السلام علیکم !

بینا — اکتوبر 23، 2008 5:37 شام
السلام علیکم !
مجھے بینا کہتے ہیں ۔ میں نے سوچا کہ میں بھی یہاں حاضری دے ہی دوں ۔
فیصل عظیم فیصل — اکتوبر 23، 2008 5:42 شام
خوش آمدید کنجوسی نہ کریں دوسرے تھریڈز میں بھی حصہ لیں ، ویسے اگر مناسب سمجھیں تو کچھ مزید بتائیں اپنے بارے میں ، ہمارے گھر میں جو بھی آتا ہے مہمان نہیں ہوتا اس لئے ہم سے مہمانوں والا برتاؤ مت کیجئے ۔ جہاں کچھ برا لگے ناراض ہوئیے ورنہ ساتھ دیجئے ۔
بینا — اکتوبر 23، 2008 5:46 شام
کنجوس تو نہیں ہوں ۔پہلے کسی تھریڈ میں ریپلائی کر چکی ہوں ۔
شمشاد — اکتوبر 23، 2008 5:48 شام
اردو محفل میں خوش آمدید بینا جی
اپنے متلعق اور بھی کچھ بتائیں۔
زین — اکتوبر 23، 2008 5:48 شام
محفل میں‌خوش آمدید۔
امید ہے اچھا وقت گزرے گا۔
فیصل عظیم فیصل — اکتوبر 23، 2008 5:57 شام
اوہ تو میں نہیں دیکھ پایا ۔ اگر آپ اپنے متعلق کچھ اور بتانا چاہیں تو بسم اللہ نہیں بتانا چاہیں تو جزاک اللہ ۔ اگر یہ محفل آپ کو اچھی لگی تو الحمدللہ ورنہ انا للہ ،
بینا — اکتوبر 23، 2008 6:25 شام
اردو محفل میں خوش آمدید بینا جی
اپنے متلعق اور بھی کچھ بتائیں۔

پاکستانی ہوں ۔
کتابیں پڑھنے کا شوق ہے ۔ خاص طور پر اردو ادب ۔اور بس ۔
:)
بینا — اکتوبر 23، 2008 6:30 شام
اوہ تو میں نہیں دیکھ پایا ۔ اگر آپ اپنے متعلق کچھ اور بتانا چاہیں تو بسم اللہ نہیں بتانا چاہیں تو جزاک اللہ ۔ اگر یہ محفل آپ کو اچھی لگی تو الحمدللہ ورنہ انا للہ ،

ابھی جائزہ مکمل نہیں ہوا اس لیے ''اللہ خیر'' اور محفل پسند آ گئی تو پھر تو جانا نہیں ۔
فہیم — اکتوبر 23، 2008 6:31 شام
السلام علیکم
محفل پر خوش آمدید
اچھی بات ہے آپ کو کتابیں پڑھنے کا شوق ہے۔
کس موضوع پر کتابیں آپ کو پسند ہیں۔
وہسے میں تو یہ سوال نہیں کروں گا!
لیکن ابھی کچھ دیر بعد ہی کوئی یہ پوچھ لے گا کہ کتابیں پڑھنے کے ساتھ لکھنے کا شوق بھی ہے یا نہیں:rolleyes:
بینا — اکتوبر 23، 2008 6:40 شام
السلام علیکم
محفل پر خوش آمدید
اچھی بات ہے آپ کو کتابیں پڑھنے کا شوق ہے۔
کس موضوع پر کتابیں آپ کو پسند ہیں۔
وہسے میں تو یہ سوال نہیں کروں گا!
لیکن ابھی کچھ دیر بعد ہی کوئی یہ پوچھ لے گا کہ کتابیں پڑھنے کے ساتھ لکھنے کا شوق بھی ہے یا نہیں:rolleyes:

اردو ادب میں ناول سب سے زیادہ پسند ہیں ۔ ان میں عمیرہ احمد کے ناول بہت پسند ہیں ۔
اور جی بالکل لکھنے کا شوق بھی ہے ۔لیکن لکھتی نہیں یہ الگ بات ہے ۔:cool:
بینا — اکتوبر 23، 2008 6:42 شام
محفل میں‌خوش آمدید۔
امید ہے اچھا وقت گزرے گا۔

شکریہ بھائی ۔ مجھے بھی یہی امید ہے ۔
آبی ٹوکول — اکتوبر 23، 2008 6:51 شام
ویلکم بینا جی
الف عین — اکتوبر 23، 2008 7:11 شام
خوش آمدید بینا۔۔اردو ادب کے علاوہ اور کیا پسند ہے، کیا وینا/بینا یا بین بھی بجاتی ہیں نام کی مناسبت سے؟
بینا — اکتوبر 23، 2008 7:19 شام
خوش آمدید بینا۔۔اردو ادب کے علاوہ اور کیا پسند ہے، کیا وینا/بینا یا بین بھی بجاتی ہیں نام کی مناسبت سے؟

اور کوکنگ پسند ہے ۔ پھولوں کے پودے لگانا پسند ہے ۔ اور بین وین سے دلچسپی نہیں ہے ۔ یہ تو وہ بین ہے کہ
دل بینا بھی کر خدا سے طلب
آنکھ کا نور دل کا نور نہیں ۔ :)
ماوراء — اکتوبر 23، 2008 7:48 شام
خوش آمدید بینا۔
بینا — اکتوبر 23، 2008 7:54 شام
بہت شکریہ ماوراء ۔ ایک بات تو بتائیں ریڈ کلر میں جو نام نظر آ رہے ہیں ۔کیا یہ ایڈمن ہیں ۔تین نام ہیں ۔
زیک — اکتوبر 23، 2008 8:33 شام
خوش‌آمدید بینا۔
ماوراء — اکتوبر 23، 2008 8:45 شام
بہت شکریہ ماوراء ۔ ایک بات تو بتائیں ریڈ کلر میں جو نام نظر آ رہے ہیں ۔کیا یہ ایڈمن ہیں ۔تین نام ہیں ۔

بالکل، یہ ایڈمنز ہیں۔ سرخ - خطرے کا نشان۔:grin:
دوست — اکتوبر 24، 2008 2:23 صبح
جی آیاں نوں
محمد وارث — اکتوبر 24، 2008 4:21 صبح
اردو محفل پر خوش آمدید بینا صاحبہ!
صفحات: 1 2 3 4 5 6

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%84%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85-%D8%B9%D9%84%DB%8C%DA%A9%D9%85.15899/