دوسرا نام ہے اور وقت سے بڑا اُستاد نہیں۔۔۔۔۔۔۔
اس سے زیادہ اپنے بارے میں کیا کہوں کہ۔ مسافرِ منزلِ بقا ہوں
فنا کی جانب مرا سفر ہے
اسد اقبال
اے خان — مئی 2، 2017 11:07 صبح
خوش آمدید جناب ☺ ☺
محمد وارث — مئی 2، 2017 11:10 صبح
خوش آمدید اسد صاحب!
محمد تابش صدیقی — مئی 2، 2017 11:10 صبح
و علیکم السلام
اردو محفل میں خوش آمدید۔
اسد اقبال — مئی 2، 2017 11:13 صبح
آپ تمام احباب کا بہت شکریہ
محمد عدنان اکبری نقیبی — مئی 2، 2017 11:15 صبح
وعلیکم السلام بھائی۔محفل میں خوش آمدید
محمد عظیم الدین — مئی 2، 2017 11:27 صبح
خوش آمدید اسد بھائی
عبدالقیوم چوہدری — مئی 2، 2017 11:48 صبح
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ۔
جی آیاں نوں۔
جناب پوٹهواری بجهی کننے او نا ؟