السلام علیکم اردو محفل

خورشیدآزاد — اکتوبر 4، 2008 10:27 شام
میرا نام خورشید آزاد ہے۔ سنہ ستّر کی دہائی کے آخر میں 15 نومبر کو ہانگ کانگ میں ایک پاکستانی، پیٹ کی خاطر تارک وطن غریب پٹھان خاندان میں پیدائش ہوئی۔ مادری زبان پشتو ہے۔
پیٹ کی خاطر حال کی سکونت بھی ہانگ کانگ ہے۔ مطلب ہے غربت کی نیستی سے چھٹکارہ ابھی تک نہیں ملا۔:hatoff:
پاکستان میں ضلع اٹک کے علاقے چھچھ کے ایک گاؤں شینکہ سے تعلق ہے۔ اسطرح فخریہ چھاچھی ہوں۔ :hatoff:
کم علم اور ان پڑھ ہوں۔ کیونکہ تعلیم زبردستی:grin: پنجم تک حاصل کی۔ ( گرامرغلطیوں کے لیے پیشگی معذرت خواہ اور راہنمائی کا طلبگار ہوں ) ویسےکم از کم میں خود اپنے آپ کوجاہل نہیں سمجھتا، اب ہوں یا نہیں اس کا فیصلہ میں نہیں کرسکتا۔:)
لڑکپن میں مطالعہ کا شوق پروان چڑھااور اردوادب کامعمولی سا مطالعہ کر نے سے اردو سے عشق ہوگیا۔ اور ساتھ انگلش اخبارات کے ذریعے انگلش بھی سیکھی۔ جس نے کمپیوٹر اور انٹرنیٹ استعمال کے قابل بنایا۔
آبائی پیشہ تو کھیتی باڑی ہے لیکن ہانگ کانگ میں ایلیکٹرونکس کے کاروبار سے منسلک ہوں۔
میں پہلے بھی اردو محفل میں رجسٹر ہوا تھا لیکن اپنے لیے اردو محفل کو ”باری برکم“ پایا اور اپنی کم علمی کےاحساسِ کم تری کے سبب محفل کا خاموش قاری بن گیا۔ اور پھر اردو لکھنے میں بھی دشواری ہورہی تھی۔ لیکن اب اردو کی بہتری کیلیئے کام کرنے والوں نے (جو بلاشبہ اردو کے محسن ہیں) اردو لکھنا آسان بنانے کیلیئے بہت محنت کی ہے جسنے بہت حد تک اردو لکھنا آسان بنا دیا ہے۔اور دوسرا بلاگ لکھنے کی وجہ سے اردو ٹائپینگ کی رفتار میں بھی بہتری آئی ہے۔ اور سچی بات ہے اصل میں اپنے بلاگ کی ٹریفک بڑھانےکے غرض نے بھی دوبارہ اردو محفل کی طرف راغب کیا ہے۔( اُوپس!! ) :rolleyes:
امید سے ہوں :grin1: آپ لوگ خوش آمدید کہیں گے۔ شکریہ
عندلیب — اکتوبر 4، 2008 10:31 شام
خوش آمدید خورشید آزاد بھائی آپ کا تفصیلی تعارف ماشاءاللہ ۔۔۔
مکی — اکتوبر 4، 2008 10:41 شام
خوش آمدید خورشید صاحب.. ویسے 'السلام علیکم' نہیں 'السلام علیکم' ہوتا ہے..
خورشیدآزاد — اکتوبر 4، 2008 10:52 شام
شکریہ عندلیب اور مکی صاحب۔
مکی صاحب سمجھ نہیں آپ کی بات؟ سلام علیکم ہے یا اسلام و علیکم اس پر تو دیکھا اور سنا ہے اختلاف لیکن کم از کم میرے لیے یہ السلام علیکم نیا اضافہ ہے۔ بہر حال اس پر تحقیق کروں گا۔ راہنمائی کا شکریہ۔
شمشاد — اکتوبر 5، 2008 12:16 صبح
خوش آمدید خورشید صاحب۔
مکی بھائی نے بالکل صحیح بتایا ہے کہ صحیح املا " السلامُ علیکم " ہی ہے۔
امید ہے آتے رہیں گے۔
ہانگ کانگ کے متعلق بھی کچھ بتائیں۔
شمشاد — اکتوبر 5، 2008 12:29 صبح
اگر آپ کھیل ہی کھیل میں املا درست کریں دیکھیں تو آپ کو خاصا فائدہ ہو گا۔ اور اگر کسی قسم کا کوئی شک ہو تو بلا تکلف یہاں پوچھیں، انشاء اللہ بہت سارے دوست آپ کی مدد کریں گے۔
دوست — اکتوبر 5، 2008 2:25 صبح
وعلیکم سلام
جی آیاں نوں
جیہ — اکتوبر 5، 2008 7:06 صبح
محفل پر خوش آمدید خورشید صاحب ۔ زہ ہم پختنہ یم اور د اردو پہ دے محفل کی تاسو تہ ہرکلے وایم
آپ اٹک سے ہیں؟ اٹک ہی سے تعلق رکھنے والے عبد الحمید صاحب یہاں فرضی کے نک سے یہاں رکن ہیں وہ بھی ہانگ ہکانگ میں ہوتے ہیں۔ پشتو کمپیوٹنگ کے حوالے سے ان کی خدمات قابل قدر ہیں۔ شاید آپ ان کو جانتے ہو۔
ظفری — اکتوبر 5، 2008 7:17 صبح
پخیر راغلے ۔۔۔۔ میں آپ کو اردو محفل پر خوش آمدید کہتا ہوں ۔
محسن حجازی — اکتوبر 5، 2008 7:22 صبح
حضور ہم آپ کو تہہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
زہ ہم پختنہ یم اور د اردو پہ دے محفل کی تاسو تہ ہرکلے وایم تاہم اس کا ترجمہ گر کچھ اور بنتا ہے تو قصور بر قلم لکھاری. اس جملے میں تاہم تذکیر و تانیث کے مسائل ہو سکتے ہیں اس کا ہم کو اندازہ ہے لیکن پشتو کے شوق جنوں میں ہم جوں کا توں نقل کیے دیتے ہیں۔ اندازہ لگا کر تذکیروتانیث کے مسائل ٹٹولنے کی کوشش میں جملہ مزید بگڑ بھی سکتا ہے سو ایسے ہی رہنے دیجئے۔
ہم آپ کو ایک بار پھر صمیم قلب سے اردو محفل پر خوش آمدید کہتے ہیں۔
جیہ — اکتوبر 5، 2008 7:25 صبح
محسن بھائی ۔ خیریت ؟ آپ کی بات پلے نہیں پڑی ۔ ہاہاہا ہی ہی ہی
محسن حجازی — اکتوبر 5، 2008 7:28 صبح
محسن بھائی ۔ خیریت ؟ آپ کی بات پلے نہیں پڑی ۔ ہاہاہا ہی ہی ہی

اب ہماری بات ہر کس و ناکس کے سمجھنے کی تھوڑا ہی ہوتی ہے :grin:
معدودے لوگ ہی سمجھ پاتے ہیں جیسے آپ کے چچا غالب کو :cool:
جیہ — اکتوبر 5، 2008 7:32 صبح
لو جی غالب کی بات کہاں سے آگئی بیچ میں؟
محسن حجازی — اکتوبر 5، 2008 7:34 صبح
لو جی غالب کی بات کہاں سے آگئی بیچ میں؟

جہاں آپ ہوں وہاں اب غالب کی بات بھی نہ آئے؟ :rolleyes:
ظفری — اکتوبر 5، 2008 7:35 صبح
محسن بھائی شاید میرے بارے میں کہنا چاہ رہے تھے ۔۔۔۔ عجلت میں شاید غالب لکھ دیا ۔ ;)
جیہ — اکتوبر 5، 2008 7:36 صبح
گویم مشکل و گرنہ می گویم مشکل :(
محسن حجازی — اکتوبر 5، 2008 7:37 صبح
محسن بھائی شاید میرے بارے میں کہنا چاہ رہے تھے ۔۔۔۔ عجلت میں شاید غالب لکھ دیا ۔ ;)

بالکل!
غالب کے بعد دو ہی تو بڑے شاعر ہوئے ہیں ایک ظفری دوسرے حجازی :grin:
یہ اور بات کہ لوگ ہمیں سو سال بعد تسلیم کریں گے کہ فہم انسانی کو اتنا تو وقت لگتا ہی ہے ارتقا میں :grin:
ظفری — اکتوبر 5، 2008 7:38 صبح
گویم مشکل و گرنہ می گویم مشکل :(

ابھی میرے والد صاحب حیات ہوتے تو ان سے اس کا ترجمہ معلوم کر کے میں جواب ضرور ارسال کرتا ۔۔۔۔ :(
جیہ — اکتوبر 5، 2008 7:38 صبح
بالکل!
غالب کے بعد دو ہی تو بڑے شاعر ہوئے ہیں ایک ظفری دوسرے حجازی
یہ اور بات کہ لوگ ہمیں سو سال بعد تسلیم کریں گے کہ فہم انسانی کو اتنا تو وقت لگتا ہی ہے ارتقا میں

انا للہ و انا الیہ راجعون
ابھی میرے والد صاحب حیات ہوتے تو ان سے اس کا ترجمہ معلوم کر کے میں جواب ضرور ارسال کرتا ۔۔۔۔

اللہ ان کی مفرت کرے مگر سچی بات یہ ہے کہ آپ کو کچھ نہ سکھایا ۔۔۔۔۔ ہاہا
محسن حجازی — اکتوبر 5، 2008 7:39 صبح
گویم مشکل و گرنہ می گویم مشکل :(
بایں نوبت جا رسید؟ :eek:
ایں چہ چکر است؟ :grin:
صفحات: 1 2 3 4

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%84%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85-%D8%B9%D9%84%DB%8C%DA%A9%D9%85-%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88-%D9%85%D8%AD%D9%81%D9%84.15447/