السلام و علیکم !
اردو محفل کا کچھ عرصہ ممبر بنا تھا لیکن پھر چکر نہیں لگایا۔ آج بڑے دنوںبعد چکر لگایا تو سوچا ساتھیوں سے تعارف بھی ہوجائے۔ میرا مکمل نام زین الدین ہے اور میں فرسٹ ایئر کا طالب علم ہو مجھے نیوز اور بکس میں دلچسپی ہے ۔ مزید کچھ پوچھنا ہو تو پوچھ سکتے ہیں۔
سارا — اکتوبر 20، 2008 12:40 صبح
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ۔۔۔
مجھے تو کچھ نہیں پوچھنا ۔۔پوچھنے والے ابھی اپنے سوالات کے ساتھ حاضر ہوتے ہیں انشا اللہ۔۔۔
میں آپ کو محفل میں خوش آمدید کہتی ہوں امید ہے آپ کا یہاں وقت اچھا گزرے گا۔۔۔
زین — اکتوبر 20، 2008 12:43 صبح
آپ کا بہت شکریہ ، سارابہن۔
امید ہے اس محفل میںہماری رہنمائی کرینگی۔
جہانزیب — اکتوبر 20، 2008 12:49 صبح
خوش آمدید زین الدین ۔۔
زین — اکتوبر 20، 2008 12:51 صبح
شکریہ ۔ جہانزیب بھائی
عزیزامین — اکتوبر 20، 2008 1:57 صبح
ویلکم زین جی
دوست — اکتوبر 20، 2008 2:34 صبح
جی آیاں نوں
الف عین — اکتوبر 20، 2008 6:07 صبح
خوش آمدید زین
ابو کاشان — اکتوبر 20، 2008 6:09 صبح
خوش آمدید زین الدین
فاروقی — اکتوبر 20، 2008 6:21 صبح
خوش آمدید زین الدین ۔۔
محمد وارث — اکتوبر 20، 2008 6:47 صبح
اردو محفل پر خوش آمدید زین الدین صاحب!
فرخ منظور — اکتوبر 20، 2008 7:32 صبح
خوش آمدید زین الدین صاحب!
طالوت — اکتوبر 20، 2008 7:46 صبح
خوش آمدید زین ، آپ میرے چھوٹے بھائی کے ہم نام ہیں ۔۔ تو امید ہے کہ آپ ہم سے ادب سے اور ہم آپ سے شفقت سے پیش آئیں گے ۔۔
کیا پڑھ رہے ہیں ؟ اور کیا ارادے ہیں ؟ کوئٹہ کے حالات کیسے ہیں ؟ وسلام
فرسٹ ایئر کا طالب علم ہوں اور ساتھ میں صحافت کے شعبے سے بھی وابستہ ہو۔ کوئٹہ کے حالات تو اچھے ہیںلیکن تعلیمی اداروںمیں مختلف تنظیموں کے درمیان گزشتہ روز مسلحتصادم ہوا تھا اب بھی کشیدگی کی فضاء ہے اور یونیورسٹیز اور کالجزوغیرہ فی الحال ایک دو دنوںکے لیے بند ہیں۔
طالوت — اکتوبر 20، 2008 8:21 صبح
افسوسناک خبریں ہی رہ گئی ہیں ۔۔۔ بر حال آپ جیسے نوجوانوں کی ضرورت ہے کہ وہ آگے بڑھ کر نفرت کی ان دیواروں کو ملیا میٹ کریں ۔۔
زین آپ نے یہ ذکر نہیں کیا کہ آپ بلوچ ہیں یا پٹھان ؟ اور صحافت سے کیسا تعلق ہے آپکا جناب ؟
وسلام
زین — اکتوبر 20، 2008 8:29 صبح
افسوسناک خبریں ہی رہ گئی ہیں ۔۔۔ بر حال آپ جیسے نوجوانوں کی ضرورت ہے کہ وہ آگے بڑھ کر نفرت کی ان دیواروں کو ملیا میٹ کریں ۔۔
میں پشتون ہو۔
اور صحافت سے تعلق پیشہ ورانہ سمجھ لے یعینی میں پڑھنے کے ساتھ ساتھ کام بھی کرتا ہوں جس سے گھر کا گزر بسر ہوتا ہے ۔
طالوت — اکتوبر 20، 2008 9:01 صبح
الحمد للہ !
بہت خوشی ہوئی سن کر!! ذمہ داری کا احساس ، بلاشبہ سمجھداری اور اچھی تربیت کی نشانی ہے ۔۔۔ اللہ اس احساس کو قائم رکھے ۔۔۔
کوئٹہ کے حوالے سے یہاں کوئی اور بھی ہے میں نہیں جانتا ۔۔ اسلیئے کوئٹہ کے ممبر کو یہاں دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا تھا دوسری پوسٹ پر ۔۔۔ تاہم ابتک کسی بلوچ بھائی کو بھی یہاں نہیں دیکھا ۔۔۔ پشتون اور بھی بہت سے ہیں ۔۔۔
خوش رہیں
وسلام
زین — اکتوبر 20، 2008 9:57 صبح