انٹرویوانٹرویو ود F@rzana

امن ایمان — اکتوبر 15، 2006 11:31 صبح
السلام علیکم
جی تو ڈئیر اراکانِ محفل ۔۔میں آج پھر سے ایک نئے مہمان کے ساتھ موجود ہوں۔۔کچھ وقت کی فرصت ملی تو سوچا کہ اس کا مصرف کچھ اچھا ہی ہو۔۔اس لیے پہلے کچھ کچھ فرزانہ جی کو پڑھا اور باقی مزید جاننے ،سمجھنے اور پڑھنےکے لیے ان کو یہاں آنے کی زحمت دے رہی ہوں۔۔۔پتہ نہیں کیوں مجھے فرزانہ ایک بند کتاب کی مانند لگی ہیں۔۔۔میں ان کے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں جان پائی۔۔۔اب وہ کس حد تک اپنے بارے میں آگاہ کریں گیں یہ تو ان سے بات کرنے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔۔ہمارے ساتھ اب ہوں گی یہاں کہ ہر دلعزیز ممبر F@rzana ۔۔ جو کہ ماشاءاللہ سے خود ایک ٹی-وی چینل کی کمپیئر ہیں۔۔unfortunately ہمارے گھر ڈش اینٹینا؛کیبل نہیں ہے اس لیے اب مجھے صرف ان کے لفظوں سے ان کا تصویری خاکہ کھینچنا پڑے گا۔۔ان کی ایک اور خاص بات۔۔۔فرزانہ بہت بہت اچھی شاعرہ بھی ہیں اور ان کی شاعری کی ایک کتاب پبلِش بھی ہوچکی ہے۔۔۔جس کا نام ہے ۔۔“درد کی نیلی رگیں “ ۔۔شاعری بے پناہ اداس ہے۔۔۔ ایسا کیوں ہے ۔۔ اس پر بات ابھی نہیں ہو گی ۔۔کیونکہ پہلے فرازنہ جی سے تعارف اور کچھ گپ شپ ہوجائے ۔۔۔آپ سب نے ان کا سادہ سا تعارف تو پہلے سے پڑھ رکھا ہوگا۔۔وہاں سے کچھ اقتباس میں یہاں کاپی کر رہی ہوں۔۔لیکن کیا کاپی کروں۔۔وہاں تو ان کے سب جوابات بہت الجھانے والے ہیں ۔۔یہ دیکھیں۔۔
سادہ سا تعارف
لیکن ایک بات میں نے ضرور محسوس کی ہے کہ فرزانہ بہت لونگ اور کئیرنگ ہیں۔۔۔کچھ ان کی خوش نصیبی کہ ان کو باجو جیسی دوست ملی ہیں اور جس طرح باجو ان کا خیال رکھتی ہیں ۔۔رشک آتا ہے ان پر ۔۔اللہ ان کی دوستی کو نظربد سےبچائیں۔۔ آمین ۔۔پھر اعجاز اختر چا کی بھی یہ پسندیدہ شخصیت ہیں۔۔اسے دیکھ کر یہی لگتا ہے کہ فرازنہ بہت بہت اچھی ہیں۔۔اور اچھے
لوگوں کو اچھے لوگ ہی ملا کرتے ہیں۔ چلیں جہ پھر سوال نامہ پوسٹ کرتے ہیں۔۔اور جوابات کا انتظار کرتے ہیں ۔۔آغاز رسمی سوالات سے ۔۔۔
ہ محفل کا کب اور کیسے پتہ چلا؟
ہ آپ کو محفل پر اپنا پہلا دن یاد ہے؟ اس بارے میں کچھ تفصیلی تاثرات
ہ آپ کی تاریخ پیدائش اور Zodiac Sign ؟
ہ آپ ابھی پڑھتی ہیں یا پڑھائی مکمل ہو چکی؟
ہ آپ فارغ اوقات میں کیا کرتی ہیں؟
ہ فرزانہ کچھ اپنی فیملی کے بارے میں بتائیں۔۔؟ اورآپ کا تعلق کس ملک سے ہے۔۔؟
ہ بہن بھائیوں میں آپ کون سے نبمر پر ہیں ؟
ہ آپ باتونی ہیں یا کم کم بولتی ہیں؟
ہ آپ خود ماشاءاللہ سے پروفیشنل کمپیئر ہیں تو مجھے یہ بتائیں کہ سوال پوچھنا زیادہ مشکل ہوتا ہے یا جواب دینا؟
ہ آپ کو اپنے پروگرام سے لیے اسکرپٹ ملتا ہے یا آپ خود سے سوالات اور باقی سب تیار کرتی ہیں؟ یا یہ سب extempore (فی البہدیہ) ہوتا ہے؟
p.s> فرزانہ آپو اگر کوئ سوال زیادہ پرسنل ہوجائے تو آپ بے شک اس کا جواب نہ دیجیئے گا اور ایک اور بات۔۔آپ کے پاس جب جب وقت ہو آپ تب سہولت سے جواب دے سکتی ہیں ۔۔مجھے امید ہے کہ آپ یہ چِٹ چیٹ انجوائے کریں گیں۔ : ) ۔۔باقی سوالات بعد میں۔۔:wink:
قیصرانی — اکتوبر 15، 2006 12:46 شام
ویسے تو ان کی دوسری کتاب بھی چھپ کر آچکی ہے۔ لیکن اس کے بارے میں وہ خود ہی کچھ بتائیں گی تو بہتر رہے گا :D
شمشاد — اکتوبر 15، 2006 2:18 شام
اس طرح شاید ہی آئیں، ابھی ایس ایم ایس کرتا ہوں ان کو۔
تیشہ — اکتوبر 15، 2006 7:41 شام
فرزانہ کو آپکا اور شگفتہ کا بھی ایس ایم ایس ملا ہے ۔ اسوقت فون پر میرے ساتھ ہیں فرزانہ ، مگر بدقسمتی سے فرزانہ کا کمپیوٹر اس وقت کچھ گڑ بڑ کررہا ہے ۔ اور آن نہیں ہورہا ہے ۔ مجھ سے پوچھ رہی ہیں کون کون اسوقت آن لائن ہیں :D اور فرزانہ کا بہت دل کر رہا ہے ابھی کی ابھی آجایئں مگر انکا پی ۔ سی گڑ بڑ کر رہا ہے ابھی اس وقت ۔
قیصرانی — اکتوبر 15، 2006 7:49 شام
فرزانہ صاحبہ اپنا پی سی ادھر بھیج دیں، ٹھیک کرکے واپس بھیج دیا جائے گا :)
تیشہ — اکتوبر 15، 2006 7:52 شام
:D وہ کافی کوشیش کر رہی ہیں مجھے آوازیں سنائی دے رہی ہیں بھائی جان کو لگی ہوئی ہیں کمپیوٹر ٹھیک کرنے کا :D مگر نہیں ہورہا ہے ۔
قیصرانی — اکتوبر 15، 2006 8:10 شام
تو ادھر اس محفل پر ہم اتنے سارے ایکسپرٹ کس لیے موجود ہیں، ایک بار بھیج دیں، پھر ترسیں‌گی کہ پی سی کب خراب ہوگا :)
شمشاد — اکتوبر 15، 2006 8:31 شام
آپ ایسا کریں کہ ایک اچھا والا ان کو بھجوا دیں، پھر ان کا اپنے پاس منگوا کر ٹھیک کر دیجیئے گا۔ :wink: کیا خیال ہے؟
قیصرانی — اکتوبر 15، 2006 9:16 شام
میرے پاس دو بہت اچھے پی سیز ہیں، اگر وہ تبادلہ چاہیں تو یہ بھی ممکن ہے :)
شمشاد — اکتوبر 15، 2006 9:43 شام
پھر وہی تبادلہ، بھئی آپ ویسے ہی نہیں دے سکتے کیا؟
قیصرانی — اکتوبر 15، 2006 10:13 شام
ویسے کیا پتہ وہ میرے والا پی سی نہ لیں اس لیے تبادلے کا کہا
تیشہ — اکتوبر 15، 2006 10:33 شام
:)
شمشاد — اکتوبر 15، 2006 10:34 شام
:? :? اگر ویسے نہیں لیں گی تو تبادلے میں کیسے لیں گی؟؟؟
قیصرانی — اکتوبر 16، 2006 10:32 صبح
یہ تو اب انہیں‌ پتہ :(
شمشاد — اکتوبر 16، 2006 6:05 شام
انہیں کچھ نہیں پتہ، بس آپ بھیج دیں۔
قیصرانی — اکتوبر 16، 2006 6:07 شام
ایڈریس؟ اب ای میل تو ہونے سے رہے :(
شمشاد — اکتوبر 17، 2006 3:50 صبح
ٹیلیفون کا استعمال کر لیں۔
قیصرانی — اکتوبر 17، 2006 10:12 صبح
فون تو پھر ویک اینڈ کو استعمال کروں گا کہ ان کی مصروفیت میں حارج نہ ہو
شمشاد — اکتوبر 17، 2006 1:59 شام
دو چار منٹ کے فون سے کیا ہرج ہونا ہے، فون پر ہی پوچھ لیں۔
قیصرانی — اکتوبر 17، 2006 4:52 شام
بات تو درست ہے، لیکن ان کی بہت بزی روٹین ہوتی ہے، یہ نہ ہو کہ میں کل کروں تو پتہ چلے کہ وہ ریڈیو شو میں بزی ہیں۔ رات کے وقت کر لوں گا :)
صفحات: 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%88-%D9%88%D8%AF-f-rzana.4370/