اپنا گریباں چاک

محمد شان محسن — اپریل 2، 2021 7:45 شام
السلام علیکم ورحمتہ اللّٰه و برکاتہ
میرا نام محمد عثمان محسن ہے (پیار سے "شان" کہتے ہیں)۔ میرا تعلق اوکاڑا سے ہے۔
جامعہ زرعیہ فیصل آباد سے M. Phil کر چکا ہوں اور نوکری کی تلاش میں ہوں۔ (دعاؤں کی درخواست ہے)

گو میں رہا رہین ستم ہائے روزگار
لیکن ترے خیال سے غافل نہیں رہا
محفل کا خاموش قاری ہوں۔ اردو اور فارسی شاعری (خاص کر کے صوفیانہ شاعری) سے خصوصی لگاؤ ہے۔ اس کے علاوہ طنزومزاح، موسیقی (قوالی،صوفیانہ کلام)، فلم (زیادہ تر انگریزی) اور کھیل (Computer Games) پسندیدہ مشاغل ہیں۔
عرفان سعید — اپریل 2، 2021 7:47 شام
محفل میں خوش آمدید!
محمد وارث — اپریل 3، 2021 6:23 صبح
خوش آمدید شان صاحب۔
سید عمران — اپریل 3، 2021 7:19 صبح
وعلیکم السلام۔۔۔
خوش آمدید۔۔۔
دعا ہے کہ آپ کو جلد بہترین جاب مل جائے!!!
محمد عدنان اکبری نقیبی — اپریل 3، 2021 7:31 صبح
وعلیکم السلام
محفل میں خوش آمدید
محمد شان محسن — اپریل 3، 2021 8:04 صبح
وعلیکم السلام۔۔۔
خوش آمدید۔۔۔
دعا ہے کہ آپ کو جلد بہترین جاب مل جائے!!!
آمین! بہت شکریہ، جزاک اللہ
محمد عبدالرؤوف — اپریل 3، 2021 8:13 صبح
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
خوش آمدید شان بھائی (ہم بھی آپ کو شان کے نام سے ہی پکارا کریں گے :))
اللہ پاک آپ کو وہ جاب عطاء فرمائیں جو آپ کے حق میں بہتر ہو
شمشاد — اپریل 3، 2021 12:50 شام
اردو محفل میں خوش آمدید۔
گُلِ یاسمیں — اپریل 3، 2021 9:45 شام
وعلیکم السلام
محفل میں خوش آمدید۔
دعا ہے کہ آپ کو جلد بہترین جاب مل جائے آمین۔
زیک — اپریل 3، 2021 10:03 شام
خوش آمدید شان۔
یہ گریبان کیوں چاک ہوا؟
سیما علی — اپریل 4، 2021 4:58 صبح
وعلیکم السلام
خوش آمدید خوش آمدید
چاک گریباں دیکھ کے ہم کو لوگو کیوں حیرانی ہے
فصلِ بہاراں نام ہے جس کا فطرت کی عریانی ہے

کیف عظیم آبادی
بہت ساری دعائیں پروردگار جلد آپکو برسرِ روزگار کرے آمین
فاخر رضا — اپریل 4، 2021 5:13 صبح
اگر جاب نہ ملے تو کاروبار کر لیجیے
جاب میں کیا رکھا ہے
محمد شان محسن — اپریل 4، 2021 8:12 صبح
خوش آمدید شان۔
یہ گریبان کیوں چاک ہوا؟

آیا تھا شوقِ چارہ گری میں کوئی، مگر
کُچھ اور دِل کے زخْم کو گہرائی دے گیا
اب گِن رہا ہُوں
چاک گریباں کی دھجّیاں
دِیوانگی کا شوق، یہ دانائی دے گیا
گُلِ یاسمیں — اپریل 4، 2021 8:40 صبح
آیا تھا شوقِ چارہ گری میں کوئی، مگر
کُچھ اور دِل کے زخْم کو گہرائی دے گیا
اب گِن رہا ہُوں
چاک گریباں کی دھجّیاں
دِیوانگی کا شوق، یہ دانائی دے گیا
واہ کیا بات ہے
عمر کا لمبا حصہ کر کے دانائی کے نام
ہم بھی اب یہ سوچ رہے ہیں پاگل ہو جائیں
سید عمران — اپریل 5، 2021 6:45 صبح
وعلیکم السلام۔۔۔
خوش آمدید۔۔۔
دعا ہے کہ آپ کو جلد بہترین جاب مل جائے!!!
وعلیکم السلام
محفل میں خوش آمدید۔
دعا ہے کہ آپ کو جلد بہترین جاب مل جائے آمین۔
:eek::eek::eek:
محمد عدنان اکبری نقیبی — اپریل 5، 2021 7:04 صبح
حیران کیوں ہوتے ہیں ،
اسے کہتے ہیں ،
نہلے پر دہلا
:D:D:D
محمد عبدالرؤوف — اپریل 5، 2021 7:10 صبح
یعنی۔۔۔۔
مستند ہے میرا فرمایا ہوا :)
محمد عدنان اکبری نقیبی — اپریل 5، 2021 7:12 صبح
یعنی۔۔۔۔
مستند ہے میرا فرمایا ہوا :)
کیونکہ بھیا مفتی اردو محفل بھی ہیں
سیما علی — اپریل 5، 2021 7:26 صبح
حیراں ہوں دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں
مقدور ہو تو ساتھ رکھوں نوحہ گر کو میں!!!!!!!
سید عاطف علی — اپریل 5، 2021 7:38 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید! شان
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%BE%D9%86%D8%A7-%DA%AF%D8%B1%DB%8C%D8%A8%D8%A7%DA%BA-%DA%86%D8%A7%DA%A9.115761/